بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جون

آج کی اہم خبریں (2016-06-22)

دہشتگردی عالمی مسئلہ بن چکا ،اسکے خاتمے کیلئے عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت ہے،جنرل راحیل شریف
عالمی برادری کوپاکستان کے ساتھ کھڑا ھونا چاہئے، آرمی چیف کی جرمن وزیر خارجہ سے ملاقات ،تھنک ٹینک سے خطاب

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے کا تاحال کچھ پتا نہیں چل سکا
وزیراعظم کا چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کے اغواء پر اظہار تشویش
اویس شاہ کی بازیابی کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں،ہدایت
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کا پوش علاقے سے اغوا ہونا سنجیدہ سیکورٹی لیپس ہے،قائم علی شاہ

پاکستان نے کسی ملک کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے،سر تاج عزیز
اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات بہت مضبوط ہیں، یہ تاثر دینا کہ ہماری خارجہ پالیسی 70سال میں ناکام رہی ہے اور ہم دنیا میں تنہا ہو رہے ہیں،ایوان میں اظہار خیال

ملک ایک ماہ سے بغیر وزیراعظم کے چل سکتا ہے تو وزیراعظم کی ضرورت ہی کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری
حکمران پارلیمنٹ کو بھی اہمیت نہیں دیتے آج جمہوریت اور جمہوری ادارے کمزور ہیں
موجودہ حکومت بادشاہت کے انداز میں چل رہی ہے ،کشمیر الیکشن مفاد پرستوں کے خلاف ریفرنڈم ہے۔ جو مجھے تسلیم کرنے کی لئے تیار نہیں ان کا چیلنج قبول کرتا ہوں،بھمبر میں جلسے سے خطاب

افغان مہاجرین کی وطن واپسی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،سرتاج عزیز
پاکستان میں 30سال سے مقیم افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی لیکن اب سماجی اقتصادی اور دیگر چیلنجرز کی وجہ سے مہاجرین کی مزید مہمان نوازی نہیں کر سکتے ،
افغانستان میں سیاسی تبدیلی کے باعث مہاجرین کی واپسی کے لئے ماحول ساز گار ہے ، افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے عالمی برادری کردار ادا کرے،وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیزکی اقوام متحدہ کے کمشنر برائے مہاجرین فلییبو گرینڈی سے ملاقات میں گفتگو

حیدر آباد فنڈ کیس ، پاکستانی دعویٰ خارج کرنے کی بھارتی اپیل مسترد
75 صفحات پر مبنی عدالتی فیصلہ حیدرآباد فنڈ پر پاکستان کے اصولی موقف کی تائید ہے، ترجمان دفتر خارجہ

مارچ 2018ء تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا ،عابد شیرعلی
اس وقت 17ہزار 340میگا واٹ کی ریکارڈ بجلی پیدا ہورہی ہے ، رمضان المبارک میں چھ سے آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کررہے ہیں
اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ پنتالیس فیصد سے زائد لاسز والے فیڈرز میں کی جارہی ہے، وزارت نے بجلی کے واجبا ت کی مد میں فاٹا سے باون ارب ، بلوچستان سے 108 ارب آزاد کشمیر سے 51ارب اور سندھ سے ستر ارب روپے وصول کرنے ہیں ، ایوان زریں میں وزارت پانی و بجلی کی کٹوتی تحریک کو سمیٹتے ہوئے اظہار خیال

وزیراعظم عیدکی خوشیاں پاکستان میں منائیں گے ،پرویزرشید
پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی اوآربنائیں گے ،ایسے ٹی اوآرقابل قبول نہیں جن سے انتقال کی بوآتی ہو
کرکٹ ٹیم کوبیچنے والے شخص پراعتبارنہیں کیاجاسکتا،وزیراعظم نے کہاکہ بھرپورتوانائی سے قوم کی خدمت جاری رکھوں گا،راولپنڈی میں میڈیاسے گفتگو

شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے سیینئر وائس صدر اور جہانگیر ترین سیکرٹری جنرل مقرر

پاکستان میں ملا اختر منصور پر ڈرون حملہ نے عالمی سطح پر افغانستان میں قیام امن کی کوششوں پر پانی پھیر دیا،امریکی جریدے”وال سٹریٹ جنرل“کی رپورٹ

پشاور،خیبر پختونخوا بجٹ اجلاس ،پی ٹی آئی کے ایم پی اے بابر سلیم اور سینئر صوبائی وزیر شہرام ترکئی کے درمیان اجھگڑا ہاتھا پائی تک پہنچ گیا

قومی اسمبلی،عابد شیر علی نے تنزیہ طور پر ٹریکٹر ٹرالی کے الفاظ دوبارہ ادا کردیئے، خورشید شاہ غصے میں آگئے
حکومتی ارکان نے دوبارہ ایسا رویہ اپنایا تو حکومت کا نظام لپیٹ دیا جائے گا،اپوزیشن لیڈر
وزیر مملکت عابد شیر علی نے معافی مانگ لی،حکومت اور اپوزیشن اراکین میں سخت الفاظ کا تبادلہ

بن لادن گروپ میں ملازمت کرنے والے خیبر پختونخوا کے تین ہزار سے زائد ملازمین سعودی عرب میں پھنس گئے

تحریک انصاف نے مفتی عبدالقوی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا
پی ٹی آئی انصاف علماء ونگ کے سربراہ مفتی سعید ہیں، مفتی عبدالقوی سے پی ٹی آئی کی نسبت کسی طور مناسب نہیں، نعیم الحق

مفتی عبدالقوی نے بند کمرے میں میرے ساتھ سگریٹ، کوک اور چائے شیئر کی ، ایک گھونٹ مجھے پلاتے تھے پھر خود پیتے تھے، قندیل بلوچ
مجھے کہا کہ تمہارے پیار میں روزہ نہیں رکھا ، ایک مفتی کا اصل چہرہ دیکھ کر ساری رات سو نہیں سکی ، مفتی نے میرے پیار کا ناجائز فائدہ اٹھایا اورکہا کہ میری ملتان میں زمینیں ہیں ،شادی ایک کی ہے لیکن 17نکاح کر چکا ہوں ،تمہیں 18ویں نکاح کی پیشکش کرتا ہوں ،مفتی کی بیہودہ گفتگو پر اس کا اصل چہرہ قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا
معروف ماڈل اور گلوکاری قندیل بلوچ نے ٹی وی پروگرام میں مفتی عبدالقوی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی
قندیل بلوچ کے الزامات بے بنیاد ہیں، میرا اس دن روزہ تھا ، قندیل بلوچ بیٹی کی طرح ہے اس کی اصلاح کرنا چاہتا تھا ، میں مہمانوں کو دروازے تک چھوڑنے گیا تو قندیل نے میری ٹوپی پہن لی ، قندیل بلوچ سے ملاقات کا افسوس ہے
مفتی عبدالقوی نے قندیل بلوچ کے الزامات مسترد کردیئے

امریکہ میں پاکستان کے خلاف کچھ نہیں کرر ہا ،پاکستانی حکام کواپنی ناکام پالیسی کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے،حسین حقانی

بھارتی فلم اڑتا پنجاب کو پاکستان میں ریلیز کی اجازت مل گئی