بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جون

آج کی اہم خبریں (2016-06-11)

آرمی چیف کا امریکہ سے افغانستان میں ملا فضل اللہ و دیگر مطلوب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کا مطالبہ
بلوچستان میں ڈرون حملہ پاکستان کی خود مختاری پر حملہ ہے ،پاکستان کا امریکہ سے شدید احتجاج
پا کستا ن نے بھا رتی مدا خلت کے ثبو ت اورکلبھوشن یادو کا اعترافی بیان بھی امر یکی وفد کے سامنے پیش کر دیا

پانامہ لیکس کی تحقیقات،ٹی او آرز کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا ساتواں اجلاس بھی بے نتیجہ رہا ،منگل تک ملتوی
حکومتی ارکان شریف خاندان بچاؤ ٹیم ہے،اپوزیشن
اپوزیشن کے ٹی او آرز وزیر اعظم سے شروع ہو کروزیر اعظم پر ہی ختم ہو جاتے ہیں،حکومت کا موقف
ڈیڈلاک برقرار ہے ، اجلاس گفتند ،نشستند، برخاستند تھا، اعتزاز احسن
مت پانامالیکس کی تحقیقات کے لیے غیر سنجیدہ ہے،یہاں ے ناامید ہوگیاہوں لہذا اس کمیٹی میں ہمارے لیے مزید بیٹھنا بے سودہے،شاہ محمود
ٹی او آرز کمیٹی میں کوئی آئے یا نہ آئے میں جاؤں گا،یہ میری پارٹی کا فیصلہ ہے، الیاس بلور
ہمیں صرف ٹی او آرز بنانے ہیں،یہ عدالت کا معاملہ ہے وہ جسے چاہے بلا لے،ہمیں کسی کے لیے کوئی رعایت نہیں چاہیے،سعدرفیق

تحریک انصاف کا ٹی او آرز بارے پارلیمانی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبران عمران خان کے الزامات اور مستعفی ہونے کے دباؤ کے باوجودمدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے
بجٹ اجلاس ختم ہونے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی کمیشن تشکیل دیں گے جس میں چاروں صوبوں میں سے ممبران کا تقرر کیا جائے گا،سرکاری ذرائع

محمد علی کو سپرد خاک کر دیا گیا، میت کو سترہ موٹر کاروں کے ایک جلوس کی شکل میں قبرستان پہنچایا گیا،مرحوم باکسر کا چیری رنگت والا تابوت گہرے سبز رنگ کے کپڑے میں لپٹا ہوا تھا جس پر آیات سے تحریر تھیں
وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے سرخ گلاب کے پھول کا گلدستہ اْن کے تابوت کے سامنے رکھا گیا، بنگلہ دیش کے سفیر نے بھی تابوت پر پھولوں کی چادر چڑھائی،
محمد علی کی وفات کے سوگ میں خصوصی کثیر المذہبی یادگاری تقریب کا انعقاد، تقریب سے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کا خطاب، صدر باراک اوباما کا خصوصی خط پڑھ کر سنایا گیا، مہمانوں میں اردن کے شاہ عبداللہ ثانی بھی شریک تھے

حکومت نے مجموعی طور پرکاروباری طبقہ کو فائدہ پہنچانے والا بجٹ دیا ہے، اسحاق ڈار
ملکی ذراعت کو تقویت دینے کے لیئے بجٹ میں جو خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں وہ ملکی مجموعی ترقی کے لیئے نہایت اہمیت کی حامل ہیں،اجلاس سے خطاب

قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا دوسرا سیشن
حکومتی ایم این ایز کی تقاریر سے لگتا ہے ملک میں شمید اور دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں حالانکہ حالات اس کے برعکس ہیں،اپوزیشن اراکین
بجٹ صرف الفاظ کا ہیر پھیر، صرف کاغذی منصوبے ہیں، BISP کے ذریعے عوام کو بھکاری بنانے کی بجائے جامع منصوبوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے
سی پیک ایک اچھا خواب ہے لیکن اس کی پلاننگ اتنی سست روی کا شکار رہے، ملک کی معیشت کا انحصار سود پر ہے، سود کو چھوڑے بغیر معیشت بہتر نہیں ہو ، ڈاکٹر فوزیہ حمید ،ساجدہ بیگم و سفیان یوسف و دیگر
بجٹ پر خواہ مخواہ تنقید برائے تنقید کی جاتی ہے ، زیراعظم کا ہیلتھ انشورنس پروگرام انہائی اہمیت کا حامل ہے، زہرا ودود فاطمی

جس سلطنت کے حکمران قاتل بن جائیں انہیں اقتدار میں رہنے کا حق نہیں ،ڈاکٹر طاہر القادری
پر امن احتجاج کی راہ میں حکومت نے روڑے اٹکائے تو نتائج کی ذمہ دار خود ہو گی
سربراہ عوامی تحریک ٹورنٹو سے لندن پہنچ گئے ،14 جون کو پاکستان کیلئے روانہ ہونگے ،لندن ائیر پورٹ پر پر تپاک استقبال،الیکٹرانک میڈیا سے گفتگو

پاک فوج کی کامیاب کارروائیوں کے باعث مالی نقصان میں نمایاں کمی
مالی سال 15-2014 میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نقصان جو 9 ارب 24 کروڑ ڈالر تھا ، مالی سال 16-2015 میں 5 ارب 56 کروڑ ڈالرتک رہ گیا

دھرنے میں شرکت کیلئے طاہر القادری کی صاحبزادی لاہور پہنچ گئیں

پاکستان کیخلاف سرگرمیاں :سندھ حکومت نے گرفتار ہندو وکیل کو 90 روز کیلئے جیل میں بند کر دیا

نواز شریف خود ساختہ جلاوطنی پر ہیں،شیخ رشید
جمہوریت کو خطرات لاحق ہیں،امریکہ کی پالیسیوں کا جواب دینے والاکوئی نہیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ

غیر ملکی فنڈنگ کیس : الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے تمام اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں