بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جون

آج کی اہم خبریں (2016-06-14)

پنجاب کا 1681.44 ارب کا بجٹ پیش
تنخواہ، پنشن میں10فیصد اضافہ،تعلیم، صحت، زراعت، صاف پانی،امن عامہ کیلئے 804 ارب مختص
تعلیم کے شعبے میں 47 فیصد،سکول ایجوکیشن کے ترقیاتی بجٹ میں 71فیصد ، صحت کے شعبے میں 62 فیصد، زراعت، آبپاشی، لائیو سٹاک، جنگلات، ماہی پروری اور خوراک پر محیط زرعی معیشت کے لئے 47 فیصد،صاف پانی کیلئے 88 فیصد زائد ، امن عامہ کیلئے 48 فیصد اضافی رقممختص کی گئی ہے،صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث کی بجٹ تقریر

افغان فورسز نے طورخم میں پاکستانی حدود میں واقع گیٹ پر فائرنگ کی، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستان کا افغانستان سے شدید احتجاج
دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے مراسلہ تھما دیا

امریکہ کو بتا دیا جوہری پروگرام پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، اعزاز چوہدری
پاک چین بڑھتی دوستی اور سی پیک منصوب پاک امریکی کشیدگی کی ایک وجہ ہے،سیکرٹری خارجہ کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع و خارجہ امو ر کو بریفنگ

اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹرکی اسحاق ڈار سے ملاقات ، ایشیئن ڈویلپمنٹ کے نائب صدر کے دورہ پاکستان سے آگاہ کیا

پانامہ لیکس کے معاملے پرحکومت کوعیدتک وقت دیں گے،عمران خان
چپ نہیں بیٹھیں گے،وزیراعظم نے منی لانڈرنگ ٹیکس چوری نہیں کی توٹی اوآرزسے کیوں ڈرتے ہیں، وزیراعظم اوروزراء کااحتساب ہوگاتوتب ہی کرپشن ختم ہوگی ،کرپشن کی دلدل سے نہ نکلے توملک کاکوئی مستقبل نہیں،نجی ٹی وی کو انٹرویو

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دسویں جائزہ
ایکسٹینڈڈ فنڈز فسیلیٹی پروگرام کے تحت پاکستان کو 51کروڑ10لاکھ ڈالر فراہم کرنے کی سفارش

سینٹ کا بھارت کے بڑھتے اثر و رسوخ ،پاکستان کی سفارتی تنہائی پر تحفظات کا اظہار
خارجہ پالیسی کو پارلیمنٹ کے تابع بنانے کا مطالبہ، ڈالروں کے عوض سلامتی اور خودمختاری کو داؤ پر لگا دیا،چیئرمین سینیٹ رضا ربانی
افغان خفیہ ایجنسی کی مداخلت کے ثبوت عالمی دنیا کو فراہم کئے ، نیوکلیئر گروپ کا ممبر بننے کیلئے کامیاب سفارت کاری کی گئی، مشیر خارجہ، تحریک التوا پراظہار خیال

سپریم کورٹ،فوجی عدالتوں سے سزاؤں کیخلاف5 اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
4ملزمان کی سزا پر عملدرآمد روکنے کا حکم ،وفاق کو نوٹسز جاری ، سماعت پیر تک ملتوی، دیگر درخواستوں کی سماعت آج ہو گی

ن لیگ والے مشکل میں پاؤں پکڑ لیتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
مشکل سے نکلتے ہیں تو گلہ پکڑ لیتے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی کا سوشل میڈیا پر پیغام

ایف آئی اے نے ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردیں
تحقیقات میں متحدہ قائد سمیت 20سے زائد رہنما اور 12تنظیمیں شامل

اسلام آباد ،چیئرمین احتساب بیوروقمرزمان کی اپنی کرپشن کاانکشاف
34سال سے جھوٹ بول کرپنشن لیتے رہے

وزیراعظم نے جواثاثے ظاہرکئے اسکے علاوہ شوکت خانم کو عطیہ دینے اورسیاست خیر باد کہنے کیلئے تیارہیں،پرویز رشید
عمران خان الزامات کی سیاست کرکے اقتدارمیں آناچاہتے ہیں،وزیر اطلاعات کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ایٹمی صلاحیت ہوتے ہوئے تزویراتی گہرائی کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف