بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جون

آج کی اہم خبریں (2016-06-16)

طورخم بارڈر پر گیٹ لگانے کا فیصلہ حکومت اور فوج نے ملکرکیا، ترجمان پاک فوج
بارڈر مینجمنٹ میکنزم پاکستان اور افغانستان کے مفاد میں ہے، طورخم پر چیکنگ کا نظام بہتربنانے کے لیے باڑ لگائی گئی، دستاویزات کی چینکنگ اور تصدیق کئے بغیرافغان بارڈر سے کسی شخص کو آنے جانے نہیں دیا جائے گا
15 جون 2014 کو دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن شروع کرنے اورانھیں پاکستان سے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ،آپریشن میں اب تک 500 فوجی افسران و جوان شہید 3500 دہشت گرد ہلاک ہوئے
آپریشن ضرب عضب کے دوران قبائلی علاقوں سے” را“ اور افغان انٹیلی جنس ایجنسی کا نیٹ ورک ختم کیا،بہت قربانیوں کے بعد شوال ویلی کوکلئیرکرایا،آپریشن ضرب عضب کے 2 سال مکمل ہونے پر میڈیا کو بریفنگ

طورخم بارڈرپرآج کرفیواٹھائے جانے کاامکان
پاک،افغان سیکورٹی حکام کااجلاس بھی آج ہوگا
پاک افغان سرحدپرکشیدگی،پاک فوج کی بھاری نفری کے ساتھ بھاری اسلحہ بھی پہنچادیاگیا
بکتربندگاڑیوں کے ساتھ سرحدکی حفاظت شروع کردی گئی ،غیرقانونی طریقے سے سرحدپارکرنے والوں کیلئے سرحدمکمل بند

اویس مظفر نے کرپشن کے ہر کام میں ہاتھ ڈالا،ڈاکٹر عاصم
ویکسئین میں کرپشن پر آصف زردای کو ٹپی کیخلاف شکایت کی تو ٹپی نے مجھے کہا کہ ایسا ٹیکا لگاؤں گا کہ یاد رکھو گے
اویس مظفر سندھ کا وزیراعلیٰ نہ ہوتے ہوئے بھی وزیراعلیٰ بن گئے تھے ،سابق مشیر پیٹرولیم کا دوران تشویش انکشاف
نیب ،ایف آئی اے سمیت دیگر تحقیقاتی اداروں نے اویس مظفر ٹپی کے خلاف کرپشن کے حوالے سے معلومات جمع کرنی شروع کردیں،آئند ہ چند روز میں اہم انکشافات متوقع

اسلام آباد ،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ایرانی سفیر کی ملاقات
گلبوشن یادیو کی ایران میں موجودگی اور سرگرمیوں پر پاکستانی مراسلے کا جواب دیدیا
ملاقات میں پاک ایران تعلقات اوردیگر امور بھی زیر بحث آئے

بجلی بحران حل نہ ہوا تووزیراعظم ہاؤس کے باہر مظاہرہ کیا جائیگا،سندھ حکومت کا اعلان
پورے صوبہ میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ اب15سے18گھنٹے ہوگیاہے ماہ صیام کابھی احترام نہیں کیاجارہا،ارکان سندھ اسمبلی کی تقاریر
جلدصورتحال ٹھیک نہ ہوئی تو وزیر اعظم ہاؤس اور وفاقی وزارت پانی وبجلی کے دفاترکے آگے احتجاجی مظاہرہ کریں گے،مرادعلی شاہ

پاکستان آئی ایم ایف سے کوئی نیا معاہدہ نہیں کریگا، اسحا ق ڈار
ستمبر میں آخری قسط ملنے کے بعد آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا جائے گا
دنیا کے معاشی ادارے پاکستان کی معیشت کو تسلیم کر رہے ہیں،معاشی اصلاحات اور گڈ گورننس کی وجہ سے پاکستان مورگن اسٹنلے کپیٹل مارکیٹ کی ابھرئی ہوئی معیشتوں کی کیٹیگری میں شامل ہو گیا،
جی ڈی پی سات فیصد، مالیاتی خسارہ 4 فیصد، افراط زر کو سنگل ڈ یجٹ، برآمدات کو 30ارب سے زائدپر لے جانے کی کوشش کریں گے ، وزیر خزانہ کا تقریب سے خطاب

بلدیاتی اداروں کیخلاف کسی سازش میں شریک نہیں،بلاول بھٹو زرداری
حکومت اپوزیشن کو ملکر آبادی میں اضافہ اور ماحولیاتی تبدیلیوں جیسے مسائل حل کرے،چیئرمین پیپلز پارٹی

صوبائی حکومت کو ترقیاتی بجٹ میں مجبوراً کمی کرناپڑی، وزیرخزانہ کے پی کے
صوبے کے مالی معاملات وفاقی حکومت سے بقایا جات کی عدم وصولی اور قدرتی آفات پر اخراجات کے باعث سخت دباؤ کا شکار رہے
آئندہ مالی سال کا صوبائی ترقیاتی پروگرام 125ارب روپے پر محیط ہے جس میں 113ارب اصل اور 12ارب روپے کا قرضہ شامل ہے،پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس

پاکستان نے ڈرون حملوں کا معاملہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اٹھا دیا
ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اور اقوام متحدہ کے چارٹرکی خلاف ورزی ہے، تہمینہ جنجوعہ

حج کرپشن کیس: ملزم کے فرنٹ مین کے خلاف کیس کی سماعت
ویڈیو لنک کے ذریعے سعودی عرب میں بیٹھے گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا
عمارتیں کرائے پر لینے کے لیے احمد فیض کو 13لاکھ 60 ہزار ریال کمیشن دی، بیان

الیکشن کمیشن غیر فعال :سندھ کے میئر ،ڈپٹی میئر ،بلدیاتی اور ضمنی الیکشن ملتوی ،چیف الیکشن کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اب نوازشریف بچ نہیں سکتا،سید خورشید شاہ
وزیراعظم نے ٹی اوآرزپرمتفق ہونے کافیصلہ نہ کیاتوکوئی اورکریگا،سڑکوں پردھرنے کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے کیاجائیگا،قائد حزب اختلاف کی ن جی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو