بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جون

آج کی اہم خبریں (2016-06-05)

روشن پاکستان کیلئے سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت کرنا ہو گا، اسحاق ڈار
پاکستانیوں کا پیسہ واپس لانے کیلئے رواں ماہ سوئس حکام سے مذاکرات ہوں گے،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں118 ارب کا نقصان ہو چکا ،ایشین ٹائیگر بننے کے لئے زرعی ترقی ناگزیر ہے، سرمایہ باہر لے جانے اور ٹیکس چْرانے والوں کا پیچھا کریں گے ،صدر ،وزیر اعظم ،وزرائے اعلی اور گورنرز کی تنخواہوں پر رعایت برقرار ہے،کسانوں بڑا پیکج دیا ،صوبائی حکومتیں کسانوں کو مزید ریلیف فراہم کرسکتی ہیں،
مرغی کا گوشت کی قیمت فی کلو 200 سے زیادہ نہیں ہوگی ،یقین دلاتا ہوں کہ رمضان المبارک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائیگا،وزیر خزانہ کا پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب

بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلررسائی نہ دینے کا فیصلہ

پانامہ لیکس،ٹی او آرز پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پھر بے نتیجہ ختم،ڈیڈلاک برقرار
اپوزیشن کے ٹی او آرز پرحکومت کا نکتہ نظر سامنے آگیا،حکومتی ٹی اور آرز پرقانونی مشاورت کرکے آئندہ اجلاس میں جواب دیں گے،شاہ محمود قریشی
چاہتے ہیں کہ ٹی او آرز کا حل نکلے، یہ کام ختم ہو اور اگلا کام شروع کیا جائے،سیاست میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوتے،سعد رفیق

پارلیمنٹ کو جوابدہ ہوں امریکہ کو نہیں،چوہدری نثار علی خان
بلاول بچے نہیں لیکن سیاست سے نابلد ہیں،پارلیمانی نظام میں وزیراعظم کی جگہ کوئی دوسرا نہیں لے سکتا، وزیر اعظم تین سالوں میں کئی بار بیرون ملک گئے ،کیا آئینی و قانونی خلاء پیدا ہوا؟کچھ لوگ بے پرکی اڑاتے ہیں،وزیر داخلہ
نادرا کو ہر صورت صاف کروں گا،نادرا بدعنوان نہیں ،چند بدعنوان عناصر کرپٹ ہیں،یہاں غلط کام آسان اور صحیح کام مشکل ہے، ڈھائی برسوں میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ شناختی کارڈ بلاک اور ہزار پاسپورٹس بلیک لسٹ ہوئے،پہلے روزانہ دھماکے ہوتے تھے اب ملک میں امن وامان کی صورت حال کو بہتر ہے ، میڈیا سے گفتگو

ہرات میں بھارت افغانستان دوستی ڈیم کا افتتاح
افغان صدر اشرف غنی اور نریندر مودی نے مغربی افغانستان میں کئی لاکھ ڈالر سے تعمیر ہونے والے ڈیم کا افتتاح
ڈیم کی تعمیر ایک دہائی سے زائد عرصے سے جاری تھی، جس کی تعمیر کے لیے ہندوستان کی جانب سے 30 لاکھ ڈالر کی امداد سے فراہم کی گئی،جنگ کے شکار ملک افغانستان میں توانائی اور آبپاشی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد گار ثابت ہوگا

قوم دن بدن مقروض ،چھوٹا سا طبقہ امیر ہورہا ہے،عمران خان
جو پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیے وہ 200 ارب کی میٹرو ٹرین پر ہوجاتا ہے
حکمران فلاحی کاموں کی بجائے بڑے منصوبوں پر پیسہ خرچ کرتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ کمیشن کمائیں، حکومت نے 85 فیصد بلاواسطہ ٹیکس لگا دیئے ہیں
جتنے زیادہ ٹیکس ہوں گے اتنے ہی لوگ مسائل کاشکار ہونگے ، کسان اور زراعت کا پیشہ دونوں پریشان اور زبوں حالی کا شکار ہیں
ملک کو ٹھیک کرنا ہو تو کرپشن ‘ غربت پر قابو پانا ہوگا، حکمران جب تک خود کرپٹ ہوں گے کرپشن ختم نہیں ہوسکتی، ملک کا پیسہ بیرون ملک جارہا ہے اور ملک مقروض ہورہا ہے ایسا نظام مکمل بند ہونا چاہیے،تقریب سے خطاب

حکام نے شہباز شریف کیلئے’ پرانے جہاز‘ کی تلاش شروع کر دی
استعمال شدہ طیارے کی تلاش کا کام پنجاب حکومت کے افسران کو سونپ دیا گیا،طیارہ 2 ارب روپے کی مالیت کا ہو ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی افسران کو ہدایت

پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی کھڑکی بند کردی گئی ہے ، منوہر پاریکر
ہمسائیہ ملک دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مخلصانہ پن کا مظاہرہ نہیں کررہا ،بھارتی وزیر دفاع کی صحافیوں سے گفتگو

آصف زرداری نے دبئی میں سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ کردیا
تین روزمیں سندھ کابینہ کے15وزراء اور24ارکان سندھ اسمبلی سے ملاقات

بلوچستان میں ڈرون حملے سے پاکستان کی خود مختاری متاثر ہوئی،ڈرون کامعاملہ مشیرخارجہ سرتاج عزیزکے پاس ہے،سرحدوں پراللہ کافضل ہے،
کوئی ٹینشن نہیں،وفاقی وزیر داخلہ سے ورکنگ ریلیشن شپ ہے ،پانامالیکس پرشوروغوغاسے حکومت کودوردورتک خطرہ نہیں،پرویز مشرف کو عبرت کا نشان بنا دیا،شکیل آفریدی کو امریکا کے حوالے نہیں کریں گے
وزیر دفاع خواجہ آصف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

وزیر اعظم کا بہترین بجٹ پیش کرنے پر اسحاق ڈارور ان کی ٹیم کو شاباش