بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جون

آج کی اہم خبریں (2016-06-04)

وفاقی وزیرخزانہ نے 17-2016 کیلئے44 کھرب روپے کا بجٹ پیش کر دیا
وفاقی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد اضافہ ٗ صنعتی برآمدات کے5بڑے شعبوں ٹیکسٹائل، چمڑے، قالین بافی، کھیلوں کی مصنوعات اور سرجری کے آلات کوزیرو ریٹڈ سیلز ٹیکس کے نظام کے تحت کر دیا جائیگا ٗدفاع کیلئے 860 ارب روپے مختص
موبائل فونز ٗ سیمنٹ ٗ سگریٹ ٗ پان ٗ چھالیہ مہنگے ٗڈی پی اے ٗیوریا کھاد ٗ لیپ ٹاپ کمپیوٹرز سستے ہوگئے
سیلز ٹیکس میں نان رجسٹر ڈتاجروں پر ٹیکس کی شرح 17.5 سے بڑھا کر 20 فیصد کر دی گئی ٗ پرائز بانڈ کی انعامی رقم پر بھی نان فائلرز کیلئے ٹیکس پندرہ سے بڑھا کر بیس فیصد کر دیا گیا ٗمزدور کی کم از کم تنخواہ 14ہزار روپے کر دی گئی

وفاقی بجٹ نے عوام پر مہنگائی بم گرادیا ،300ارب روپے نئے ٹیکس، سیکڑوں اشیاپر کسٹمز ڈیوٹی میں اضافہ
موبائل ،سیگریٹ،سیمنٹ ،منرل واٹر ،چھالیہ ،پان ،سیکیورٹی پیپر مہنگا،ماہانہ 20 ہزار روپے کے بجلی کمرشل بلوں پر 12 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو
پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی خدمات پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 1 فیصد سے بڑھا کر ڈیڑھ فیصد،چھوٹے تاجروں پر 2 فیصد کی شرح سے ٹرن اوور ٹیکس عائد
پی سی بی کو میڈیا رائٹس، اسپانسرشپ سمیت مجموعی آمدنی پر 4 فیصدٹیکس دینا ہوگا،مرغ بانی میں استعمال ہونیوالی اشیاء پر سیلز ٹیکس میں 5 فیصد اضافہ

آرمی چیف سے ترکی کے وزیر دفاع کی ملاقات
علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
ترک وزیر دفاع کی آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں پر پاک فوج کی تعریف

وزیر اعظم اثا ثوں بارے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولتے ہیں قوم ٹیکس کیوں دیگی ،عمران خان
بجٹ سے متعلق حقائق آج عوام کے سامنے لاؤں گا، صاحب اقتدار سب سے زیادہ کرپشن کر رہے ہیں
حکمران جواب دینے کی بجائے ہمیں کہتے ہیں چور ہو، خیبرپختونخوا میں انسانوں پر پہلے اور بعد میں سڑکوں پر پیسہ خرچ کریں گے،میڈیا سے گفتگو

پاکستان کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے مستقل ممبران میں اضافے پرتحفظات کااظہار

2016-17ء میں ملک کے جنوبی علاقوں میں 56 ہزار نئے صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت میسر کی جائیگی ٗاسحاق ڈار

حج کرپشن کیس ، سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کو 16 سال قید
ڈی جی حج راوٴ شکیل کو 40 ، سابق ایڈیشنل سیکرٹری آفتاب احمد کو 16 سال قید کی سزا
ملزمان احا طہ عدالت سے گرفتا ر،عدالت کی جانب سے تینوں ملزمان پر بھاری جرمانے بھی عائد
ملزمان کو اپیل کا حق حاصل ہے وہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جا سکتے ہیں، جج سپیشل کورٹ
سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ، سزا کے خلاف سپریم کورٹ جاؤں گا، حامد سعید کاظمی

پاکستان سمیت دنیا کے اکثرممالک موسمی حالات سے شدید متاثر
امریکا،فرانس،اورجرمنی سمیت کئی ممالک کوسیلابی صورتحال کاسامناہے
ال نینوطوفان سے پاکستان کے جنوبی علاقے خشک سالی،وسطی اورشمالی علاقے گردآلودہواوٴں اورطوفانی بارشوں سے بری طرح متاثرہوسکتے ہیں ،فائبو رپورٹ
عالمی رہنماووں نے ماحولیاتی آلودگی کوکم کرنے کے لیے عملی اقدامات نہ کئے تو یہ زمین کے لئے سنگین خطرات کا باعث بن سکتا ہے ، سائنسدان

بلاول بھٹو زرداری نے ’ن لیگ’ کو ’ناکام لیگ‘ قرار دیا

بھارت کا جلد پاکستانی اور بنگلہ دیشی ہندوؤں کو شہریت دینے کا امکان ،رپورٹ

آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی حقیقی کے قیام کا اعلان کر دیا گیا
حضور امام کاظمی عبوری صدر جبکہ سابق وزیر سید منظور شاہ آرگنائزر مقرر