بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جون

آج کی اہم خبریں (2016-06-09)

پاکستان کی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کیلئے بھرپور لابنگ شروع ، دفتر خارجہ میں غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ
پاکستان نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا،سرتاج عزیز
مشیر خارجہ کا روس ‘ نیوزی لینڈ اور کوریا کے وزراء خارجہ کو فون ، پاکستان کو این ایس جی میں شمولیت کیلئے حمایت کی درخواست

شناختی کارڈ ز کی دوبارہ تصدیق کے عمل کو ہر صورت 6ماہ میں مکمل کیا جائے،چوہدری نثار
دوبارہ تصدیق کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،اجلا س سے خطاب

قومی اسمبلی:رمضان ہو یا عید،بجلی چوروں کو بجلی نہیں ملے گی،خواجہ آصف
2013میں پاکستان کا ہر بچہ 36ہزار آج 1لاکھ900روپے کا مقروض ہو گی،شفقت محمود،حکومت غیر ملکی سرمایہ کاریپر توجہ دے، ،پرویز ملک،زرعی مصنوعات پر ٹیکس ختم کئے جائیں، یوسف تالپور
عوامی فلاح وبہبود کا کوئی منصوبہ شروع نہ کرنیوالے موجودہ حکومت کی کارکردگی سے پریشان ہیں،چوہدری اقبال،انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار فاٹا تک وسیع کیاجائے،شاہ گل آفریدی،بجٹ پر بحث

حکمران اپنی مدت پوری نہیں کر سکیں گے، خیر کی صبح دیکھ رہا ہوں:ڈاکٹر طاہر القادری
شہدائے ماڈل ٹاؤن کا انصاف لینے 15 جون کی صبح لاہور پہنچوں گا، 17 جون کو مال روڈ پر دھرنا ہو گا
آرمی چیف نے ایف آئی آر درج کروائی، انصاف بھی دلوائیں، اپوزیشن ٹی او آرز کمیٹی کو ختم کرنیکا اعلان کر دے
لوڈشیڈنگ، مہنگائی کو بڑھانے والے کرپٹ اور دہشت گرد حکمرانوں کا اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں
ہمارا احتجاج پرامن ہو گا، امن کی ضمانت دیتا ہوں، حکمران روایتی ہتھکنڈوں سے باز رہیں،ویڈیو لنک پریس کانفرنس

مریم نواز شریف سے چینی سفیر سن دی ڈانگ کی ملاقات ،وزیراعظم کی خیریت دریافت کی
چینی صدر و وزیر اعظم کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا

این اے110 کیس:سپریم کورٹ کاگمشدہ ریکارڈتلاش کر کے ایک ہفتہ میں پیش کرنیکا حکم
الیکشن کے روز قیامت برپا ہوتی ہے،ریٹرننگ آفیسر کو کھانا ملتا ہے نہ ہی چائے، چیف جسٹس
ریکارڈ کا گم ہونا پورے الیکشن کو مشکوک بنا سکتا ہے،یہ بہت آسان ہے کوئی بھی ریکارڈ غائب کر کے ری الیکشن کا مطالبہ کر سکتا ہے، انور ظہیر جمالی کے دوران کیس ریمارکس
الیکشن کا دن اتنا پرسکون نہیں ہوتا جیسی یہ اے سی والی عدالت ہے، رپورٹ پر بھروسہ نہیں تو اسے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتے ہیں،رپورٹ پر مکمل بھروسہ ہے ،پڑھنے کا حق آپ نے دیا ، چیف جسٹس اور بابر اعوان کے درمیان مکالمہ
آئندہ انتخابات میں بھی یہی الیکشن کمیشن اور اور انتخابی نظام رہا تو تحر یک انصاف نتائج کو تسلیم نہیں کرے گی،جہانگیر ترین کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

خواجہ آصف نے شیری مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہہ دیا ،سپیکر نے الفاظ اسمبلی کارروائی سے حذف کر دیا
خطاب کے دوران شیری مزاری کے شورشرابا کرنے پر وفاقی وزیر پانی و بجلی برہم ہوگئے
سپیکر صاحب ٹریکٹر ٹرالی کو چپ کرائیں،مردانہ آواز کو زنانہ کرائیں،گھر سنبھالا نہیں جاتا تبدیلی کی بات کرتے ہیں ،خواجہ آصف
تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی اراکین کا شدید احتجاج ،شیری مزاری آبدیدہ ہو کر ایوان سے باہر چلی گئی ،پارٹی اراکین منا کر واپس لے آئے
وزراء اپنی جماعتیں میں خواتین کیلئے ایسی زبان استعمال کرتے ہیں ،کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیاہوتی ہے ،شیری مزاری کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

فطرہ کی رقم 100روپے فی کس،مفتی منیب الرحمان نے اعلان کردیا
صدقہ فطر اور فدیہ کی کم سے کم شرح 100 روپے فی کس مقرر کردی گئی

کلنٹن کے دورے کا مقصد نواز شریف کوپھانسی سے بچانا تھا،سابق وزیراعظم شوکت عزیزکا انکشاف
مشرف بے نظیر کو وزیراعظم بنا کرخود صدر بننا چاہتے تھے،چرڈ باوچر نے بتایا کہ پرویز مشرف اور بے نظیر دونوں نواز شریف کو وطن واپسی سے روکنا چاہتے تھے،نواز شریف کی واپسی کے معاملے میں میرا کوئی کردار نہیں تھا،سابق چیف جسٹس افتخار چودھری سے اکثر ملاقاتیں ہوتی تھیں،
سٹیل ملز کے فیصلے پر ان سے کوئی تلخی نہیں ہوئی،لال مسجد کے واقعہ پر کچھ نہیں کہنا چاہتا، اس بارے میں کمیشن کی رپورٹ ہے وہ پڑھ لی جائے، ڈرون حملوں کے بارے میں پتہ ہوتا تھا لیکن کہاں حملہ ہونا ہے کیوں ہوناہے اس کے بارے میں علم نہیں ہوتا تھا، ایمرجنسی کے معاملے پر مجھ سے مشورہ نہیں کیا گیا، نجی ٹی وی کو انٹرویو

کسٹم انٹیلی جنس نے سابق گورنر پنجا ب غلام مصطفی کھر کے زیر استعمال ایک لینڈ کروز قبضہ میں لے لی

را جہ ریاض پیپلز پارٹی چھوڑ نے کے بعد ڈیپرشن کا شکار ہوگئے
سا بق اپو زیشن لیڈرنے ڈیرے پر آنا چھوڑ دیا اور مکمل طور پر چپ سادھ لی