بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جون

آج کی اہم خبریں (2016-06-20)

بھارتی وزرت خارجہ بھی لڑکی کیساتھ زیادتی کے معاملے پر میدان میں آ گئی
زیادتی کیس میں کوئی کھلاڑی ملوث نہیں،الزام میں بھارتی شہری گرفتار ہوا ہے،سشما سوراج
چین نیو کلیئرسپلائر گروپ میں بھارت کی شمولیت کا مخالف نہیں،صرف این ایس جی میں شرکت کیلئے طریقہ کار پر تحفظات ہیں،میڈیا سے گفتگو

امریکہ نے جوہری پروگرام پر قدغن لگانے کی کوشش کی،سر تاج عزیز
حکومت نے قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہ کرنے کا ٹھوس موقف اپنایا ، بہتر سرحدی انتظام پاکستان اور افغانستان کے حق میں ہے
افغان عوام پر مشتمل مفاہمتی عمل کی حمایت جاری رکھیں گے، ہم چاہتے ہیں بھارت کے ساتھ تمام ایشوز پر جامع مذاکرات ہوں ،سرکاری ٹی وی کو انٹرویو

بلوچستان کا 2 کھرب89 ارب روپے کابجٹ پیش ،36 ارب خسارہ
تعلیم 28ارب،صحت 17ارب،امن وامان کیلئے 30ارب مختص
3 ہزار220 نئی آسامیاں، تنخواہوں میں10 فیصد اضافے کااعلان
بجٹ میں218 ار ب روپے کے غیر ترقیاتی،71 ارب سے زائد کے ترقیاتی اخراجات شامل، کوئٹہ کی خوبصورتی وترقیاتی کاموں کی مد میں 5ارب روپے مختص،کوئٹہ ماس ٹرانزٹ ٹرام اسکیم کیلئے 2ارب روپے فراہم کئے جائینگے
بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں کرپشن کے خلاف منظم جدوجہد تیز کر دی گئی ہے بجلی کے بحران پر قا بو پا نے کیلئے شمسی توانائی اور دیگر منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے،ثناء اللہ زہری

وزیر اعظم نواز شریف سے سینیٹر پرویز رشید ، طارق فاطمی اورفواد حسن فواد کی ملاقات ،جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
طارق فاطمی نے وزیر اعظم کو طورخم بارڈر پر حالیہ کشیدگی سے پیدا ہونے والی صورتحال ، این ایس جی گروپ میں پاکستان کی شمولیت کے حوالے سے کی جانی والی کوششوں،پرویز رشید نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ٹی او آرز کمیٹی کے اجلاسوں،خورشید شاہ سے ملاقات اور بجٹ اجلاس سے متعلق بریف کیا
جلد سے جلد وطن واپس جانا چاہتا ہوں ، ڈاکٹرز نے 26 جون کو دوبارہ چیک اپ کرانے کو کہا ہے ،ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق وطن واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا، پاکستان میں تعمیر و ترقی کا عمل جاری ہے جسے جاری رکھا جائے گا ،نوازشریف

رمضان کے بعد اپوزیشن جماعتوں کا حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ
تحریک انصاف جماعت اسلامی اور پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ پیپلز پارٹی بھی حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی

یکم جولائی سے پٹرولیم قیمتوں میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات میں اثاثے بیٹوں کو تحفہ کے طور پر دے دیئے، عدالتی ریکارڈ میں انکشاف

قومی احتساب بیورو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، قمرزمان چوہدری
بدعنوانی کے خلاف نیب نے ” زیرو ٹالرنس “ کی پالیسی اپنا رکھی ہے ، کرپشن کے خلاف شروع کی گئی مہم کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں،چیئرمین نیب

وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ حکومتی شخصیات کا اہم مشاورتی اجلاس آج ہو گا
پرویز رشید،طارق فاطمی،فواد حسن اور دیگر رہنما اجلاس میں شرکت کرینگے

زمبابوے میں خاتون سے جنسی زیادتی کیس میں ملوث بھارتی کرکٹ ٹیم کے ارکان کے نام سامنے آ گئے

سوئس بنکوں سے پاکستانیوں کی 200 ارب ڈالر سے زائد رقم کی واپسی
ایف بی آر اور سوئس حکام کے مابین دو روزہ مذاکرات 23 جون کو برن میں شروع ہوں گے

افطاری کے بعد سگریٹ نوشی کرنے سے امراض قلب، جسمانی جھٹکوں ،ہاتھ اور پاؤں میں کپکپاہٹ بڑھنے کے خطرات میں اضافہ بڑھ جاتا ہے، رپورٹ

شریف خاندان کو پروٹوکول دینے پر کاشف سیف ڈپٹی سٹیشن منیجر ہیتھرو ایئر پورٹ تعینات
پی آئی اے انتظامیہ نے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹریفک اسسٹنٹ کاشف سیف کو ڈپٹی سٹیشن منیجر ہیتھرو ایئر پورٹ D-6کے عہدے پر ترقی دی
26سال سے زائد کیریئروالے افسران کاشف سیف کے جونئیر بن گئے ہیں قواعد و ضوابط سے ہٹ کر ترقی دینے پر پی آئی اے ملازمین میں تشویش کی لہر ،ذرائع