بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جون

آج کی اہم خبریں (2016-06-24)

پاناما لیکس،پیپلزپارٹی کا ٹی او آرز کمیٹی سے علیحدگی ،وزیراعظم کے خلاف نا اہلی ریفرنس دائر کرنیکا اعلان
بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کور کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم اور اہلخانہ کو پانامہ انکشافات پر جوابدہ ہونا پڑے گا،بلاول بھٹو
حکومت وزیراعظم اور اہلخانہ کی جوابدہی پر راضی نہیں، خورشید شاہ،کوشش ہے کہ اس بار اپوزیشن ایک ہی کنٹینر پر ہو،اعتزاز احسن کی بریفنگ
پیپلزپارٹی نوازشریف، شہبازشریف، حمزہ شہباز،مریم نواز کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر، کیپٹن صفدر کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائیگا،لطیف کھوسہ

کراچی، امجد صابری کو ان کے والد غلام فرید صابری کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا
جسد خاکی رمضان چھیپا اور ان کے بھائی نے قبر میں اتارا
وزیراعظم نوازشریف کا امجدصابری کے اہل خانہ کے لئے ایک کروڑامدادکااعلان

پاکستان،چین کے دوست اور دشمن مشترکہ ہیں،ممنون،جن چنگ کا اعلان
علاقائی سلامتی، خوشحالی،عالمی امن کیلئے ملکر کام، دہشت گردی ،انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی کے رجحانات کے خلاف ایک دوسرے سے تعاون کرتے رہیں گے
دونوں ملک دوستی کی 65 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، باہمی تعاون میں مزید اضافہ اور اعلی سطح کے روابط مزید فروغ پائیں گے، تاشقند ملاقات میں اتفاق رائے
چینی صدر کی خطے،خاص طور پر افغانستان میں امن کیلئے پاکستانی کاوشوں کی تعریف،ایس سی کا رکن بننے کیلئے میمورنڈم آف او بلی گیشن پر دستخط پر مبارک باد

تحریک انصاف عید کے بعد پر وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل جبکہ الیکشن کمیشن میں آج ریفرنس دائر کرے گی

بہتر بارڈر مینجمنٹ سے دہشت گردوں کی آمدورفت روکی جا سکتی ہے، پاکستان
کوشش ہے طورخم بارڈر پر کوئی کشیدگی نہ ہو،افغان وفد کی آمد کا مقصد بھی یہی تھا،نیو کلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کیلئے مکمل اہلیت رکھتے ہیں ،گروپ ممالک کو پاکستان اور بھارت کو یکساں نظر سے دیکھنا ہوگا،دفتر خارجہ
افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے کام جاری ہے، باعزت واپسی عالمی برادری کی ذمہ داری ہے ،30 جون کو ڈیڈ لائن ختم ہو جائیگی،توسیع کیلئے معاملہ زیر غور ہے،نفیس زکریہ
سعودی عرب میں صرف110 پاکستانی ملازمین کو تنخواہیں نہ ملیں جو سخت مشکلات کا شکار ہیں،تعمیراتی کمپنی نے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے یقین دہانی کرائی ہے،ہفتہ وار پریس بریفنگ

وزیر داخلہ نے شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کے عمل کی منظوری دیدی
شاختی کارڈ کی ملک گیر تصدیقی مہم یکم جولائی سے شروع کی جائیگی
نادرا کو بلاک شناختی کارڈز کے کیسز بروقت نمٹانے کی ہدایت

وزیر اعظم نواز شریف سے خواجہ آصف کی ملاقات، خیریت دریافت کی
ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی

افغان مہاجرین دہشتگرد نہیں الزام نہ لگائیں ، فلیپو گرانڈی کی پاکستان سے اپیل
عالمی برادری افغان مہاجرین کی مدد کے لیے مزید فنڈز جاری کرے،، سربراہ اقوام متحدہ پناہ گزین

قطر نے پاکستان سے سپر مشتاق طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا

پاراچنار ،افغانستان میں پولیس اہلکار نے لیڈی ڈاکٹر سمیت چار پاکستانیوں کو اغواء کرلیا، دس کروڑ تاوان کا مطالبہ
پچاس لاکھ تاوان کی ادائیگی کے بعد لیڈی ڈاکٹر سمیت دو افراد چھوڑ دیئے ، بازیاب افراد کرم ایجنسی پہنچ گئے

منصوبہ بندی کمیشن نے کاسا۔ 1000 منصوبہ کی مخالفت کر دی
یہ منصوبہ پاکستان میں توانائی منصوبوں کے مقابلے میں مہنگا اور سیکورٹی مسائل کا بھی سامنا ہو گا ،منصوبہ بندی کمیشن کا موقف

آرمی چیف نے آپریشن کے بعد اور پہلے وزیراعظم نوازشریف کو لندن فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی، اسحاق ڈار
جب بھی ہمار ی راحیل شریف سے قومی امور پر گفتگو ہوتی ہے تو وہ وزیراعظم کی صحت کی صورتحال بارے ضرور دریافت کرتے ہیں،مریم نواز وزیراعظم کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں ،
خورشید شاہ سے میری ملاقات الیکشن کمیشن کے ممبرز کی تعیناتی کے حوالے سے تھی ، ٹی اوآرز کی لیڈ شخصیات اپنی اپنی پارٹی کو گمراہ کر رہی ہیں اور غلط بیانی سے کام لے رہی ہیں ، ہم نے بڑے جامع ٹی اوآرز بنائے ہیں،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

گلگت ، ناجائز اسلحہ کیس میں جرم ثابت ہونے پر چینی باشندے کو 9 سال قید اورپاکستان میں دوبارہ داخلے پر پابندی عائد