بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جون

آج کی اہم خبریں (2016-06-02)

جڑواں شہروں سمیت ملک دیگرشہروں میں شدیدآندھی اورطوفان نے تباہی مچادی ،چھتیں ،دیواریں اوردرخت گرنے سے 11افرادجاں بحق ،متعددزخمی
بجلی و مواصلات کا نظام درہم برہم ، راولپنڈی میں بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ کی پروازیں معطل
میٹروبس سروس بھی بندکردی گئی

اپوزیشن غیر قانونی طریقے سے اپنی مرضی مسلط نہ کرائے،صدر مملکت
اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، مثبت تنقید کا خیر مقدم کریں گے، یہ کسی کو حق نہیں کہ وہ بلا جواز حکومت کو تنقید کا نشانہ بنائے
ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد امن اور برابری ہے،مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے کے مسائل حل نہیں ہو سکتے
اقتصادی راہداری ملکی ترقی کیلئے سنہری موقع ثابت ہوگا اس کا تعلق کسی حکومت ،جماعت یا سیاسی شخصیات سے نہیں ،راہداری پر موجود خدشات کو بات چیت کے ذریعے ختم کیا جائے ،ممنون حسین
ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کی بحالی کیلئے کی جانیوالی کوششوں کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں ،امیدہے آپریشن ضرب عضب کے تمام اہداف رواں سال حاصل کر لئے جائیں گے، معاشی اعشاریے بہتری کی جانب جارہے ہیں ،مشترکہ اجلاس سے خطاب
صدر کا شہدا کیلئے ”قومی یادگار“ بنانے کا اعلان

ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ،کسی صورت قابل قبول نہیں، آ رمی چیف
دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ناکامی ہمارا آپشن نہیں ہے،ملک سے 99 فیصد دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا ہے ،تمام آئی ڈی پیز کی دوبارہ آبادکاری اولین ترجیح ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ہر صورت مکمل ہو گا، جنرل راحیل شریف کی صدر مملکت ممنو ن حسین سے ملا قات اور میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

وزیراعظم کا گلہ ٹیوب ڈالنے سے خراب ، البتہ صحت پہلے سے بہتر ہے ،مریم نواز
کچھ دیر کے لئے بیڈ پر بٹھایا گیا، آج کمرے میں منتقل کردیا جائے گا ،ٹوئٹ

وفاقی بجٹ تین جون کو ہی پیش کیا جائے گا‘ اسحاق ڈار
معاشی اہداف حاصل کرلیے،اب ترقی ہماری ترجیح ہوگی
آپریشن ضرب عضب مکمل ہونے تک مردم شماری نہیں ہوسکتی‘ حکومت نے تمام انتظامات مکمل کرلیے لیکن فوج کی شرکت ضروری ہے
وزیراعظم کی صحت بہتر ہورہی ہے، واپسی ڈاکٹروں کی ہدایت کی روشنی میں ہوگی،میڈیا سے گفتگو

وفاقی حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے پونے دو ارب رمضان ریلیف پیکج کی سبسڈی کا اعلان کر دیا، رمضان المبارک میں اس پیکج سے عام آدمی کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی کی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ

این اے 110 میں وٹوں کی تصدیق بارے نادرا کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
1 لاکھ 2 ہزار 950 وٹوں کے انگوٹھوں کے نشانات واضح نہیں، 3500 وٹوں کی مختلف وجوہات کی بنا دیر تصدیق نہیں ہوسکی
44 ہزار 700 سے زائد ووٹ درست قرار
ایسا لگ رہا ہے خواجہ آصف کی وکٹ گرنے والی ہے،عمران خان

علماء معاشرے کی اصل روح بیدار کرنے میں کردار ادا کریں،چوہدری نثار
ملک میں امن و امان کے قیام ،بین الامذاہب ہم آہنگی کے فروغ اورمعاشرے کا اصل تشخص اجاگر کرنے میں علماء کا کلیدی کردار ہے،وزیر داخلہ کی جید علمائے کرام سے ملاقات

جاپانی سفیر کی وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات ،توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ

سعودی سفیرمرزوک الزہرانی کی مریم نوازسے ملاقات
وزیراعظم نوازشریف کی خیریت دریافت کی ،جلدصحت یابی کیلئے نیک تمناوٴں کااظہار

افغان مہاجرین کے اثاثوں بارے تحقیقات آخری مرحلے میں داخل

پاکستان کے جوہری خطرے سے خوفزدہ نہیں ، جتندر سنگھ
بھارت ہر خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت کا حامل ملک ہے ، صحافیوں سے گفتگو