بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جون

آج کی اہم خبریں (2016-06-07)

وزیراعظم نوازشریف اوپن ہارٹ سرجری کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج، گھرمنتقل

کل بھوشن بھارتی جاسوس ہے ، پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے پاکستان میں گھسا ، کونسلر تک رسائی نہ دینے کا اصولی فیصلہ کیا ، بعض ممالک اقتصادی راہداری منصوبے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، چوہدری نثار علی خان
جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی، سیف سٹی پراجیکٹ سے اسلام آباد کی سکیورٹی مسائل کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی ، وزیر داخلہ کا سیف سٹی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پا کستان اور آزادکشمیر سے کرپشن کا خاتمہ کرکے دم لیں گے،عمران خان
ایسا نظام لائیں گے جس میں عوام سکھ اور چین سے رہیں
آزادکشمیر میں پاکستان سے بھی زیادہ کرپشن ہے ،ہم یہاں ایک مضبوط احتساب کا نظام لائیں گے
سدھنوتی غیور اور غیرتمند عوام کا خطہ اور یہاں کے عوام تبدیلی کیلئے ہمارا ساتھ دیں ہم آزاد کشمیر میں شفاف حکومت بنائیں گے،پلندری میں جلسہ عام سے خطاب

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی تعیناتی اورسندھ ہائی کورٹ میں ججزکی تقرری پرغور
چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس اعجازالحسن کوسپریم کورٹ کاجج ، سینئرترین جج جسٹس منصورعلی شاہ کولاہورہائی ورٹ کاچیف جسٹس بنانے کی سفارش

چوہدری نثار سے سعودی سفیر کی ملاقات ،پاک سعودی تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجر ، ہم نے تین سال کے قلیل عرصہ میں بہت سے مسائل پر قابو پالیا ہے، احسن اقبال
بجلی کی لوڈ شیڈنگ 18 گھنٹے سے کم ہوکر چھ سے آٹھ گھنٹوں پر آچکی ہے ، ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر 11ماہ کی ریکارڈ مدت میں کی گئی
ہمارے زر مبادلہ کے ذخائر اس وقت21.6 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں جبکہ ملک میں گروتھ ریٹ بھی پچھلے آٹھ سالوں کی بلند ترین سطح 4.7فیصد پر ہے،فیصل آباد میں تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب

سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے پیسے کی واپسی ، ایف بی آر ٹیم رواں ماہ حکام سے مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ جائے گی

اسلام آباد ہائیکورٹ، پاکستان میں اسلامی قوانین و اقدار کے نفا ذ بارے کیس میں فریقین کو نوٹس جاری
اسپیکر قومی اسمبلی،سیکرٹری قانون و انصاف و پارلیمانی امور سمیت دیگر سے دو ہفتوں میں جواب طلب

اسٹیٹ بنک ،ایس ای سی پی کے ساتھ ملکر آف شور کمپنیوں کا قانون بنا رہے ہیں،ایف بی آر
دبئی میں پراپرٹی خریدنے والے پاکستانی شہریوں کی معلومات حاصل کرنے کے تین سال سے دبئی حکومت سے رابطے کر رہے ہیں مگر وہ معلومات نہیں دے رہے
ملک میں ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد گیارہ لاکھ جن میں 3لاکھ 9ہزار سرکاری ملازمین ہیں، 35فیصد ریونیو ڈائریکٹ ٹیکسز سے حاصل کر رہا ہں،ترجمان کی بریفنگ

پاکستان کو رواں ماہ آئی ایم ایف سے پچاس کروڑ قرضے کی نئی قسط ملنے کا امکان
مذاکرات کا دور جون کے آخر میں دبئی میں ہوگا

افتخار چوہدری کی جانب سے تاحال بلٹ پروف گاڑی واپس نہ کرنے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پاکستان کے پہلے ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹ کے لیے دو معاہدے طے

اسحاق ڈار کا ملک بھر میں مرغی کے نرخ میں اضافے کا نوٹس ،پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کو نرخ مناسب سطح پر لانے کی ہدایت
پولٹری ایسوسی ایشن نے 2دن کے اندر نرخ مناسب قیمت پر لانے کی یقین دہانی کرا دی
وزیر خزانہ کا چاروں صوبوں کے وزراء اعلی کو خط ارسال

سخت میں گرمی میں روزے، طبی ماہرین نے خصوصی تدابیر کی نصیحت کردی

ایشیائی ترقیاتی بنک کی توانائی منصوبوں کے لئے خیبرپختونخواحکومت کو مالی تعاون کی پیشکش
صوبے میں بجلی کی نعمت سے محروم پسماندہ علاقوں میں عوام کو بجلی کی فراہمی کے لئے 356منی مائیکروہائیڈل سٹیشن یعنی چھوٹے پن بجلی گھروں کی تعمیر کے پروگرام پر اطمینان کا اظہار

چیئر مین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا عبدالستار ایدھی ٹیلیفون ، ملک ریاض کی عبدالستار ایدھی کو اندرون وبیرون ملک کروانے کی پیشکش

فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ، پاکستان آنے کو ترس رہا ہو ں ، انیل کپور
بے حد خوشی ہوتی ہے جب یہ معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان میں لوگ ان کے کام اور فلموں کو پسند کرتے ہیں، اداکار