بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جون

آج کی اہم خبریں (2016-06-30)

وزیر اعظم نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی عارضی قیام میں مزید چھ ماہ توسیع کی منظوری دے دی
رجسٹرڈ افغان مہاجرین 31 دسمبر 2016 تک قیام کر سکیں گے، ترجمان وزیر اعظم ہاؤس

کوئٹہ،نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید
سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزموں کی تلاش شروع کر دی

وفاقی حکومت نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کا امکان مسترد
پٹرول و ڈیزل کی موجودہ قیمتیں اگلے ماہ بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ

وفاق کے امتیازی سلو ک ، فنڈز میں کٹوتی سے صوبہ خیبر پختونخوا وسائل کی کمی کا شکار ہے ،عمران خان
چترال میں گزشتہ سال سیلاب کی تباہ کاریوں کی بحالی تن تنہا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں ڈونر ایجنسیوں سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہے
جلد ہی اسلام آباد میں ایک ڈونر ز کانفرنس طلب کی جائے گی،چترال میں سیلاب سے متاثر ہ انفراسٹرکچرز سے متعلق ڈپٹی کمشنر چترال سے بریفنگ لینے کے بعد گفتگو

تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبے کی جگہ میں پانی بھر نے سے منصوبہ جون 2017ء تک مکمل نہیں ہو سکے گا، قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی ترقی و منصوبہ بندی میں انکشاف
مون سون جلد آنے سے کام 20 جون سے روک د گیا ، مٹی نکالنے کا منصوبہ ناقابل عمل ہے
مٹی نکالنے کے منصوبے پر نئے ڈیم کی تعمیر سے بھی زیادہ اخراجات آئینگے، نیلم جہلم پن بجلی منصبوبہ جولائی 2017ء تک مکمل ہوجائے گا، امید ہے 2018ء تک لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی، واپڈا حکام
ڈیم کی اونچائی اور تعمیر پر ہمیں سخت تشویش ہے، مزدورں اور انجنیئرز کی زندگیاں کے تحفظ کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں، چیئرمین قائمہ کمیٹی
پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ اور چیئرمین واپڈا کے درمیان کالاباغ ڈیم پر آرٹیکلر لکھنے پر تلخ کلامی

آئندہ سو دن میں میں حکومت نہیں دیکھ رہا ،شیخ رشید احمد
نواز شریف کا خیال ہے شہباز شریف فوج کی ایجنٹ ہیں اسلئے وہ انہیں بھی اقتدار حوالے کرنے کو تیار نہیں، جدہ میں صحافیوں سے گفتگو

اسحاق ڈار سے افغان سفیر کی ملاقات
سرحد پر عوام کی نقل و حمل کو ضابطے کے تحت اور علاقائی روابط کے فروغ کیلئے کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور

پی آئی اے جہازوں سے 0 3 گلو گرام ہیروئن برآمدگی کیس
این اے کمیٹی ذمہ داروں کا تعین نہ کرنے پر پی آئی اے حکام پر برہم
پی آئی اے جہازوں سے ہیروئن ملنے سے عالمی دنیا میں پاکستان کا نام بدنام ہوا، پی آئی اے سمیت تما م دیگر اداروں کی ملی بھگت شامل ہے
نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کو ملانے والے روڈ کی تعمیر دسمبر 2016 میں مکمل اورائیرپورٹ آئندہ سال جون تک آپریشنل ہو جائیگا،سیکرٹری ایوی ایشن

جعلی اور دوہرے شناختی کارڈ کے حامل افراد کی تصدیق: بیرون ممالک جانیوالے پھنس گئے

خیبرپختونخوا افغان مہاجرین کا اکیلے بوجھ نہیں اٹھا سکتا،مشتاق غنی
وفاق افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کرائے اور واپسی کے لئے اقدامات کرے ،نجی ٹی سے گفتگو

حکومت پنجاب کے لگائے گئے بھکی پاور پلانٹ میں استعمال ہونے والی نائن ایچ اے گیس ٹربائن کو بہتر کارکردگی کی بنا پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا