بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جون

آج کی اہم خبریں (2016-06-03)

راہداری منصوبہ پاکستانی عوام کی زندگی بدلے گا،غیرملکی سازشوں سے آگاہ ہیں،آرمی چیف
مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور قوم کے عزم سے صورت حال تبدیل، دہشت گردی کی لہر بدل کر دہشتگردوں کی کمر توڑ دی
آرمی چیف کی زیرصدارت فار میشن کمانڈرز کا اجلاس، فارمیشن کمانڈرز کو ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی صورتحال پر بریفنگ

پٹھانکوٹ حملہ،بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے اپنی ہی حکومت کے پاکستان پر الزامات کو مسترد کر دیا
حملے میں پاکستانی حکومت یا پاکستانی ایجنسی کا ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے،سربراہ شروکمار
بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کے سربراہ نے پاکستانی موٴقف کی تصدیق کردی ، ترجمان دفتر خارجہ

ہمیں وزیراعظم کی صحت کے حوالے سے کوئی جلدی نہیں جو ان کیلئے بہتر ہوگا وہی کریں گے،حسن اور حسین نواز
وزیر اعظم کو ابھی تک آئی سی یو میں رکھا گیا ہے،ڈاکٹرز روزانہ انکا معائنہ کر رہے ہیں،انکی صحت یابی کے لئے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں،نوازشریف کے بیٹوں کی میڈیا سے گفتگو
نواز شریف نے آج واک بھی کی ہے،للہ نے چاہا تو وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے، شہباز شریف

پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کیلئے بھارت ملوث ہے،دفتر خارجہ
پڑوسی ملک کے ساتھ تمام امور پر مذاکرات کیلئے ہر دم تیار ہیں،بھارت سنجیدگی دکھانے کے بجائے الزام تراشی میں مصروف ہے
افغانستان میں امن کے قیام کے لئے افغان طالبان گروپس کا بھی میز پر آنا ضروری ہے، چار ملکی گروپ مردہ ہو چکا ہے، گزشتہ 15 برس میں افغانستان میں طاقت کے استعمال کے باوجود امن قائم نہ ہوسکا، افغان مہاجرین کو 30جون تک پاکستان میں رہنے کی اجازت ہے،نفیس زکریا
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو ”را“ کا ایجنٹ ،کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے،نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت بھارت کو ملی تو یہ پاکستان کے ساتھ نا انصافی ہو گی،ہفتہ وار پریس بریفنگ

پاکستان ایئر فورس کی فضائی مشق (ٹیمپٹ ٹو) اختتام پذیر ہو گئی
اختتامی تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی شرکت،
تینوں فورسز کے درمیان زبردست کو آرڈینیشن ملکی دفاع کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے، آرمی چیف
پاک فضائیہ نے آپریشن ضرب عضب میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، ائیر چیف مارشل

آئندہ مالی سال 2016-17 کیلئے 45 کھرب کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا،اسحاق ڈار نے بجٹ تقریر کی تیاری مکمل کرلی

نیب کسی کو ہراساں نہیں کررہا ہے ،صرف اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے، قمر زمان چوہدری
ملک سے محبت کریں گے تو کرپشن بھی ختم ہوجائے گی،کرپشن کے ذریعے لوٹی دولت واپس لانے کی کوشش کررہے ہیں ،قطرہ قطرہ کرپشن بھی قومی خزانے پر بڑا بوجھ بن جاتی ہے،راہداری منصوبے میں رخنہ ڈالنے والوں کو معاف نہیں کیا جائیگا،چیئرمین نیب کا تقریب سے خطاب

پانامہ لیکس کے معاملے پرسٹینڈنہ لیتے تو معاملہ ختم ہوچکاہوتا،عمران خان
پہلی بار ساری اپوزیشن پانامہ لیکس ٹی اوآرزپرمتفق ہے ،اب جوبھی پیچھے ہٹاوہ مولانافضل الرحمن بن جائے گااورعوام اسے معاف نہیں کریں گے
متحدہ اپوزیشن کوپی پی پی لیڈکررہی ہے تو فرق نہیں پڑتا، اصل ایشویہ ہے کہ عوام کی لوٹی گئی دولت کاحساب مانگاجائے، سینئرصحافیوں سے گفتگو

امریکی ڈرون سے خطے میں قیام امن کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا،سرتاج عزیز
افغانستان میں امن خطے کے تمام ممالک کے مفاد میں ہے، جنگ مسئلے کا حل نہیں سمجھتے ،مذاکرات ہی واحد راستہ ہے ،اپنا کردارادا کرتے رہیں گے ،مشیر خارجہ کی امریکی سفیر سے ملاقات میں گفتگو
دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں پاکستان سے قریبی تعاون جاری رکھیں گے، ڈیوڈ ہیل

سینٹ میں ڈرون حملوں پر شدید احتجاج،امریکی سفیر کو ملک بدر کرنے،ڈرون مار گرانے کا مطالبہ
ڈرون حملوں سے افغان امن عمل کو نقصان پہنچا ، پاکستان میں افغان طالبان کے ٹھکانے نہیں،پاکستان کی خارجہ پالیسی پڑوسی ممالک میں امن اور سلامتی پر مبنی ہے،سرتاج عزیز
کہا جاتا تھا کہ طالبان اور ملا منصور ہمارے کنٹرول میں نہیں ہیں مگر ان کو پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی جاری کیا گیا تھا،یہ واضح تضاد ہے،فرحت اللہ بابر
امریکہ جہاں جاتا ہے وہاں دہشت پھیلاتا ہے،نہال ہاشمی، تضادات کے خاتمے کیلئے وزیر خارجہ کی تعینات ضروری ہے،اعظم سواتی ودیگر کا سینٹ میں تحریک التواء پر اظہار خیال

گوادر ، چاہ بہار حریف نہیں بلکہ ایک دوسرے کی مددگار ہیں ، خرم دستگیر
حکومت پاکستان گوادر اور پاک چائنا کوریڈور پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، حکومت کے مالی معاملات پہلے سے بہت بہترہوئے ہیں،پاکستان کے ریزرو بلند ترین سطح پر ہیں -مہنگائی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، پیرس میں صحافیوں سے گفتگو

سعودی عرب نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا، ڈاکٹر سلیمان بن عبداللہ
دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے،دہشت گرد پاکستان اور سعودی مملکت کے مشترکہ دشمن ہیں،سعودی وزیر مملکت برائے تعلیم کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو

نادرا نے سمارٹ کارڈ کی فیس میں نمایاں کمی کر دی
1500 کی بجائے 400 روپے فیس وصول کی جائے گی،ترجمان وزارت داخلہ

چاہ بہار بندر گاہ منصوبہ پا ک چین اقتصادی راہداری کیلئے خطرہ نہیں ،چین
چاہ بہار خطے کی سست معیشتوں کو مضبوط کرنے کیلئے ایک اچھی پیش رفت ہے،چین سمیت تمام ممالک کو مستفید ہونا چاہیے ،لی کی چیانگ
خطے میں معاشی ترقی صرف مشترکہ اہداف اور مقاصد باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے ہی حاصل کی جا سکتی ہیں،خطے کے کچھ ممالک کے ساتھ اختلافات ہیں جنہیں بات چیت کے ذریعے حل کرنا ضروری ہے ،دور جدید کے مقاصد حاصل کرلئے تو کسی ملک کو پریشان نہیں کریں گے ،چینی وزیر اعظم کی میڈیا سے گفتگو

مودی نے عمران خان سے کہا پاکستان دریائے سندھ کا پانی سمندر میں گرانے کی بجا ئے رخ گجرات کی جانب موڑد ے،نعیم الحق

قوم کی دعاؤں سے وزیراعظم کی صحت بہتر ہو رہی ہے،مریم نواز
ایک ہفتہ ہسپتال پھر 3 سے 4 ہفتہ لندن رہیں گے،جب سفر کے قابل ہوں گے تو وطن واپس آئیں گے،وزیر اعظم سے 2منٹ تک گفتگو کی ہے ، نجی ٹی وی سے گفتگو

عمران خان آج بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے
فیصلہ پارٹی رہنماؤں کی مشاورت سے کیا گیا ، بجٹ تقریر پر اسد عمر پارٹی رد عمل دیں گے