بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جون

آج کی اہم خبریں (2016-06-15)

ملک بھر سے دہشتگردوں کا خاتمہ یقینی بنائیں گے،جنرل راحیل شریف
آرمی چیف نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا،جوانوں اورقبائلی عمائدین سے ملے
بے گھر ہونے والے افرا دکی جلد بحالی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا

افغانستان کے سفیرنے آرمی چیف کوطورخم بارڈرپردوبارہ ناخوشگوارواقعات پیش نہ آنے کی یقین دہانی کرائی تھی

خیبر پختونخوا کا 5 کھرب،5ارب کا بجٹ پیش
تعلیم 111ارب،صحت کیلئے38ارب مختص
وفاقی قابل تقسیم محاصل میں سے صوبے کو293ارب69کروڑ 43 لاکھ،بدامنی کیخلاف جنگ کے اخراجات کے طور پر 35ارب 28 کروڑ 94لاکھ ،صوبے کے اپنے ٹیکس اور نان ٹیکس محاصل سے تقریبا 49ارب50کروڑ70لاکھ روپے ملنے کا امکان

ٹی او آرز پر حکومت،اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک بدستور برقرار
پہلے سے آٹھویں اجلاس تک ٹی او آرز معاملے پر کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ،اعتزاز احسن کی میڈیا سے گفتگو

آپریشن ضرب عضب کے باعث قوم کو دوبارہ امن نصیب ہوا ،نواز شریف
دہشتگردوں کا زور ٹوٹ چکا ہے ، دہشتگرد جلد ہی تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ بن جائینگے ،ضرب عضب کے تین سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم کا پیغام

افغانستان فیصلہ کرے ہمارے ساتھ رہنا ہے یا کسی اور کے ہاتھوں میں کھیلنا ہے،چوہدری نثار علی خان
سرحد پار سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا معاملہ ناقابل برداشت ہے ،وزیرداخلہ

افغان فورسز کی فائرنگ سے زخمی میجر شہید ہوگئے
علی جواد چنگیزی کی نماز جناز جنازہ پشاور میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین کوئٹہ میں کی جائیگی

پاکستان نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کے تمام تقاضے پورے کرتا ہے ،سرتاج عزیز
ترکی اور آسٹریا کے وزرائے خارجہ نے نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کیلئے پاکستان کی حمایت کی درخواست کی ،وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ

نواز حکومت کا مالیاتی تقسیم میں چھوٹے صوبوں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک فیڈریشن کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے،بلاول بھٹو زرداری
تمام وفاق پرست سیاسی قوتوں کو چاہیے نواز حکومت کی جانب سے اپنے حصے کے سیاسی مفادات کیلئے وفاقی اکائیوں کے درمیان نامناسب مالیاتی تقسیم والے عمل کی حوصلہ شکنی کریں،چیئرمین پیپلز پارٹی

سینٹ کمیٹی خزانہ نے بجٹ کیلئے 170سے زائد سفارشات کو حتمی شکل دیدی
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں،پینشن میں 20فیصد اضافہ، پاکستان اسٹیل ملز ،اسٹیٹ لائف کارپوریشن کی نجکاری نہ کرنے ، ملک میں اسلامی بنکاری نظام رائج، یتموں اور بیواوٴں کیلئے بلا سود قرضہ سیکیم شروع کرنے کی سفارش
بلوچستان سمیت ملک میں چھوٹے ڈیم بنانے، موٹر وے کے سٹاپ پر ایمرجنسی میڈیکل یونٹ قائم کرنے، تعلیم اور صحت کے بجٹ میں اضافے، کسانوں کے لیے تکافل انشورنس سکیم شروع کرنے، سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے خصوصی فنڈکی بھی سفارش

چین کا تیل کی ترسیل کیلئے گوادر سے کاشغر تک پائپ لائن کی تعمیر کا فیصلہ
پائپ لائن کے منصوبہ پر کام کا آغاز 2019 ء میں شروع اور پانچ سال میں مکمل کرلیا جائے گا

کراچی سٹاک مارکیٹ کے ایم ایس سی آئی آئی ابھرتی ہوئی سٹاکس مارکیٹ کی فہرست میں شامل ہونے کے امکانات روشن ، رواں سال ایشیاء کی بہترین کارکردگی دکھانے والی سٹاک مارکیٹس میں شامل،معاشی استحکام قائم کر کے وزیراعظم محمد نواز شریف کی حکومت نے ایک دہائی بعد شرح نمو کو تیزی کے دور میں داخل کیا، آئندہ دو سال میں بجلی کی بحران سے باہر نکل آئے گا، بلوم برگ

تحریک انصاف نے عوامی تحریک کے دھرنے میں شرکت سے معذرت کر لی
بطور پارٹی پی ٹی آئی عوامی تحریک کے دھرنے میں شریک نہیں ہو گی

میجرجوادشہیدکی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،خواجہ محمد آصف
ان کی شہادت کابدلہ لیاجائیگا،پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کابھلاچاہاہے،اگربارڈرمینجمنٹ نہیں کرنے دیں گے تومعاملہ آگے بڑھ جائے گا،افغانستان ملافضل اللہ کی سرپرستی کررہاہے،وفاقی وزیر دفاع