بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جون

آج کی اہم خبریں (2016-06-19)

پاک افغان حکام کے مذاکرات کامیاب، پاک افغان سرحد طورخم چھ روز بعد کھول دی گئی
تجارتی سرگرمیاں اور شہریوں کی آمدورفت بحال،افغان فورسز کی بارہ جون کو بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک افغان طور خم سرحد بند کر دی گئی تھی

عوام دال نہیں مرغی کا گوشت کھائیں ،وزیر خزانہ کا مشورہ
بیرون ملک ایک پیسہ بھی ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا ،ہر چیز الیکشن کمیشن کے پاس کلیئر ہے،غلط بات کرنے والے کو عدالت لے جاؤں گا
3000 سے 15000 ہزار تک قرضے ہم نہیں سابقہ حکومتوں نے لئے ہیں،تین سال پہلے کی نسبت کم لون لیکر ملک کو چلا رہے ہیں،اسحاق ڈار
34 خفیہ حساس فنڈز میں سے 32 کو بند کر دیا ہے،صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت تمام صوبوں کو وسائل فراہم کئے جارہے ہیں،کسی کو اپنے اوپر الزام لگانے کی اجازت نہیں دوں گا،ڈیزل کے علاوہ پٹرولیم مصنوعات پر سیل ٹیکس کی شرح کم کر دی،قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال

آرمی چیف سے امریکی نمائندہ جنرل جان گکلسن کی ملاقات
خطے کی سیکورٹی صورتحال خصوصاً پاک افغان باڈر مینجمنٹ پر بات چیت

شریف خاندان بدعنوانی کا مرتکب نہیں ہوا تو احتساب سے خائف کیوں ہے،عمران خان
چاہتے ہیں بلاحیل و حجت ضوابط کار کو معنی خیز بنایا جائے ،حکومت کے پاس ابھی بھی مہلت موجود ہے ، ممتاز ماہر قانون نعیم بخاری سے ملاقات
نعیم بخاری کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

نیب نے بلوچستان میگاکرپشن میں گرفتارسابق سیکریٹری خزانہ کی کراچی میں کروڑوں مالیت کی جائیدادکاسراغ لگالیا
مشتاق رئیسانی اور ان کے دست راست سلیم شاہ کے ڈیفنس کراچی میں کروڑوں روپے مالیت کے12بنگلوں اور ان بنگلوں میں موجود درجنوں قیمتی گاڑیوں، سونے اوراہم دستاویزات ،نیب نے کراچی میں مشتاق رئیسانی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا اور ان کے اہل خانہ سے تفصیلات حاصل کیں

وزیراعظم عید سے قبل وطن واپس آجائینگے ، عابد شیر علی
پاک چین کی قربت کو کچھ ممالک پسند نہیں کرتے وہ اپوزیشن جماعتوں سے مل کر ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہی ہیں ، مسلح افواج اور حکومت ایک پیج پر ہیں ، رانا مشہود کے ہمراہ پریس کانفرنس
احتساب بیورو بلاوجہ میری کردار کشی کررہی ہے مجھ پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں ہے ، رانا مشہود

الیکشن کمیشن نے نئے اراکین کے تقرر تک انتخابی عمل میں تاخیر کی اجازت مانگ لی

زیرِتفتیش گرفتار شدگان کی ویڈیوز کی تشہیر کرنا غیر قانونی اور غیر اخلاقی امر ہے،چوہدری نثار
مقدمات کا فیصلہ عدالتوں میں ہونا ہے ، میڈیا ٹرائل کے ذریعے نہیں،بیان

تاجکستان مزید 1000 میگاواٹ بجلی پاکستان کو دے گا
افغانستان نے 300 میگاواٹ بجلی لینے سے انکار کردیا جس کے بعد اس کی تین سو میگاواٹ بجلی بھی پاکستان کو ملے گی

این اے 110 سیالکوٹ کا گم شدہ انتخابی ریکارڈ مل گیا
چیف الیکشن کمشنر کا ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی کا حکم ، ملنے والا مواد فرانزک آڈٹ کیلئے نادرا کو بھجوادیا گیا

پاکستانی تاجروں کیلئے اچھی خبر
آسٹریلیا کا بھارتی آم لینے سے انکار، پاکستان کیلئے اپنی منڈی کھول دی

لاہور :افغان طالبان کی جانب سے پنجاب میں بڑی کارروائی کا خدشہ ،10 اضلاع حساس قرار ،اہم شخصیات، تنصیبات اور دفاتر پر پولیس نفری بڑھا دی گئی، ڈی آئی جی آپریشن لاہور

جنوبی وزیرستان سے ابھرتے ہوئے سائنسدان ڈاکٹر حمید اللہ نے کااعزاز، پاک فرانسیسی مشترکہ تحقیقی پراجیکٹ جیت لیا

طور خم پر’حملہ ہوگا تو جواب دیا جائیگا‘ گیٹ کے لیے ہمیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں: سرتاج عزیز

عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنے سکرپٹ تھے، دونوں دھرنوں سے جمہوریت اور ملک کو نقصان پہنچا ،خورشید شاہ
پانامہ لیکس پر اس حد تک نہیں جائیں گے کہ تیسری قوت کو مداخلت کا موقع ملے
انکوائری کمیشن نہ بنا تو ہم سڑکوں پر ہوں گے ، فیصلہ عید کے بعد ہو گا ،نجی ٹی وی کو انٹرویو

ایبٹ آباد، پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے افغانیوں کی اصلیت سامنے آگئی
تورخم بارڈ پر کشیدگی کے بعد فیس بک پر افغان جھنڈے کی ڈی پی لگانا شروع کردی