بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جون

آج کی اہم خبریں (2016-06-10)

بلوچستان ڈرون حملہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کیخلاف تھا جس پر اقوام متحدہ میں قرار داد لائیں گے ،سرتاج عزیز
جنوبی ایشیاء میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کا فیصلہ پاکستان نے کرنا ہے، نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے کو کوششیں کی جا رہی ہیں ،مشیر خارجہ
بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری ممکن نہیں ، کلبھوشن یادیو کے انکشافات پر مبنی ڈوزیر تیار کر رہے ہیں،، بھارت بلوچستان اور کراچی میں مداخلت کررہا ہے
15 سال سے افغانستان میں طاقت کے ذریعے مسئلہ حل نہیں ہوا، بات چیت کا عمل دوبارہ شروع کرنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں،طالبان کے کچھ دھڑے ہیں مذاکرات کے مخالف ہیں، کل وقتی وزیر خارجہ نہ ہونے کے باوجود 12گھنٹے روزانہ کام کرتا ہوں، دفتر خارجہ میں پریس کانفرنس

عالمی برادری پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کریں، چینی وزیر خارجہ
نیو کلیئر سپلائر گروپ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ساتھ شامل کیا جائے: چین

و فاقی بجٹ کی منظوری کے بعد پاکستان او ای سی ڈی کا ممبر بننے کا اہل ہوجائے گا ، اسحاق ڈار
پاکستان تنظیم کے رکن ممالک سے معلومات کا تبادلہ کرنے کا اہل ہوجائے گا
سوئس حکام سے معلومات کا دوطرفہ تبادلہ کرنے کیلئے ایف بی آر حکام رواں ماہ برن جائینگے،قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس سے خطاب
قومی اسمبلی اور سینٹ کی جانب سے تجویز کردہ سفارشات کو فنانس بل کا حصہ بنایا جائے گا ،وفاقی وزیر کی یقین دھانی

قرآن مجید کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ
پہلی سے دسویں جماعت تک کے تمام طالب علموں کے لئے قرآن مجید کی تعلیم لازمی ہو گی،بلیغ الرحمن

قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث جاری
پاکستان بنتے،جلتے دیکھا،اب ڈوبتے دیکھ رہا ہوں،ظفراللہ جمالی
حکومت آئین کی پاسداری نہیں کرے گی تو اپنے پیروں پر خود ہی کلہاڑی مارے گی،حکومت نے گزشتہ 3سالوں میں آرٹیکل 160کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی،قرض چڑھاؤ ملک ڈباؤ والی پالیسی چل رہی ہے،،وزیر خارجہ نہ ہونے کی وجہ سے ہم اپنا بیرون ملک کیس نہیں لڑ سکتے، سید نوید قمر،جہانگیر خان ترین،میاں عبدالمنان و دیگر ارکان کا اظہار خیال،اجلاس آج دن11بجے تک ملتوی

ٹریکٹر ٹرالی کہنے پر خواجہ آصف نے ایوان سے تحریری معافی مانگ لی ،تحریک انصاف نے معافی نامہ مسترد کر دیا،ایوان سے واک آؤٹ
میرا نام لے کر مجھ پر جملے کسے اس لئے وہ ایوان کے فلور پر میرا نام لیکر معافی مانگیں، شیری مزاری
میری تقریر اٹھا کر دیکھ لیں ،کسی کا نام نہیں لیا،شیری مزاری کا نام لیاہے تو 100 بار نام لیکر معافی مانگنے کو تیار ہوں، خواجہ آصف
خواجہ آصف دودھ بھی دے رہے ہیں مینگنیاں بھی ڈال رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

آصف زرداری سے خورشیدشاہ کی ملاقات، ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال
ٹی او آرز کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ،احتساب کا عمل وزیر اعظم اور ان کے اہلخانہ سے ہی شروع کیا جائے ، آصف زرداری

ترک صدر کی جلیل عباس جیلانی سے ملاقات ، وزیراعظم نوازشریف کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار
ترک صدر سے ملاقات عظیم باکسر محمد علی کے نمازہ جنازہ کے موقع پر ہوئی ، جلیل عباس جیلانی

خواجہ آصف کا خاتون ایم این اے سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنا شرمناک ہے ،انہوں نے بدتہذیبی کی تمام حدیں عبور کر دیں، خواجہ آصف نے معاشرتی ،ثقافتی اور پارلیمانی روایات کو پامال کیا، ان کے ساتھ اسپیکر اسمبلی کی ملی بھگت بھی مایوس کن تھی،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ٹویٹر پر بیان

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے قائد اعظم مزار کی انٹری فیس فوری ختم کرنیکی منظوری دیدی
قائد اعظم کے مزار پر فاتحہ خوانی کے لیے جانیوالوں سے فیس وصول کرنا غیر قانونی ہے قائد اعظم ہمارے ملک کے عظیم رہنما ہیں اس لیے ان کے مزار سے انٹری فیس فوری ختم کی جائے ،قائمہ کمیٹی
کمیٹی کی صوبائی دالحکومتوں میں کم لاگت کے رہا ئشی اسکیمیں بنانے کی سفارش
کمیٹی نے فنانس ریکوری ترمیمی بل2016 کی منظوری دے دی

شیشہ نوشی پر پابندی،سپریم کورٹ نے آئی جیز سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کر لی
حکومت پابندی لگانے میں جتنی تاخیر کریگی اتنے لوگ اس ناسور سے مر جائیں گے، جسٹس مقبول باقر، پنجاب میں پابندی کا بل تیار کر لیا،وکیل صوبائی حکومت
بل کی وزیراعلیٰ سے منظور ی لے لی جلد قانونی شکل دیدی جائیگی، وکیل سندھ حکومت، بل اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے،وکیل خیبر پختونخوا حکومت