بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جون

آج کی اہم خبریں (2016-06-25)

پاکستان کوانتہاء پسندی و دہشتگردی سے پاک کرکے دم لیں گے،آرمی چیف
دہشتگردی کاخاتمہ یقینی بناکرامن لائیں گے ،کسی ملک کے خلاف پراکسی جنگ لڑنے کے حامی نہیں
کسی ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال ہونے دیں گے نہ کسی کواپنی سرزمین پرجنگ لڑنے کی اجازت دیں گے،نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے دورہ کے موقع پرنوجوانوں سے خطاب

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن بننے کیلئے میمورینڈم آف اوبلی گیشنز پر دستخط کر دیئے
صدر مملکت ممنون حسین نے ایس سی او سربراہان مملکت کونسل کے 16 ویں اجلاس میں دستخط کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی
پاکستان کی رکنیت کا روس کے ساتھ عسکری اور تکنیکی تعاون اور چین کے ساتھ بڑے مواصلاتی منصوبہ جات سے متعلق کئی اہم امور پر مثبت اثر پڑے گا

کوئٹہ ،عالمو چوک میں بم دھماکہ میں بچے سمیت4 افراد جاں بحق،2 خواتین اور6 سکول بچوں سمیت 31 سے زائد افراد زخمی، 5 کی حالت تشویشناک
خضدار میں بھی کھلونا بم دھماکے سے تین بچے زخمی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے عالمو چوک پر ہونیوالی بم دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

پکڑی گئی رقم سے میر خالد لانگو کا کوئی تعلق نہیں ان کے گھر سے ملنے والی رقوم ایڈمنسٹر یٹر خالق آباد سلیم شاہ نے امانتاً ان کے پاس رکھوائی تھی ،مشتاق رئیسانی کا اعتراف
نیب کو بلوچستان میگا کرپشن کیس میں تاحال بعض اہم دستاویزات کی تلاش ہے،ذرائع
کرپشن کیس کے مرکزی کردار سلیم شاہ کے اہم انکشافات، بعض اعلی عہدوں پر فائز افسران اور سیاسی شخصیات کے نام بھی اگل دئیے
نیب کی جانب سے گرفتار افراد سے چالان عدالت میں پیش کئے جانے کے بعد کیس میں مزید پیش رفت کا امکان

پاکستان تحریک انصاف نے اثاثوں کی تفصیلات غلط ظاہر کرنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان میں وزیراعظم نواز کی نا اہلی کا ریفرنس دائر کر دیا، نواز شریف 2013ء کے الیکشن کمیشن کو اپنے اثاثے سے متعلق جو بیان حلفی جمع کروایا گیا تھا، وہ غلط ہے،درخواست میں موقف،
جب کوئی راستے باقی نہ رہے تب عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹانے پڑتے ہیں،نعیم الحق

نواز شریف کے خلاف الیکشن کمیشن میں ثبوتوں سمیت پٹیشن دائر کی ہے،عمران خان
الیکشن کمیشن پاکستان نہیں بلکہ الیکشن کمیشن ن لیگ ہے، یہاں سے بھی انصاف نہ ملا تو سپریم کورٹ جائیں گے
زیر کفالت مریم نواز کے لندن میں فلیٹس کیسے ہو سکتے ہیں
امجد صابری کے قاتلوں کو جلد از جلد پکڑا جائے، پارٹی کو منظم بنانے کے بعد ہی پارٹی الیکشن کرائے جائیں گے
برطانیہ میں ریفرنڈم ہوا اور ڈیوڈ کیمرون اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہو گئے،میڈیا سے گفتگو

پاکستان اور افغانستان کا ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت ، امن کے فروغ اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھرپور کوشش جاری رکھنے پر اتفاق
آپس کے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ میکنزم ، جوائنٹ ٹیکنیکل ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا
دونوں ممالک ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام ، دہشتگردوں کو کوئی جگہ نہیں فراہم کی جائے گی ،دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی سے تاشقند میں ملاقات ،اعلامیہ جاری

آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال

نیب کی رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب میں 10 ارب کرپشن سکینڈل کی تحقیقات مکمل
تین ر یٹائرڈجرنیلز اور ایک بریگیڈئر سمیت 10 افراد کے خلاف کارروائی کیلئے جی ایچ کیو سے اجازت لے لی گئی

امجدصابری کیس کااہم سراغ مل گیا

آصف زرداری کی سینیٹر جان میکین سے ملاقات ، پاک امریکہ ، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت
سابق صدر کا پاکستان کو F-16طیاروں کے حصول میں جان میکین سے تعاون کا مطالبہ

اسحاق ڈار کی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ملاقات
بیٹے اویس شاہ کی بازیابی کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی

ٹیکسلا سے افغان نیشنل آرمی کا آفیسرگرفتار ، پاکستانی اور افغانی شناختی کارڈ برآمد
نور آغا سبزی فروش کے بھیس میں رہ رہا تھا

کوک اسٹوڈیو سیزن 9تیاری کے مرحلے میں داخل ، امجد صابری بھی شریک