بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جون

آج کی اہم خبریں (2016-06-27)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ
کراچی میں دہشت گردوں ‘ مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جاری آپریشن اور سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی
دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے نیٹ ورک کو ہر قیمت پر توڑیں گے‘ آپریشن اس وقت ایسے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جہاں پردہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کچلا جا رہا ہے‘ آرمی چیف جنرل راحیل شریف

گورنر سندھ سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ملاقات
صوبہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال ، شہر میں جاری آپریشن اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک جاری اور ہر حال میں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ،ملاقات میں عزم کا اعاہ

شہباز شریف اور پرویز خٹک کے اخراجات کا موازنہ کیا جائے تو اندازہ ہوجائے عوام کے لئے کام کون کر رہا ہے،عمران خان
محکمہ صحت میں اصلاحات جاری ،تحریک انصاف ایسی ہیلتھ ریفارمز کر رہی ہے جو پور ے پاکستان کیلئے مثال بنیں گی
صوبے میں جس قسم کی تبدیلی چاہتے تھے ویسی نہیں آئی، آئندہ دو سالوں میں تبدیلی عوام کو نظر آ جائے گی، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب

کوئٹہ،بلوچستان میگاکرپشن کیس میں گرفتارسلیم شاہ کی وعدہ معاف گواہ بننے پررضامندی
نیب نے ایڈمنسٹریٹرخالق آبادسے مچھ اوربولان میں2008ء سے 2013ء تک تعیناتی کے دوران اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈزکی تحقیقات کابھی آغازکردیا

تحریک انصاف کا وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو تبدیل کرنے کا مطالبہ مسترد
عمران خان اور جہانگیر ترین سمیت پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی پرویز خٹک کو ہٹانے کی خبروں کی تردید

آصف زرداری کا خیبرپختونخواہ کے طالبان سے قربت رکھنے والے مدرسے کو 30کروڑ کی خطیر رقم دینے پر تشویش کا اظہار
یہ عسکریت پسندی اور طالبان کو جواز فراہم کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں ، یہ قوم کی دہشتگردی کے خلاف جنگ کو کمزور کرنا ہے،بیان

پام پورہ حملے میں پاکستان ملوث ہے ،پڑوسی ملک بھارت کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے ،بھارتی وزیر داخلہ کا الزام
سی آر پی ایف کی بس پرحملہ کرکے پڑوسی ملک اور دہشتگردوں نے بھارت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی ،سیکورٹی اہلکاروں کی بہادری اورجرات کو سلام پیش کرتا ہوں ،
نوجوان ملک کو عدم استحکام کاشکار کرنے والی قوتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں،سی آر پی ایف کی بس پر حملے کا جائزہ لینے کیلئے ٹیم پام پورہ بھجوائی جائے گی ، راجنا تھ سنگھ کا تقریب سے خطاب

وزیراعظم نواز لندن سے کامیاب اوپن ہارٹ سرجری کے بعد10 جولائی کو پاکستان واپس پہنچ جائیں گے
وزیراعظم نوازشریف وطن واپسی پر مسلم لیگ (ن)کی جانب سے شانداراستقبال کی تیاریاں شروع کر دی گئیں

پاکستان اور چین میں صحت،تعلیم کوریڈور بنانے کی کوششیں شروع
پاکستانی ماہرین صحت کا صحت کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے چین کا دورہ،صحت کوری ڈور کو حتمی شکل دینے کیلئے چینی ماہرین کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا

قطرکو طیاروں کی فروخت سے پاکستان کی معیشت میں مزید بہتری آئے گی، رانا تنویر حسین
حکومت نے ڈرون حملوں کے خلاف امریکہ کو دو ٹوک جواب دیا اب ڈرون آیا تو پا ک فضائیہ اسے مار گرائے گی
عوام کی خدمت اور معیار زندگی بلند کرنا مسلم لیگ (ن) کا مشن ،اس کی تکمیل کے لئے حکومت کسی حد تک بھی جا سکتی ہے،ملکی ترقی و خوشحالی اور عوام کی خدمت ہماری سیاست کا محور ہے، رمضان بازاروں میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار کی میڈیا سے گفتگو

عبدالستار ایدھی اور امجد صابری پاکستان کے ہیرو ،دونوں نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشناس کرایا ہے ،پرویز رشید
عبدالستار ایدھی کی خدمات کے سامنے پاکستان کے تمام اعزازات کم ہیں، ان کی شخصیت بہت بڑی اور اعزازات بہت چھوٹے ہیں
قوم امجد صابری کی امن کی شمع اور مشن کوجاری رکھیں، وفاقی حکومت کی جانب سے یقین دہانی کراتا ہوں امجد صابری کے قتل میں ملوث ملزمان جلد گرفتار کر لیا جائے گا ، میڈیا سے گفتگو

کچھ قوتیں دہشت گردی کے ذریعہ ریاست کے طرز زندگی کو تبدیل کرنا چاہتی ہیں،میاں رضاربانی
امجد صابری کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت نے ان قوتوں کے منہ پر طمانچہ مار دیا یہ ثابت کر دیا ہم آخری دم تک اپنے مذہب اور اپنی روایات کا دفاع اور ر دہشت گردی پھیلانے والوں کے مقاصد کو ناکام بنائیں گے
عبدالستار ایدھی کا مشن انسانیت کا انسانیت کی خدمت ہے ، وفاقی حکومت سے کہوں گا ان کے نام کا ڈاک ٹکٹ جاری کیا جائے،عبدالستار ایدھی کی عیادت اور امجد صابری کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد قائم مقام صدر اور چیئرمین سینٹ کی تفصیلی گفتگو

برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی سے پا کستان اور انگلینڈ کے تجارتی حجم متاثر ہونے کا خدشہ

مشتاق رئیسانی کی کراچی میں مزید اثاثے،تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا
نیب حکام کی ڈی ایچ اے کے فیز تھری میں سیکورٹی گارڈوں سے پوچھ گچھ،فیز تھری کے گھر سے مرسڈیز بنز 2012ء ماڈل اور فیز 4سے ہنڈا سٹی برآمد

دمام میں سعد نامی تعمیراتی کمپنی کے پاکستانی ملازمین کو درپیش مسائل کو حل کرانے کیلئے قریبی رابطے میں ہیں‘ دفتر خارجہ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی عمرہ کی ادائیگی ،ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی

خوبرو ماڈل ایان علی نے ای سی ایل سے نام کے اخراج کیلئے نفلی اعتکاف پر بیٹھنے کی منت مانگ لی
اعتکاف پر بیٹھنے کا فیصلہ وزارت داخلہ سے جان چھڑانے کے لیے کیا ہے ، ذرائع