بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر مئی

آج کی اہم خبریں (2016-05-30)

وفاقی کابینہ اور قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا، 4.4 ٹریلین روپے کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم نواز شریف لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم کی عدم موجودگی میں 3 جون کو پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کریں گے

پاناما لیکس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، نوازشریف سے کسی سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،آصف زرداری
لندن میں مولانا فضل الرحمن سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،سابق صدر کا بیان

وزارت داخلہ نے نوشکی ڈرون حملے میں افغان طالبان رہنماء ملا اختر منصور کی ہلاکت تصدیق کردی

یکم جولائی سے ہرحال میں برآمدات کوزیرو ریٹڈکردیا جائے گا،اسحاق ڈار کی یقین دھانی
وزیراعظم نوازشریف کی واضح یقین دہانی کے بعداس سلسلہ میں کوئی ابہام نہیں رہنا چاہئے
حکومت پاکستان کا مقصدملکی برآمدات کو ترقی دے کربرآمدات اوردرآمدات کے بڑھتے ہوئے فرق کو کم کرنا ہے،حکومت نے پہلے ہی کئی انقلابی اقدامات کئے ہیں
سٹیٹ بنک کی طرف سے سرمائے کی فراہمی پرمارک اپ کی شرح میں25بیسک پوائنٹ کی کمی بھی شامل ہے ،وفاقی وزیرخزانہ کی ویلیوایڈڈٹیکسٹائل سیکٹرکے وفدسے ملاقات

وزیراعظم کی غیر موجودگی میں کوئی متبادل قیادت نہیں، ملک میں بہت بڑا بحران پیدا ہوگیا،عمران خان
حکومت ٹی او آرز پر نہیں مانتی تو سڑکوں پر آئیں گے، پانامہ لیکس پر وزیراعظم کی جان کسی صورت نہیں چھوٹے گی، جمہوریت پٹڑی سے اتری تو ذمہ دار نواز شریف ہوں گے
جمہوریت میں متبادل ہوتا ہے لیکن آمریت میں نہیں،پارلیمنٹ کے بجٹ اور مشترکہ اجلاسوں کے دوران یہ معاملات اٹھائیں گے، نیشنل پریس کلب کے وفد سے گفتگو

پا کستان دفاعی لحاظ سے خود کفیل ہو چکا ، رانا تنویر حسین
امریکہ کی طرف سے ایف 16طیارے نہ دینے سے پا ک فضائیہ کی صلا حیتوں میں کو ئی کمی نہیں آئی امریکہ پر انحصار کرنے کی بجائے اب دیگر عالمی منڈیوں سے جدید ٹیکنالوجی حاصل کر ینگے،اجلاس سے خطاب

وزیر اعظم سکائپ کے ذریعے کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے،ایاز صادق
کسی کو بھی نگران وزیر اعظم نہیں بنایا جائے گا، وفاقی بجٹ اپنے وقت پر پیش کیا جائے گا
وزیر اعظم کی اوپن ہارٹ سرجری ہو گی، پورا ملک ان کی خیریت کے لیے دعا گو ہے ،سپیکر قومی اسمبلی کی وزیراعظم کی صحت کیلئے دعائیہ تقریب میں گفتگو

وزیرِداخلہ اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی آرمی چیف سے ملاقات خفیہ تھی نہ ہی غیر معمولی،وزارت داخلہ
بلوچستان میں حالیہ ڈرون حملہ، نیشنل ایکشن پلان کے کئی اہم امور اور پاکستان کے مجموعی سیکورٹی معاملات پر بات چیت کی گئی، غیر ضروری قیاس آرائی سے گریز کیا جائے،ترجمان

پاکستان کی جوہری تجارتی گروپ میں شمولیت کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا جائیگا،امریکہ
این ایس جی میں شمولیت کا تعلق ہتھیاروں کی دوڑ سے نہیں بلکہ ایٹمی توانائی کا پرامن مقاصد کیلئے استعمال ہے ، ہمیں امید ہے پاکستان اس بات کو سمجھے گا،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر کی بریفنگ کے دوران گفتگو

نوشکی ڈرون حملے سے ملک کی خودمختاری اور سالمیت کی نفی ہوتی ہے ،مولانا فضل الرحمان
حکومت فوری طور پر احتجاجاً ملک سے امریکی سفیر کو ملک بدر کر دے،جے یو آئی کے مجلس عاملہ اجلاس سے خطاب

جگر فروخت کرنے والے 100 افراد بھارت میں غائب ہوگئے‘
ایف آئی اے حکام تحقیقات کی بجائے گروہ میں شامل ‘ وفاقی درالحکومت میں زبردستی جگر لینے والا گروہ بے نقاب‘
ڈی جی ایف ائی اے کو دستاویزاتی ثبوت پیش‘ تحقیقات کی استدعا