بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جون

آج کی اہم خبریں (2016-06-18)

طاہر القادری کا مال روڈ پر دیا جانے والا دھرنا ملتوی کرنے کا اعلان ،انصاف اور قصاص ملتا ہوا نظر نہ آیا تو ایک ہفتے کے نوٹس پر تاریخ ساز دھرنا دیں گے‘ طاہر القادری
حکمران حالت نزاع میں ہیں ،ستمبر سے پہلے ان کا اقتدار جاتا ہوا دیکھ رہا ہوں ،ماڈل ٹاؤن کا سانحہ دہشتگردی ہے ،حکمران اس واقعے کے ذمہ دار اور سہولت کار بھی ہیں ،آرمی چیف سے مطالبہ ہے فوجی عدالت کے ذریعے انصاف دلائیں
موجودہ حکمران جتنی دیر اقتدار میں رہیں گے پاکستان کا مستقبل نا قابل تلافی خطرات میں چلا جائے گا ‘ عوامی تحریک کے سربراہ کا مال روڈ پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب
آج ٹریلر چلا،عید کے بعد جاتی عمرہ کی اینٹ سے اینٹ بج جائیگی‘شیخ رشید
شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کروایا،اسے قاتل اعلیٰ کا خطاب ملنا چاہیے ‘لطیف کھوسہ
مظلوموں کو انصاف ملنا چاہیے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی ہے،میاں عتیق
لاہور میں اتنا بڑا سانحہ ہوا حکومت کہاں تھی:چودھری سرور،شہداء کے قاتل حکومت میں بیٹھے ہیں‘کامل علی آغا

سینٹ کی 86سفارشات فنانس بل میں شامل،تنخواہوں میں 13فیصد اضافہ کیا،اسحاق ڈار
وزیرخزانہ آف شور کمپنیوں کے قانون میں ترمیم سے دستبردار، ترمیم اپوزیشن کے اعتراض کے بعد واپس لے رہے ہیں، پاکستان کے سب سے زائد قرضے پیپلز پارٹی کے دور میں بڑھے
موجودہ حکومت کے 3سال میں 4ہزار 800ارب روپے قرضہ لیا گیا پاک فوج کے رہائشی الاؤنس میں25فیصد اضافہ کیا گیا،اسحاق ڈار، بجٹ پر جاری بحث کو سمیٹتے ہوئے اظہار خیال

نواز شریف کا خاندان منی لانڈرنگ میں ملوث ہے،عمران خان
نواز شریف بے گناہ ہیں تو ٹی او آر سے ان کو کیا خطرہ ہے میں خود کو ٹی او آر کیلئے پیش کر رہا ہوں تو کمیٹی نواز شریف کا نام ٹی او آر سے نکالنے کیلئے کیوں بضد ہے
مسلم لیگ (ن) کی چو تھی وکٹ بھی گر رہی ہے، ابھی تک پا نچ تھیلے مزید لا پتہ ہیں یہ دھاندلی نہیں تو اور کیا ہے، سیالکوٹ میں افطار ڈنر سے قبل پریس کا نفرنس

کراچی، ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے سیکورٹی انچارج منہاج قاضی کا ویڈیو بیان بھی منظر عام پر آگیا
متحدہ ہمدرد پاکستان کے بانی حکیم محمد سعید کے قتل میں ملوث ہیں اور را سے بھی تعلقات ہیں،قاضی

پانامہ لیکس تحقیقات،متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس،حکومتی موقف پر تفصیلی تبادلہ خیال
ٹی او آرز کے تمام امور کا جائزہ لیکر قوم کو اعتماد میں لیں گے ،آئندہ کا لائحہ عمل پیر کو کرینگے، اجلاس میں فیصلہ
وزیر اعظم پانامہ لیکس کی تحقیقات چاہتے ہیں جبکہ ان کے درباری ان کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں،اعتزاز احسن

لندن: ایم کیو ایم سے منسلک درجنوں بینک اکاوٴنٹس کا انکشاف،ا سکاٹ لینڈ یارڈ کا دستاویز کے بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار، اکاوٴنٹس میں سے 26 الطاف حسین کے نام پر ہیں
سکاٹ لینڈ یارڈ کے بینک اکاوٴنٹس سے متعلق دعوے بے بنیاد ہیں،ایم کیو ایم

بیلاروس اورقزاخستان نے پاکستان کو نیوکلیئرسپلائرگروپ میں شمولیت کرنے کی حامی بھرلی

حامد کرزئی کی لندن میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات ، جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار ، سر حدی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد، افغانستان کا اعلیٰ سطحی وفد کا کل پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان
اعلیٰ سطحی وفد پاکستانی حکام سے سرحدی کشیدگی کے معاملے پر بات چیت کرینگے

طاہرالقادری اور ان کے اہل خانہ2 درجن آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں‘رانا ثناء اللہ
صرف لندن میں طاہرالقادری اور ان کی فیملی کے زیراثر جائیداد کی مالیت 8ملین پاؤنڈ ہے
فرانس میں ایک محل اور ایک مینشن‘ ڈنمارک میں 7 ‘ بیلجیم میں ایک اور کینیڈا میں 4املاک شامل ہیں
مجموعی طور پر طاہرالقادری اینڈ فیملی 42ملین ڈالر کی جائیداد کے مالک ہیں‘صوبائی وزیرقانون پنجاب

ایم کیو ایم کو تنہا کرنے کے لئے پرانے الزامات لگائے جارہے ہیں، منہاج قاضی کے رینجرز کی تحویل میں الزامات لگائے جسے یکسر مسترد کرتے ہیں،فاروق ستارکی نائن زیرو پر وکلا کے ہمراہ پریس کانفرنس

پیمرا نے ’ٹی وی ون‘ کے پروگرام”عشقِ رمضان‘اور آج نیوز کے پروگرام ” رمضان ہمارا ایمان“ پر پابندی لگا دی

اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات پرسیلزٹیکس،لیوی کے اعدادوشمار پیش کر دیئے

سپریم کورٹ نے روح افزا کے مقابلے میں روح ثمر ماہ رمضان میں فروخت کرنیکی اجازت دیدی

پاکستان سرحدی انتظام کو نظر انداز نہیں کر سکتا،افغان بارڈر پر ایک سے زائد گیٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ کر چکے تاکہ غیر قانونی سرحد پار کرنے کی سرگرمیوں کو روکا جا سکے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی کی پی ٹی وی سے گفتگو

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم بارڈر پر حالیہ جھڑپوں پر شدید تشویش کا اظہار