بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مئی

آج کی اہم خبریں (2016-05-31)

پاکستان کے سسٹم میں چیزیں افشاں ہوناعام سی بات ہے ،نوازشریف
بجٹ تجاویزکوہیڈلائنزکی شکل میں پیش کرنادرست اقدام نہیں
پالیسیوں سے امن وامان میں بہتری آئی، معیشت مستحکم،شرح نمو 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،نوازشریف
3 سال میں جی ڈی پی میں اضافہ کی شرح چار فیصد،موجودہ مالی سال میں4.71 فیصد رہی،اگلے 2 سالوں میں مجموعی قومی پیداوار میں اضافہ کا ہدف 6سے 7 فیصد ہے
ویڈیولنک میں اجلاس کی صدارت کرنے کاطریقہ تھا،وزیراعظم کا قومی اقتصادی کونسل،وفاقی کابینہ سے ویڈیو لنک خطاب،میڈیاسے گفتگو

وزیر داخلہ نے شناختی کارڈ ز کی دوبارہ تصدیق کے روڈ میپ کی ابتدائی منظوری دیدی
حتمی منظوری آج نادرا بورڈاجلاس میں دی جائیگی، دوبارہ تصدیقی عمل کے لئے نادرا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں نئے ڈائریکٹوریٹ قائم کر دیا گیا
خاندان کے سربراہ کو نادرا پیغام بھیجے گا،پیغام موصول ہونے کے بعد خاندان کا سربراہ اپنے خاندان میں غلط اندراج کے حوالے سے نادرا کو جواب دیگا

تبدیلی نوٹوں سے نہیں ووٹوں سے آتی ہے، آزادی غداروں کو ساتھ ملا کر نہیں حریت پسندی سے ملتی ہے ، بلاول بھٹو زرداری
کشمیر کی آزادی ہمارا نصب العین اور ہمارا نعرہ سب پر بھاری رائے شماری ہے ، ناقص خارجہ پالیسی پر وزیر خارجہ استعفی دیں
ضیاء الحق سے لے کر آج تک پیپلز پارٹی کا کڑا احتساب ہوا ، شیر ڈیزل پر نہیں چلتا ، احتساب سے جمہوریت نہیں کو نہیں تخت رائے ونڈ کو خطرہ ہے
شریف خاندان کو آج حساب دینا ہوگا ، ایک طرف وہ ہیں جو پاکستان کو شریف ان کارپورائیڈ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں دوسری طرف عوام دوست ہیں ان کی سیاست تجارت اور ہماری سیاست ظلم کیخلاف جہاد اور شہادت ہے ، میرپور میں جلسہ عام سے خطاب

ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد پاکستان اور افغانستان کا باضابطہ پہلا رابطہ
سرتاج عزیز سے افغان سفیر کی ملاقات ،طالبان قیادت کی ہلاکت کے بعد کی صورت پر تبادلہ خیال
اپنی زمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، دونوں رہنماؤں میں اتفاق

یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال
وزارت وزیراعظم سے مشاورت کے بعد ہی حتمی قیمتوں کا اعلان کرے گی

اتحادی افواج کی موجودگی تک افغان حکومت سے مذاکرات کا لفظ بھی نہیں سننا چاہتے،افغان طالبان
افغان حکومت کے مذاکرات صرف دھوکہ ہیں، اتحادی افواج کو افغانستان سے بھگانے کے لئے ان پر حملے تیز کئے جائیں ، امیر ہیبت اللہ اخونزادہ کا بیان

وزیراعظم قومی خدمت کے جذبے سے سرشارہیں،مصدق ملک
وطن واپسی کا فیصلہ ڈاکٹروں کی مشاورت کے بعدبتایاجائیگا
ان کی ذاتی زندگی پرتصاویربنانے کاواقعہ قابل افسوس اورقابل مذمت ہے ، چنددن میں روبہ صحت اورجلدوطن واپس لوٹیں گے،ترجمان وزیر اعظم ہاؤس

وزیراعظم نواز شریف کوبھارتی ہم منصب نریندر مودی کا ٹیلی فون، جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سمیت متعدد وزراء شریک نہیں ہوئے
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیراور وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف لندن میں ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہ کرسکے
بعض وزراء مصروفیات کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے،کسی قسم کی قیاس آرائیاں نہ کی جائیں،ترجمان وزیراعظم

F-16 طیاروں کے حوالے سے امریکہ سے بات چیت جاری ہے، رانا تنویر حسین
یہ طیارے آپریشن ضرب عضب کیلئے تھے لیکن امریکہ میں کچھ لابیز پاکستان کو F-16 طیارے نہ دینے کے حوالے سے متحرک ہیں
ہمارے JF-17 تھنڈر کی صلاحیت کسی طرح بھی F-16 سے کم نہیں ہیں
پاکستان دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے اپنی دفاعی ضروریات پوری کررہا ہے اور ہم کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں
کامس ٹیک کی جنرل اسمبلی کا پندرہواں اجلاس مسلم ممالک میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا،وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار

ایک ہی دن روزہ ،ایک ہی دن عید :حکومت نے علماء کرام سے رابطے بڑھا دیئے
پوپلزئی جہاں چاہئیں اجلاس بلا لیں ہم جانے کو تیار ہیں، سردار یوسف
سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد حج کوٹہ 50فیصد کر دیا ،سرکاری حج سکیم کے تحت جانے والے عازمین کیلئے سہولیات میں مذید اضافہ کر دیا ہے،وفاقی وزیر کی میڈیا کو بریفنگ

آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو زرداری کو دبئی طلب کرلیا
پیپلزپارٹی کے چیئرمین آزادکشمیر میں اپنی سرگرمیاں منسوخ کرکے اسلام آباد پہنچ گئے،جلد دبئی روانگی کا امکان

افغان حکومت نے رجسٹرڈافغان مہاجرین کی مدت قیام میں 2020ء تک توثیق کی باضابطہ درخواست کردی
15لاکھ رجسٹرڈافغان مہاجرین کی قانونی قیام کی مدت رواں سال جون کے آخرتک ختم ہورہی ہے

ایک سال کے دوران 12000گدھے کی کھالیں برآمد کی گئیں ،کھالوں سے چین میں کاسمیٹک کا سامان بنایا جاتا ہے،سینیٹ قائمہ کمیٹی ترقی یافتہ علاقہ جات میں انکشاف
اٹھارویں ترمیم نے وفاقی وزارت خوراک و زراعت کو اپاہج بنا دیا ،ر وزارت کا بجٹ 32ارب سے کم ہو کر1.5ارب رہ گیا ،کسانوں کو گندم کی قیمت اخراجات سے کم مل رہا ہے جس سے کسان مالی لحاظ سے مایوس ہو رہا ہے،وفاقی وزیر خوراک سکندر حیات بوسن

وزیراعظم کا ویڈیولنک پر قومی اقتصادی کونسل اجلاس کی صدارت کا فیصلہ انتہائی تشویشناک ہے،قومی مفادات پر مسلسل سمجھوتے کئے جارہے ہیں، عمران خان
ویڈیولنک کے ذریعے وزیراعظم کے اجلاس پر اعتراض نہیں، ٹیکنالوجی سے متعلق قانون سازی کی ضرورت ہے،ڈاکٹرعارف علوی

انٹرنیٹ پر دوستی ، 28سالہ پاکستانی جوان کی محبت میں 56 سالہ بنگالی خاتون کنیڈا سے چلی آئی

گلوکارہ سلمیٰ آغا کو لائف ٹائم بھارتی ویزا جاری ہوگا