بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جون

آج کی اہم خبریں (2016-06-13)

امریکہ، فلوریڈا میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ، کم از کم 50 افراد ہلاک 53سے زائد زخمی
حملے کے بعد اورلینڈوشہر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی پاکستانی حدود میں فائرنگ
پاکستان کا افغان سرحد پر بلااشتعال فائرنگ پر شدید تحفظات کا اظہار‘ افغانستان سے فوری تحقیقات کا مطالبہ

حکومت نے ترمیم شدہ ٹی او آرز پر اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کیلئے رابطے شروع کردیئے
حکومت کمیشن بنانے میں سنجیدہ ،ہم ڈیڈ لاک نہیں مسئلے کاحل چاہتے ہیں،سعد رفیق
اپوزیشن بلاامتیاز احتساب چاہتی ہے،بہتر ہے تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہوں،امیر جماعت اسلامی
اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کیخلاف تحقیقات کے مطالبے پر اعتراضات ہیں،نوشہ رحمان کے ہمراہ سراج الحق سے ملاقات کے دوران گفتگو

وزیر اعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ملاقات
مسلم لیگ(ن) اقدارکی سیاست پر یقین رکھتی ہے ،شہباز شریف

چین نے نیوکلیئرسپلائرگروپ کا ا جلاس غیر قانونی قرار دے دیا
اجلاس میں بھارت سمیت کسی ملک کو این ایس جی کی رکنیت سے متعلق کوئی ایجنڈا نہیں تھا،صرف ممبران سے رائے مانگی گئی تھی ، چینی وزارت خارجہ کی وضاحت

فوجی عدالتوں سے سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل
چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ جسٹس امیر ہانی، جسٹس عظمت سعید،جسٹس منظور ملک اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل
لارجر بنچ آج فوجی عدالتوں کے فیصلے کیخلاف 17ا پیلیوں کی سماعت کر یگا، لاپتہ افراد سے متعلق 102اپیلوں کی سماعت 15جون کو ہو گی

مخالفین آل پاکستان مسلم لیگ کے خلاف پارٹی ختم ہوجانے کابے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں ،پرویز مشرف
بہت جلد پاکستان آکر پارٹی کی قیادت کروں گا،ملک کو سیاسی اور جمہوری طریقے سے بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے اس مقصد کے لئے پارٹی کارکنان منظم اور مستحکم ہوجائیں، پارٹی کی سٹئیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں راہنماؤں سے ٹیلی فونک گفتگو

آئندہ مالی سال بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے بیرونی قرضہ 2کھرب34ارب اور اندرونی قرضہ 10کھرب41ارب لینے کا فیصلہ

گرم ترین موسم کا مقابلہ ، بغیر بجلی کے کام کرنے والا ایئر کنڈیشنڈ بھی تیار کر لیا گیا

سندھ حکومت 15 لاکھ روپے کی لاگت سے آئی ٹی یونیورسٹی بنائے گی !
سندھ حکومت نے یونیورسٹی کے قیام کیلئے بجٹ میں 15 لاکھ روپے مختص کئے ہیں

پاکستان کیلئے فخرکی بات،پاکستانی قاری محمدابن خلیل مسجدنبوی میں نمازتراویح پڑھارہے

میڈیا کا رمضان کے نام پر خرافات دکھانا ماہ مبارک سے زیادتی کے مترادف ہے،مفتی منیب الرحمن
خودکش حملوں کے خلاف فتویٰ میں نے جاری کیا تھا،ممتاز قادری کی پھانسی کے معاملے پر شہباز شریف نے وعدہ خلافی کی
پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے جامع اور سریع الاثر تحقیقاتی نظام قائم کیا جائے
مسلمان ممالک میں زیادہ تر مسائل امریکہ کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں،۔ امت مسلمہ کو اپنے مسائل مل جل کر حل کرنے چاہیئں، میگزین کو انٹرویو