بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جون

آج کی اہم خبریں (2016-06-21)

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے اویس سجاد شاہ کراچی سے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے،اغواء کی اطلاعات

اسلام آباد، طور خم بارڈر کشیدگی ،افغان نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی کی سربراہی میں 6رکنی وفد کی سرتاج عزیز سے ملاقات ،طورخم کشیدگی اور بارڈر مینجمنٹ کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال
قیام امن، انسداد دہشت گردی اور دوطرفہ تعلقات کی بہتری کیلئے موثر سرحدی انتظام ناگزیر ہے، دونوں ممالک کا اعلیٰ سطحی مذاکرات میں اتفاق

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جرمن ہم منصب اور وزیر دفاع سے ملاقات
دوطرفہ فوجی تعلقات، دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
جرمن عسکری و سیاسی قیادت کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابی کی تعریف، پاکستان کے تجربات سے سیکھنے میں دلچسپی کا اظہار

غیر ملکی قرضوں کے حوالے سے ایک طبقہ ابہام پھیلا رہا ہے جو ملک کی ترقی نہیں چاہتا‘ اسحاق ڈار
موجودہ دور حکومت میں چار ہزار نو سو ارب روپے کے قرضے لئے گئے ہیں
حکومت نے آپریشن ضرب عضب پر 250 ارب روپے خرچ کئے ہیں‘ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم تین سالوں میں چالیس ارب سے بڑھا کر 117 ارب کردی ہے
حکومت کے پاس 220 ارب روپے کے ریفنڈ پڑے ہیں ان کو جلد واپس کردیا جائے گا،وفاقی وزیر خزانہ کا قومی اسمبلی میں وزارت خزانہ کی کٹوتی تحریک کے حوالے سے جاری بحث سمیٹے ہوئے اظہار خیال

پانامہ لیکس،حکومت نے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی اپنا رکھی صورتحال کو قصہ پارینہ بنانا چاہتی،متحدہ اپوزیشن
حکومت نے میڈیا پر دباؤ ڈالا کہ متحدہ اپوزیشن کی پریس کانفرنس کو کور نہ کیا جائے لالچ دینے کی کوشش کی گئی،کوشش ہو گی کہ کنٹینر دو کی بجائے ایک ہی ہو،اعتزازاحسن
سیاسی مقاصد کیلئے پانامہ لیکس ایشو کو استعمال نہیں کرنا چاہئے،شاہ محمودقریشی،حکومت ٹی او آرز کو تسلیم کرلے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں،شیخ رشید

ڈاکٹر عاصم سمیت جتنے ملزمان کے ویڈیو لیکس ہوئے اس کی ذمہ داری صوبائی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے، چوہدری نثار
یہ انصاف کا قتل عام ہے ، اب کسی ملزم کے میڈیا ٹرائل کی اجازت نہیں دی جاسکتی
وزارت داخلہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ تحقیقات میں بھرپور تعاون کرے گی ،وفاقی وزیر داخلہ کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

جمہوریت میں ڈکٹیشن نہیں چلتی ، بات چیت کے لئے کل بھی تیار تھے آج بھی تیار ہیں ، سعد رفیق
لچک کا مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن سجدہ نہیں کریں گے
اپوزیشن قوم کو کنفیوز کرنے کی کوشش نہ کریں آگے بڑھنے دیں ٹی او آرز 1956 کے قانون کے تحت بنیں گے
1956 کے قانون میں ترمیم کے لئے تیار ہیں، وفاقی وزراء زاہد حامد اور انوشہ رحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس

این اے 110 دھاندلی کیس،سپریم کورٹ کانادرا کو 26پولنگ اسٹیشنز کی فرانزک رپورٹ پیش کرنے کا حکم
الیکشن کمیشن 3پولنگ اسٹیشنز کا گمشدہ ریکارڈ بھی تلاش کرے،چیف جسٹس،ریکارڈ گمشدگی کی انکوائری کا حکم دیدیا،سیکرٹری الیکشن کمیشن
میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے،کرب میں مبتلا ہیں،وکیل خواجہ آصف، میڈیا ٹرائل آپ کے موکل کے عہدے کی وجہ سے ہورہا ہے، کسی کو استثنیٰ نہیں،چیف جسٹس
پاکستانی تاریخ میں این اے 110 انتخابی دھاندلی سب سے بڑا مقدمہ ہے ،نادرا اپنے وزیر کو بچانے کی بھرپور مگر ناکام کوشش کر رہا ہے،بابراعوان کی میڈیاسے گفتگو

پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بھارتی وزیرِخارجہ کا بیان حیران کن ہے،چوہدری نثار
بھارتی وزیرِخارجہ تعلقات کے بارے میں اتنی ہی سنجیدہ اور پر عزم ہیں تو انہیں پہیلیوں میں بات کرنی چاہیے تھی نہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کرنی چاہیے تھی
وزیرِاعظم پاکستان کے کسی بھی ملک یا کسی سربراہ حکومت سے تعلقات پاکستان کے مفادات سے منسلک ہیں،بھارتی وزیرِخارجہ کا انہیں ذاتی رنگ دینا کسی طور مناسب نہیں،وفاقی وزیر داخلہ کا بیان

چین نے پاکستانی بینکوں کی چین میں شاخیں کھولنے کیلئے شرائط میں نرمی کردی ہے ،خرم دستگیر
وزارت تجارت کی کامیاب تجارتی سفارتکاری کے ذریعے چین نے پاکستانی بینکوں کیلئے کم از کم سرمائے کی حد میں پانچ ارب ڈالر کی کمی کر دی ہے، حبیب بینک لمیٹڈ چین میں کاروبار کیلئے اہل قرار پایا ہے
حبیب بینک اس سال چین کے مغربی صوبے سنکیانگ کے دارلحکومت ارمچی میں اپنی پہلی شاخ کھولے گا جس کا سافٹ لانچ اس سال 14اگست کو بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں کیا جائے گا، وفاقی وزیر کی حبیب بینک لمیٹڈ کے صدر سلطان علی الانہ اور بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نعمان ڈار سے ملاقات،میڈیا سے بات چیت

وزیرخزانہ سے اے ڈی بی کے نائب صدروئسپ زونج کی ملاقات،پاکستان کی معیشت بارے آگاہ کیا
اصلاحات کاعمل جاری اورمعیشت نے پھل دیناشروع کردیاہے ، ملکی معیشت میں استحکام کوعالمی دنیابھی تسلیم کررہی ہے ، بجٹ پیش میں زرعی وانڈسٹریل شعبہ کوریلیف فراہم کیاگیاہے تاکہ غیرملکی سرمایہ کاری کوراغب کیاجائے،اسحاق ڈار

پاکستان کو امریکہ کے چنگل سے نکلنا اور اوبامہ سے کہنا پڑے گا پاکستان کو دہشت گردی کی لسٹ میں شامل نہ کرے،رحمان ملک
ڈاکٹر عاصم کی بند کمرے میں بنائی گئی ویڈیو کی کوئی حیثیت نہیں ، صرف مجسٹریٹ کے سامنے دیا گیا بیان قابل قبول ہوتا ہے، میڈیا سے گفتگو

جیلوں میں خواتین قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی ، جیل عملہ بھی ملوث ہوتا ہے ،سینٹ قائمہ کمیٹی داخلہ و منشیات میں انکشاف
ملک بھر کی جیلوں میں قید خواتین کی حالت زار بہتر، خواتین کیلئے الگ جیلوں کے قیام اور خواتین عملہ تعینات کرنے کی سفارش
نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر کے مدارس کی جانچ پڑتال کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ،کمیٹی کو بریفنگ
کمیٹی کا کالعدم تنظیموں کی جانب سے ملک میں کھلے عام جلسے کرنے پر تشویش کا اظہار

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی کوالٹی یورپین ممالک کی پیٹرولیم مصنوعات کے برابر کرنے کا فیصلہ، ریفارئنرزکو باقاعدہ طور پراحکامات جاری،قانون کی خلاف ورزی کرنے والی ریفا ئنری کے خلاف بھاری جرمانے عائد کر نے کا بھی فیصلہ

دیپال پور،طور خم بارڈر پر افغان آرمی کی بلاجواز فائرنگ
شدید زخمی جوان قمر عباس بھی شہید ہو گئے،آبائی گاؤں میں سپرد خاک

پاک سرزمین پارٹی نے تنظیم سازی کا اعلان کردیا
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین مصطفی کمال، صدر انیس قائمخانی اور سیکرٹری جنرل رضا ہارون ہونگے

دہشتگردی کے جڑ سے خاتمہ کیلئے بارڈر مینجمنٹ بہت ضروری ہے،افغان بارڈر پر باڑ لگائے جانے کا عمل جاری رہے گا،سرتاج عزیز
افغان بارڈر کھلا رہا تو ہمارے قبائلی علاقے محفوظ نہیں رہیں گے،کسی کی جنگ میں شامل نہیں ہونگے،کسی نے حملہ کیا تو اس کا موثر اور بھرپور جواب دیا جائے گا،بھارت کو 8 نکاتی ایجنڈا دیا ہے،اس کے بغیر مذاکرات نہیں کرینگے
وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو