بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جون

آج کی اہم خبریں (2016-06-23)

عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کراچی میں دہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق،رشتہ دار شدید زخمی
امجد صابری گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے تھے، سینے اور سر میں گولیاں لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں
ایس ایچ او شریف آباد کو معطل کردیا گیا

معروف قوال امجد صابری قتل کیس کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی
موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے پینٹ شرٹ پہنی ہوئی تھی اور سر پر کیپ لگائے ہوئے تھے ان کے پاس کالے رنگ کا بیگ تھا، پیچھے بیٹھے حملے آور نے بیگ سے پستول نکال کر فائرنگ کی،
حملہ آور کارروائی کرنے کے بعد حسن اسکوائر کی جانب فرار ہوئے ، کارروائی میں ٹو فائیو موٹرسائیکل استعمال کی گئی ،ابتدائی رپورٹ میں انکشاف

جنرل راحیل شریف کی چیک ریپبلک کے نائب وزیر دفاع اور جوائنٹ چیف آف جنرل سٹاف سے الگ الگ ملاقاتیں
باہمی دلچسپی کے امور ، دفاعی تعاون سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

سوئس بنکوں میں پڑے پاکستانیوں کے پیسے واپس لانے کیلئے مذاکرات 25جون کو ہونگے،اسحاق ڈار
سوئٹزرلینڈ سے دو طرفہ معاہدے کے علاوہ پاکستان او ای سی ڈی کا ممبر بننے کی کوشش کر رہا ہے اس سے معلومات کا تبادلہ کرنے میں زیادہ آسانی ہو گی
سی پیکپر ہونیوالی 45ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں سے35ارب ڈالر توانائی پر خرچ ہوں گے،راہداری سے نہ صرف پاکستان بلکہ چین کو بھی فائدہ ہو گا
پاکستان چین سے فری ٹریڈ معاہدہ پر نظر ثانی کیلئے مذاکرات کر رہا ہے، ایف بی آر کے ذمہ 221ارب روپے کے ریفنڈ 30اگست تک ادا کر دیئے جائیں گے،قومی اسمبلی میں فنانس بل پر بحث کو سمیٹتے ہوئے خطاب

ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری ، اقوام متحدہ کے چارٹر اورعالمی قانون کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہے،پاکستان
امجد صابری کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے سیکورٹی اور انٹیلی جنس ادارے مل کر کام کریں، چوہدری نثار
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کی بازیابی کے سلسلے میں کوئی کسرروا نہ رکھی جائے،ڈی جی رینجرز سندھ سے ٹیلیفونک گفتگو

افغان نمائندے کے پاکستان پر عائد الزامات بلا جواز ‘ حقائق کے برعکس ہیں، عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کا اعتراف کرتی ہے
پاکستان افغانستان میں حقیقی امن کی حمایت کیلئے تیار ہے،مسئلہ کا واحد حل مذاکرات ہیں
افغان حکومت اور عالمی اتحاد تحریک طالبان کے افغانستان میں پناہ کے خواہاں عناصر کے خلاف کارروائیاں کریں
پاکستان اپنی سالمیت اور علاقائی خود مختاری کی کسی طور خلاف ورزیوں کو برداشت نہیں کرے گا،اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا سلامتی کونسل میں خطاب

پاکستان میں سیکورٹی اورمعاشی صورتحال کی بہتری،دنیا کے سب سے بڑے پراپرٹی کے پلیٹ فارم سٹی سکیپ نے پہلی مرتبہ پاکستان پویلین بنانے کی اجازت دیدی
معاہدے پر دستخط ہوگئے

نیپرا نے کاسا منصوبے کے تحت بجلی خریداری کا معاہدہ کرنے کی منظوری دیدی

قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ سے یو این مہاجرین کے ہائی کمشنر کی ملاقات ،افغان مہاجرین کی واپسی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت کررہے ہیں،مناسب سرحدی نظام نہ ہونے سے مسائل بڑھ رہے ہیں،ناصر خان جنجوعہ
مہاجرین کی مہمان نوازی میں پاکستان کاکردار قابل تعریف ہے،مہاجرین کا معاملہ مل کر حل کرنے کے خواہشمند ہیں،فلیو گرانڈی

تاشقند میں پاکستانی حکام سے ملاقات کا فیصلہ نہیں ہوا، بھارت
وزیراعظم نریندر مودی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے (آج ) روانہ ہوں گے،ترجمان وزارت خارجہ

پاکستان دوسرے ممالک کی خود مختاری کی خلاف ورزی کررہا ہے‘ افغانستان
ملک کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ایف سولہ نہیں سیاسی عزم کی ضرورت ہے‘ اقوام متحدہ میں افغان مندوب کا خطاب

2018 ء میں بجلی پوری کر بھی لی تو سسٹم کمزوری کی وجہ سے بجلی صارفین کو فراہم نہیں کر سکیں گے، وزارت پانی بجلی کا اعتراف
لوڈشیڈنگ نہ کریں تو بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں بینک کرپٹ ہوجائیں گی تمام کمپنیوں کو ان کی ڈیمانڈ کے مطابق نیشنل گریڈ اسٹیشن سے بجلی فراہم کی جارہی ہے کسی سے بھی امتیازی سلوک نہیں برتا جارہا، سینیٹ قائمہ کمیٹی پانی و بجلی کو بریفنگ
قائمہ کمیٹی کا رمضان میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار ، پیپکو کی رکوری لاسز، فیڈرز وائز تفصیلات طلب

قومی اسمبلی: پاکستان کوگینگ فائیو چلارہا ہے،کرپشن ختم کئے بغیر نظام نہیں چل سکتا، ارکان
بجٹ میں ملکی ترقی کی کوئی سمت نہیں بنائی گئی،حکومت این ایف سی ایوارڈ کا اجلاس نہ بلا کر آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ ان ڈائریکٹ ٹیکسز پر انحصار کم کرکے ڈائریکٹر ٹیکسز پر انحصار کیا جائے
تین سالوں میں پاکستانیوں نے ساڑھے سات ارب ڈالر کی جائیدادیں خریدیں،حکومت پارلیمنٹ سے معاملات شیئر کرے،وزیرخزانہ بتائیں کتنے پاکستانیوں نے بنگلہ دیش میں فیکٹریاں لگائیں، نفیسہ شاہ،عارف علوی،آصف حسنین ودیگر کا اظہار خیال

کرپشن کے خلاف بلاول بھٹو کے ساتھ ایک ہی کنٹینر پر کھڑا ہو سکتا ہوں،عمران خان
جمہوریت کو خطرہ نواز شریف سے ہے وہ خود کو احتساب کے لئے پیش کرنے کو تیار نہیں ہیں
ملک میں مارشل لاء نہیں لگے گا ، پانامہ لیکس کے معاملے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے عدالت ، الیکشن کمیشن اور سڑکوں پرجائیں گے ، نجی ٹی وی کو انٹرویو

تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، ہزاروں پاکستان ملازمین سعودی عرب میں پھنس کر رہ گئے
نجی تعمیراتی کمپنی نے ملازمین کے پاسپورٹ ضبط کر لیے، ملازمین علاج معالجے کی سہولیات سے بھی محروم، پاکستانی سفارتخانے کے باہر احتجاج