بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جون

آج کی اہم خبریں (2016-06-01)

وزیراعظم کے ہوش میں آنے کے بعدوزیراعلیٰ پنجاب ،بیگم کلثوم نواز،حسن نوازاورحسین نوازکی ملاقات
اہل خانہ نے نوازشریف سے خیریت دریافت کی ،ہوش میں آنے کے بعدسب سے پہلے پانی مانگا
نواز شریف کا دل کا کامیاب آپریشن ہوا ، چار بائی پاس ہوئے،شہباز شریف
وزیراعظم کو آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا انکی ریکوری دنوں میں ہوگی، ڈاکٹروں کی مشاورت کے بعد وطن واپس آئیں گے، میڈیا کو بریفنگ
حسین نواز کا بھی وزیراعظم کی صحت یابی کے لیے دعا کرنے والوں سے اظہار تشکر

جون میں پٹرولیم قیمتیں برقرار رہیں گی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اعلان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں رمضان المبارک کی وجہ سے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت ساڑھے 8 ارب کا بوجھ برداشت کرے
وزیراعظم کے کامیاب آپریشن پر الله تعالیٰ کے شکرگزار ہیں،میڈیا سے گفتگو

ٹی اوآرز پارلیمانی کمیٹی میں ڈیڈ لاک برقرار،اپوزیشن کا سعد رفیق کے بیان پر احتجاج
کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کی صحت یابی کیلئے دعا ، حکومت کی درخواست پر وزیراعظم کے آپریشن کی وجہ سے اجلاس بغیر کارروائی کے برخواست
تیسرے اجلاس میں طے ہوا تھا حکومت اپوزیشن کے پندرہ ٹی او آرز پر ردعمل دیگی،آج حکومت نے اس حوالے سے پیپر پیش کرنا تھا جو نہیں کیا،اعتزازاحسن

آرمی چیف کی ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات،دفاعی تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔آئی ایس پی آر
ترک صدر نے مشقوں میں پاکستانی دستوں اورآرمی چیف کی موجودگی کا شکریہ ادا کیا،ترک صدر نے پاک فوج کی آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کی تعریف بھی کی ،پاک فوج نے ملک اور بیرون ملک 3سالوں میں 52مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد کیا، پاک فوج عسکری اور بہتر تربیت کے تبادلے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف

شناختی کارڈز کی ازسر نوتصدیق کا عمل شفاف ہونا چاہیے،وزیر داخلہ کی نادرا حکام کو ہدایت
بھارت سمیت دنیا کے ہر ممالک میں جعلی شناختی کارڈایک مسئلہ ہے یہ قومی اقدام اور بہت مشکل کام ہے ، تیس لاکھ افغان ،بنگلہ دیش ،برما اور دیگر ممالک کے مہاجرین ہمارے ہاں موجود ہیں
سابق حکومت نے چند سو جعلی شناختی کارڈز کا معاملہ اٹھایا،انتیس ہزار سے زائد پاسپورٹس بلاک کردیئے، ایک جعلی شناختی کارڈ کی نشاندہیپر دس ہزار روپے انعام دیا جائے گا،نادرا بورڈ سے خطاب

ٹی او آرز پر ڈیڈلاک ہواتو سڑکوں میں آنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں،عمران خان
نواز شریف کو اگر ٹی او آرز سے نکال بھی دیا جائے تو پھر بھی وہ پھنس جائیں گے انہوں نے2005میں اسمبلی میں کمپنیاں بنانے کا جھوٹ بول کر ہم پر احسان کیا
بے رحم احتساب ہی ہمارے ملک کے مقدر کی ضمانت ہے اب وقت ہے اگر خدانخواستہ یہ نکل گیا تو سیاسی جماعتیں عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گی
خواجہ آصف کو صرف بلیک میل کرنے کیلئے رکھا ہوا ہے ،پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں مگر اسے دو افراد نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا،صحافیوں سے گفتگو

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی کوششیں رنگ نہ لاسکیں
شہاب الدین پوپلزئی کی شہادتیں تسلیم کرنے کا اعلان کیا مگر پوپلزئی نے 28 شعبان 5 جون کو چاند دیکھنے کا اجلاس بلالیا
مفتی منیب الرحمان نے شہاب الدین پوپلزئی کو رویت ہلال کمیٹی اجلاس میں شرکت کی دعوت دیدی

کراچی ، نئے مالی سال کے بجٹ میں عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کی تیاری مکمل
400 سے زائد اشیا پر کسٹمز ڈیوٹی کی شرح بڑھانے کا فیصلہ
امپورٹڈ اشیا کھانے پینے، کپڑے اور جوتے پہننے پربھی ٹیکس لگے گا
ایف بی آر کی بجٹ میں ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے عوام پر مزید ٹیکس لگانے کی تجاویز تیار

مسلم دنیا میں سائنسی ترقی کیلئے 10 سالہ ایکشن پلا ن کی منظوری
پلان کا مقصد مسلم دنیا میں سائنس و ٹیکنالوجی کا فروغ، منظوری صدر ممنون کی زیرصدارت کامسٹیک جنرل اسمبلی کے پہلے اجلاس میں دی گئی
ایکشن پلان کی تیاری میں ترقی یافتہ ملکوں سمیت او آئی سی کے 20 رکن ممالک کے 159 نامور سائنس دانوں اور دانشوروں کی مشاورت شامل
سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ سے غربت کا خاتمہ اور عوام کا معیار زندگی بلند کر سکتے ہیں،صدر ممنون حسین کا کامسٹیک اجلاس سے خطاب

پاکستان اور چین میں معاہدہ ہوگیا
دودنوں ممالک کا مل کر آبدوزیں تیار کرنے کافیصلہ، کسی میں میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں: رانا تنویر

بجٹ دستاویزات لندن سے پاکستان پہنچ گئی ،اسحاق ڈار نے موصول کرلی
وزیر اعظم کے دستخط شدہ بجٹ دستاویزات کو 3 جون کو ہونیوالے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کھولا جائیگا

اسلام آباد : ’’توانائی‘‘ کے غیر روایتی وسائل طویل مدت کے لیے ضروری ہیں،شاہد خاقان عباسی