بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جون

آج کی اہم خبریں (2016-06-12)

سندھ کا 8کھرب 69 ارب روپے کا بجٹ پیش
تنخواہ،پنشن میں اضافہ، تعلیم،صحت کیلئے رقم بڑھانے، 50 ہزار نئی ملازمتوں،کراچی کیلئے 10ارب کے خصوصی پیکج کااعلان
آمدنی کاتخمینہ8کھرب 54ارب 50کروڑروپے جبک اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ سے آئندہ مالی سال میں بجٹ خسارہ 14ارب 61کروڑ 74لاکھ روپے ہوگا،سندھ حکومت نے مسلسل چھٹی مرتبہ خسارے کابجٹ پیش کیا
ترقیاتی بجٹ میں 39فیصد اضافہ، 265 ارب روپے مختص، ترقیاتی بجٹ میں اضافے کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے،اسحاق ڈارکی طرح یہ نہیں کہوں گا کہ سب کچھ لٹادیا ،رقم توبادشاہت میں لٹائی جاتی ہے،مراد علی شاہ

ٹی اوآرز طے نہ ہوئے تو دس فیصد عوام کو سڑکوں پر لا کر دکھائیں گے، عمران خان
حکومت تحریک نہیں برداشت کر سکے گی، موقع ملا تو ریٹائر ہونے والے چاروں الیکشن کمشنرز کا احتساب کریں گے، میڈیا سے گفتگو

افضل خان کی غیرمشروط معافی سے ثابت ہوگیا ہے دھرنا پاکستان کیخلاف سازش تھی ٗ دانیال عزیز
مک مکا کی باتیں کرنے والے بتائیں خیبرپختونخوا میں کیا تبدیلی لائے ٗاصل کرپشن تو وہیں ہورہی ہے ٗپی ٹی آئی کی ضمانتیں ضبط ہورہی ہیں ، سونامی کی باتیں ختم ہوگئیں ٗ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق جمہوری سازشوں کے خلاف سینہ سپر ہے اور رہے گی ٗ طارق فضل چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس

شہزادہ چارلس وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت کو آئے، کامیاب آپریشن پر مبارکباد دی، شہد کا تحفہ بھی پیش کیا،مریم نواز کا ٹوئیٹ میں اظہار

ٹاک شو کے دوران ماروی سرمد اور حافظ حمد اللہ کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی اور نازیبا جملے دکھانے پر نجی ٹی چینل کو نوٹس جاری،17 جون تک جواب طلب کرلیا

سکیورٹی تنصیبات ،بس اڈوں ،شاپنگ سنٹرز پر دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ،وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو آگاہ کر دیا
پشاور اور اس کے گردونواح کے علاقوں کو دہشت گردانہ کارروائیوں کا زیادہ خطرہ ہے،حساس اداروں کی رپورٹ
سکیورٹی اداروں نے اسلام آباد ، لاہور اور خصوصاً خیبرپختونخوا میں سکیورٹی تنصیبات ، بس اڈوں ، شاپنگ سنٹرز اور اہم تفریح گاہوں کی سیکورٹی بھی بڑھا دی

و فاقی وزیر خزا نہ اسحاق ڈار ہنگامی دورے پر لند ن پہنچ گئے
متحدہ اپوزیشن کے ساتھ ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک اور وفاقی بجٹ پر وزیر اعظم کو اعتماد میں لیں گے
اسحاق ڈار وزیر اعظم سے ٹی او آرز کے معاملے پر واضح ہدایات لے کر واپس آئیں گے اور اسکی روشنی میں اپوزیشن رہنماؤں سے بات چیت کریں گے
امریکہ، بھارت میں بڑھتی دوستی بارے بھی وزیر اعظم کو مکمل طور پر بریف کریں گے ،ذرائع

ٹریکٹر ٹرالی ٹریکٹر ٹرالی ہوتی ہے چاہے وہ پارلیمنٹ کے اندر ہو یا باہر، عابد شیر علی
ٹریکٹر ٹرالی کسانوں کا نشان ہے اس پر خوش ہونا چاہیے
خواجہ آصف کا بڑا پن ہے اراکین اسمبلی سے معافی مانگی، سحر و افطار میں بجلی کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں جہاں بجلی چوری ہوگی وہاں بجلی نہیں دیں گے،میڈیا سے گفتگو

’پاکستان میں معاملات خفیہ معاہدوں کے تحت چلائے جارہے ہیں‘ قیصر احمد شیخ
حکومت گورننس سے متعلق معنی خیز اصلاحات کرنے میں بھی ناکام رہی ہے، ملکی معاملات کو بیوروکریسی کے رحم و کرم پر چھوڑنا حکومتی ناکامی ہے،ایف بی آر موجود لوگ اپنے کام خفیہ ڈیلز کے ذریعے نکلوارہے ہیں،لیگی رکن اسمبلی بجٹ اجلاس کے دوران حکومت کے خلاف پھٹ پڑے

عوامی تحریک نے مسلم لیگ (ق) کو 17 جون کے دھرنے میں شرکت کی دعوت دیدی
چودھری پرویزالٰہی سے خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں وفد کی ملاقات،دھرنے میں شرکت کی دعوت قبول کرلی
سانحہ ماڈل ٹاؤن کو کوئی بھی فراموش نہیں کر سکتا: رہنما ق لیگ

گوجرانوالہ ،پنچائت کے حکم پر مبینہ ناجائز تعلقات کے شبہ میں سالی اور بہنوئی پر شدید تشدد
منہ کالا کر کے سڑکوں پر گھمایا گیا،پولیس نے تشدد اور ناجائز تعلقات کے 2 الگ مقدمات درج کر کے 10 افراد کو گرفتار کر لیا
وزیراعلی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی

جنوبی ایشیائی موسمیاتی فورم نے پاکستان میں رواں سال بارشوں میں40فیصد اضافے کی پیشگوئی کر دی
ملک کے بالائی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا آغاز، گرمی کا زور ٹوٹ گیا،آئندہ دو روز میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

اگر کرپشن کا ٹورنامنٹ ہوا تو پیپلز پارٹی ورلڈ چمپیئن ہو گی ، پی پی کرپشن کو اپنا حق سمجھتی ہے ، اعتزاز احسن کے شر سے ذوالفقار بھٹو ، بے نظیر بھٹو اور وزیر اعظم نواز شریف بھی محفوظ نہیں رہے ، مشرف دور میں ایل پی جی کے غیر قانونی کوٹے سے اعتزاز احسن اور ان کی اہلیہ نے اربوں روپے کمائے ،
وزیر اعظم نے وکلاء تحریک کے دوران اعتزاز احسن کو گاڑی میں جگہ دی ، اب انہیں اس طرح کی باتیں زیب نہیں دیتی ، امریکہ کسی کا دوست نہیں ہو سکتا صرف اپنے مفادات کا تحفظ کرتا ہے ، مشرف دور کے اثرات آہستہ آہستہ جائیں گے
مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو