بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جون

آج کی اہم خبریں (2016-06-06)

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر آگیاہے،آج پہلا روزہ ہے
ملائشیاء ،انڈونیشیاء سمیت مشرق بعید کے ممالک میں بھی آج رمضان شریف کا پہلا روزہ۔خبر ایجنسی۔۔۔جنوبی ایشیاء کے زیادہ تر ممالک میں رمضان شریف کا چاند آج دیکھاجائے گا

شریف خاندان کے احتساب کے معاملے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان
نواز شریف کرپٹ نہیں تو ٹی او آرز سے کیوں ڈر لگ رہا ہے پانامہ لیکس کا معاملہ 2018 تک کھینچنے نہیں دیں گے
وزیر اعظم کا احتساب نہیں ہو گا تو سڑکوں پر آئیں گے،بچوں کے بیانات میں تضادات ہیں جہاں صاحب ٹینشن میں ہیں اس بار ڈیزل کو ٹینک میں ڈالنا ہے ووٹ نہیں دینا ہے، کوہاٹ میں جلسہ سے خطاب

امید ہے وزیراعظم آئندہ چند روز میں ہسپتال سے گھر منتقل ہو جائیں گے:شہبازشریف

عمران خان کے جلسوں میں خالی کرسیاں ان کا سیاسی مستقبل واضح کررہی ہیں،3سال سے سڑکوں پر رونے والا عمران خان سڑکوں پر آنے کی دھمکی دے رہاہے،پرویز رشید
عمران خان خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کی بجائے گالی گلوچ والی پرانی کیسٹ لگالیتے ہیں،عمران خان کی منفی سیاست سے مسلم لیگ ن مزید مضبوط ہورہی ہے،ہم عمران کے جھوٹے الزامات کی بجائے عوام کے پیار کو اہمیت دے رہے ہیں، میڑوپر تنقید کرنے والے تین سالوں میں پشاور میٹرو کی فزیبلٹی تیار نہیں کرسکے،
قوم نے بتادیا کہ وہ نوازشریف کے ساتھ ہے،قوم نے بتادیا کہ وہ عمران جیسے لوگوں کو ملک کے لئے نقصان دہ سمجھتی ہے،وزیراعظم روبہ صحت ہیں،چل پھر رہے ہیں او رکام کررہے ہیں، ڈاکٹروں نے حیرت کا اظہارکیا ہے اتنی جلد کیسے ریکوری ہوگئی،جو دعائیں پاکستان کے کروڑوں عوام کی اپنی دعاؤں سے یہ سب ممکن ہواہے
وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب

الیکشن کمیشن کے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور بائیو میٹرک تصدیقی سسٹم کی خریداری کیلئے اقدامات شروع

نیشنل بینک بنگلہ دیش برانچ میں 18 ارب 50 کروڑ کی کرپشن، نیب نے سیکرٹری خارجہ سے مدد مانگ لی

بجٹ میں بیرونی قرضوں کی اقساط ادائیگی کیلئے 443.807ارب روپے رکھنے کی تجویز
رواں مالی سال میں318.124ارب روپے قرضہ کی اقساط کی ادائیگی کی گئی

ہمارا جینا مرنا پاکستان کیساتھ ہے،ہم نے ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو بے نقاب کیا، انیس ایڈووکیٹ
پاکستان کیخلاف کام کرنیوالی تنظیم کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، ایک دوسرے کا شمن بننے کی بجائے پاکستان کی خاطر ایک دوسرے کی عزت کریں
اردو بولنے والوں کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا،آج کراچی جاگ رہا ہے ملک میں تبدیلی محسوس ہو رہی ہے،ایک وقت تھا جب قتل و غارت معمول بن گیا تھا قومیت کے نام پر لوگوں کے گلے کٹوائے جاتے تھے،رہنما پاک سر زمین پارٹی

وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان آج سیف سٹی پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے

پاناما لیکس نے کرپٹ لوگوں کا چہرہ بے نقاب کر دیا :سراج الحق
پوری دنیا میں رمضان کے مہینے میں اشیا کی قیمتیں کم ہوتی ہیں ، ہمارے ملک میں مہنگی کر دی جاتی ہیں :امیر جماعت اسلامی

کراچی، لانڈھی جیل سے18بھارتی ماہی گیر رہا کردیے گئے
روا ں سال مجموعی طور پر 199بھارتی ماہی گیر رہا کیے گئے، جیل سپرٹینڈنٹ

عمران خان نے پارٹی تنظیمی بحران ختم کرنے کے لئے ( آج ) اجلاس طلب کر لیا
اجلاس میں تحریک انصاف کے عبوری سیٹ اپ اور پنجاب میں پرانی تنظیم کو 4 ریجن میں تقسیم کرنے سمیت اہم فیصلے کئے جائیں گے

عمان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ کل ہو گا