بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جولائی

آج کی اہم خبریں (2016-07-01)

خیبر پختونخوا افغانیوں کی سر زمین تھی اور ہے ہم افغان مہاجرین کو اپنے دلوں میں جگہ دینے کو تیار ہے ،محمود خان اچکزئی
پاکستان صرف پاکستانیوں کا ہے ،پاکستانی ہی اس ملک کے مستقل شہری ہیں، وزیراعلی خیبرپختونخوا
پاکستان افغان مہاجرین کا مزید بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں رکھ سکتا،عبدالقادر بلوچ

عید کا تحفہ، وفاقی حکومت کا جولائی میں لائٹ ڈیزل کے سوا چار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

کویت سٹی میں گھرمیں آگ لگنے سے 9پاکستانی جاں بحق،25زخمی
آگ بجلی شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،جاں بحق افرادکاتعلق میاں چنوں سے ہے

وزیر اعظم کے استعفیٰ کے بارے بے بنیاد افواہیں پھیلائی گئیں،چوہدری نثار
کراچی آپریشن کا کپتان وزیر اعلی سندھ کے علاوہ کوئی ہو ہی نہیں سکتا، ویڈیو اور زیرحراست کلنگ کے بارے سندھ حکومت کو قانون کے مطابق لکھا
کوئی غیر ملکی خود آکر جعلی شناخت کے بارے آگاہ کردے گا تو اسے مہاجر تصور کریں گے ،اگر پکڑے گئے تو ڈی پورٹ کیا جا ئے گا، افطار ڈنر سے خطاب

مذاکرات کیلئے بھارت کے جواب کا انتظار ہے ،ملک میں سول اور ملٹری قیادت میں ہم آہنگی ہے:دفتر خارجہ
ایف 16 ڈیل ختم نہیں ہوئی،مذاکرات کادروازہ کھلاہے،پاکستان نے ممبئی حملوں کی تحقیقات کیلئے بھارت سے مزید ثبوت مانگ لئے،افغان مہاجرین کی باضابطہ واپسی کے خواہشمند ہیں، نفیس زکریا کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

میرے استقبال اور دیگر دتقریبات منسوخ کردیں،وزیر اعظم کی کارکنوں سے اپیل
قوم کی محبت ہی میرا سب سے بڑا اثاثہ ہے،انشاء اللہ جلد کارکنوں کے درمیان میں ہوں گا،قوم عید کی خوشیوں کے موقع پر شہداء کو دعاؤں میں ضرور یا د رکھیں، بیان

جس حکومت کا وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نہ ہو ایسی حکومت کو نہیں مانتے ،بلاول بھٹو زرداری
وزیر اعظم کے دستخط کے بغیر بجٹ کی آئینی حیثیت نہیں
کشمیر میں(ن) لیگ کامیاب ہوئی تو کشمیر دشمن پالیسی جیت جائے گی، افطار پارٹی کی تقریب سے خطاب

عوامی تحریک نے وزیراعظم کی نااہلی کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس جمع کروا دیا
وزیراعظم نے بیٹی سے 19 کروڑ روپے گفٹ لینے کی بات کی قانون کے مطابق گفٹ نقد رقم کی شکل میں نہیں ہوتا
وزیراعظم نے اثاثے چھپائے اور جھوٹ بولا، ریفرنس خرم نواز گنڈاپور اور اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ کی طرف سے جمع کروایا گیا

افغان ہمارے بھائی ہیں لیکن ان کا ملک افغانستان ہے پاکستان نہیں ۔مشتا ق احمد غنی

سپریم کورٹ ، بھینسوں کی سپرداری سے متعلق کیس میں پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار ، اصل مالک کے حوالے کر نے کا حکم

پاکستان کے ساتھ تمام مسائل پربات چیت کیلئے تیار ہیں، دونوں ممالک کے سفیر سازگار ماحول کے لئے کام کر رہے ہیں ، بھارتی ہائی کمشنر گوتھم بمبا والا

اقوام متحدہ کا افغان مہاجرین کو وطن وا پسی کے لئے مزید چھے ماہ کی مہلت دینے پر پاکستانی حکومت کا شکریہ

امجد صابری کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں تھا ،ہمارا مقصد امن کا پیغام دینا ہے، بھائی عظمت صابری

آرمی چیف نے کراچی اجلاس میں سیاستدانوں اور پولیس کو وارننگ دی، نبیل گبول کا دعویٰ
سربراہ پاک فوج نے کہا محنت کے باوجود سیاستدانوں کی طرف سے اسطرح کے نتائج قبول نہیں، سابق رکن قومی اسمبلی