بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جون

آج کی اہم خبریں (2016-06-26)

امجد صابری کا قتل اور اویس شاہ کا اغواء سے کراچی آپریشن پر سوالیہ نشان نہیں بنا ،چوہدری نثار
ان واقعات کا مقصد کراچی میں خوف وہراس پھیلانا تھا
دہشتگردی کا خاتمہ کمزوری ظاہر کرکے نہیں طاقت سے کیا جاسکتا ہے ، ایان علی کا نام ای سی ایل میں وزارت داخلہ نے نہیں ڈالا،نجی ٹی وی سے گفتگو

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں نوازشریف کی نااہلی کا ریفرنس دائر کر دیا
وزیراعظم نے اثاثوں کی تفصیلات غلط ظاہر کیں،72صفحات پر مشتمل شواہد کی پٹیشن ڈاکٹر یاسمین ارشد کی مدعیت میں جمع کروائی
جب کوئی راستہ باقی نہ رہیتب عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹانے پڑتے ہیں، امید ہے الیکشن کمیشن پٹیشن کی سماعت جلد از جلد کریگا،نعیم الحق

کچھ شواہد ملے ہیں ،بہت جلد امجد صابری کے قاتل گرفتارہوجائیں گے ،قائم علی شاہ
امجد صابری کے اہل خانہ کوایک کروڑروپے کی امداد کااعلان کرتا ہوں
مرحوم کی اہلیہ نوکری کرناچاہتی ہیں توا نہیں ملازمت دینے پر بھی تیار ہیں، فیملی کی کفالت کریں گے ان کے بچوں کوتعلیم بھی دلائیں گے
قتل کیس کی تحقیقات کے لیے 9رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے ،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کوجلد بازیاب کرالیں گے،اغواعدلیہ کوحرساں کرنے کی سازش ہے،وزیراعلی سندھ کا صوبائی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بحث کوسمیٹتے ہوئے اظہار خیال

پیپلز پارٹی کسی کرپٹ کو بھاگنے نہیں دے گی، حکومت نے سیاسی حربے بند نہ کئے تو عوام کو سڑکوں پر لایا جاسکتا ہے،بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پی پی پی کی خورشید شاہ سے ملاقات، اپوزیشن لیڈر نے پانامہ لیکس معاملے پر ٹی او آرز پر اعتماد میں لیا ، الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے معاملے پر بھی مشاورت

وزیر اعظم اپنا اصولی اور اخلاقی اعتبار کھو بیٹھے ، اب مستعفی ہوجا نا چاہیے ،عمران خان
اصل جمہوریت میں ملک کا بادشاہ خود قانون پر عمل پیرا ہوتا ہے ، قومیں اسی لیے تباہ ہوتی ہیں کہ جب ان میں امیر کیلئے ایک اور قانون اور غریب کیلئے ایک اور قانون ہو،غربت ختم کرنی ہے توانصاف قائم کرنا ہو گا،
جب تک کسی قوم کا لیڈر قانون کا احترام نہ کرے تو قوم کسی صورت قانون کااحترام کر ہی نہیں سکتی ، لیڈر مثال بنتا ہے، پانامہ لیکس معاملے کو مرنے نہیں دیں گے
پہلے قانونی طریقے سے پو ری کو شش کریں گے ، قانونی طریقے سے بات نہ بنی تو سڑکوں پر نکلیں گے ، نیب کا کوئی فائدہ نہیں اس کو بند کر دینا چاہیے
حکومت نواز شریف کو بچانے کیلئے اپنی مرضی کے ٹی او آرز بنانا چاہتی ہے ،جس ملک میں کرپشن زیاد ہ ہو جا تی ہے وہاں سرمایہ کاری کم ہو جا تی ہے ، کرپشن اس وقت تک ختم نہیں ہوسکتی جب تک کہ وزیر اعظم کا احتساب نہ ہو ، سیمینار سے خطاب

چیف جسٹس پاکستان کا سجاد علی شاہ کے بیٹے کے اغواء کا نوٹس ،حکام کو بازیابی کیلئے اقدامات کرنیکی ہدایت
اویس شاہ کے اغواء سے عام آدمی کو منفی پیغام گیا، چیف سیکرٹری سندھ امن امان کی صورتحال کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں،جسٹس انورظہیرجمالی

مقبوضہ کشمیر،بھارتی فورسزپر مجاہدین کا گھات لگا کرحملہ، 8 اہلکار ہلاک، 22زخمی، دو مجاہدین شہید
علاقے میں تلاشی آپریشن شروع

سمندری متنازعہ علاقے سرکریک کے قریب بھارت نے اہم توانائی کی تنصیبات پر تیزی سے کام شروع کردیا

سعودی عرب ،سینکڑوں پاکستا نی اقامے کی معیا دختم ہونے پر رل گئے
متاثرین کے پاس کھانے پینے کی اشیاء ختم ہو گئیں ، بہت جلد پاکستانیوں کو ان کے ملک واپس لے آئیں گے، ترجمان دفتر خارجہ

اقتصادی راہداری منصوبے پر کام کامیابی سے جاری ہے ، چینی سفیر
توانائی کے 16 منصوبوں کی تکمیل سے ایک کروڑ کلوواٹ بجلی پیدا ہو ،غیر ملکی خبررساں ا دارے کو انٹرو یو

اداکار اوم پوری اور پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کی فلم ’ایکٹر ان لا‘ کی پہلی جھلک منظر عام پر

افغانستان میں ٹی ٹی پی اور افغان طالبان کے درمیان جھڑپ میں 14 جنگجو ہلاک
صوبہ کنڑ میں ہونے والی جھڑپ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 8 اور افغان طالبان کے 6 کارکن مارے گئے