بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جون

آج کی اہم خبریں (2016-06-08)

آرمی چیف کی زیرصدارت اجلاس،امریکی ڈرون حملے ملکی سالمیت، خودمختاری کی خلاف ورزی قرار
اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی،وزیر دفاع ، وزیر خزانہ ، مشیر خارجہ ، معاون خصوصی ،مشیر قومی سلامتی اور سیکرٹری خارجہ کی شرکت
آپریشن ضرب عضب کے ثمرات ضائع نہیں ہونے دینگے، شرکاء کا افغانستان میں قیام امن کیلئے افغان مفاہمتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق

سندھ رینجرز کا مشتبہ افراد کی موجود گی کی اطلاع پر فاروق ستار کے گھر کا محاصر ہ ،داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے ، گھر کے اطراف تلاشی لینے کے بعد محاصرہ ختم کردیا
ایم پی اے کامران فاروقی کی گرفتاری سلسلے میں چھاپا مارا گیا تھا ،کامران فاروقی کی حوالگی کے لئے سپیکر سندھ اسمبلی کو بھی خط لکھا، ایم کیو ایم کو کئی بار کہا ہمیں کامران فاروقی مطلوب ہے،رینجرز ذرائع

وفاقی بجٹ فیڈریشن توڑنے کے لئے بنایا گیا ہے، بلاول بھٹوزرداری
ہم پنجابستان کے ون یونٹ بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، چیرمین پیپلزپارٹی کا ٹوئٹ

بپاکستان کا قرضہ ملکی جی ڈی پی کا 65 فیصد تک بڑھ گیا ، حکومت کا قومی اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

حکومت میں آکرکسانوں سے کئی دہائیوں سے ہونے والی نا انصافیوں کا ازالہ کرینگے‘ عمران خان
حکمرانوں کے استحصال کے باوجود ہمارا کسان دن رات محنت کر کے ملک کیلئے خوراک کی ضروریات پوری کر رہا ہے
اوریگا گروپ کی زراعت کی ترقی ،کسانوں کو جدت اور اس شعبے میں دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں سے آگاہی کیلئے اقدامات قابل تحسین ہیں،تحریک انصاف کے سربراہ کا ’ ’ نیشنل فوڈ سکیورٹی کانفرنس 2016“ سے خطاب ،عمران خان کو کانفرنس کے منتظمین نے سووینئر بھی پیش کیا
خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے زراعت کے شعبے کی ترقی نا گزیر ہے ،ریسرچ پر بھرپور توجہ دینا ہو گی‘ سی ای او اوریگا گروپ جمشید چیمہ

اسلامی نظریاتی کونسل کو ختم کر دیا جائے ،سینیٹر فرحت اللہ بابر
مختص 100 ملین روپے کی رقم خواتین کے قومی کمیشن کو دیدی جائے،رہنما پیپلز پارٹی کی سینیٹ میں بجٹ پر بحث میں تجویز

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور اقتصادی راہداری منصوبے پر تبادلہ خیال

سعودی عرب،یمن ،عراق،سمیت دیگر ممالک میں قید پاکستانیوں کے مقدمات کی تفصیلات دفتر خارجہ حکام سے طلب کر لی گئی ہیں،حافظ احسان احمد کھوکھر
مقدمات لڑنے اور انکی جلد رہائی کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں گے
پاکستانی جیلوں کی بھی خستہ حالی ہے ملک بھر میں جیل حکام کو طلب کرتے ہوئے ان قیدیوں سے متعلق ریکارڈ مانگا ہے جن کی سزائیں معمولی جرمانوں کے باعث ہیں
10ہزار روپے جرمانہ تک جرمانہ ادا کرکے انکی رہائی عید سے قبل دلوائیں گے ، جیل حکام سے قیدیوں سے متعلق کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ بنوانے کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے آج تجاویز طلب کی گئی ہیں،سینئر لا ایڈوائزر وفاقی محتسب کا خصوصی انٹرویو

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کی تجویز
حکومت مزدور کے لیے اعلان کردہ اجرت 14 ہزار پر عمل درآمد یقینی بنائے،ٹیکس نہ دینے والے افراد کو کڑے پہنانے کی تجویز
اقتصادی راہداری منصوبہ کے مغربی روٹ کو ترجیحی بنیادوں پر تعمیر نہیں کر رہی،مغربی روٹ کو نظرانداز کیا جارہا ہے،سینٹر فرحت اللہ بابر

این اے110 کیس ،سپریم کورٹ نے نادرا اور الیکشن کمیشن کے حکام کو طلب کرلیا،سماعت آج پھر ہوگی
ن لیگ کی چوتھی وکٹ گرے گی ،جہانگیر ترین

پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے عید کے بعد سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کر لیا
بلاول اور عمران خان کی کارکنوں کو تیاری کرنے کی ہدایات ،پنجاب کو احتجاج کا مرکز بنایا جائیگا

پورے ملک میں ایک دن رمضان المبارک کا آغاز پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں،سردار یوسف
مسجد قاسم خان کے علماء کے تحفظ دور کر دیئے، انہوں نے مکمل تعاون کیا،امید ہے عید بھی ایک ہی دن پر اتفاق ہوجائیگا، وفاقی وزیر مذہبی امور کا سینٹ اجلاس میں اظہار خیال

قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث جاری
سیاستدان قرآن پرحلف لیکر اثاثے سامنے رکھیں، کرپشن کا خاتمہ ہوسکتا ہے،شیخ رشید
معیشت میں ترقی کے دعوے جھوٹے،زراعت تباہی کا شکار ،بجلی میں صرف تین سو میگا واٹ اضافہ ہوا،سی پیک کا زیادہ فائدہ چین کو ہوگا
بلدیاتی نظام مضبوط بنانیکی ضرورت ہے،اویس لغاری،تین سال کی کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے حکومت ناکام ہوچکی، صاحبزادہ طارق اللہ
جی ایس پی پلس ملنے کے باوجود برآمدات میں اضافہ نہیں ہوا،عذرا افضل، تین سال میں زرمبادلہ کے ذخائر 26 ارب ڈالر ہو گئے،رجب بلوچ

میرے پاس پاکستان کی شہریت ہے،حسین نواز
پانامہ لیکس میں اتنا کیا کہا گیا جو شور مچ گیا ہے پانامہ لیکس قوم کا مسئلہ نہیں ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

ایل این جی پر چلنے والے بجلی گھر کی تعمیر کے لیے 2 معاہدے

بیرون ملک وفات پانیوالے پاکستانیوں کے لواحقین کیلئے امداد4لاکھ تک بڑھا دی گئی
اوپی ایف بورڈ آف گورنرکا اجلاس،سمندر پار پاکستانیوں اور لواحقین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہاؤسنگ اور فلاح وبہبود کیلئے دو کمیٹیاں تشکیل
پاکستان میں تمام ایئر پورٹس پر مزید سہولیات کی فراہمی اور شکایات کے ازالے کیلئے اوپی ایف کاؤنٹرز کی استعداد کار میں اضافے کا بھی فیصلہ