بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار مئی

آج کی اہم خبریں (2016-05-29)

ای سی سی کا اجلاس کل طلب ،وزیراعظم نواز شریف سکائپ پر صدارت کریں گے
وزیراعظم کو اپنا نائب مقرر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ، آئینی طور پر وزیراعظم رخصت پر جا سکتے ہیں،ترجمان وزیراعظم ہاؤس
آئین کے تحت وزیراعظم اپنے امورکی ادائیگی کیلئے وفاقی وزراء کے ذریعے براہ راست کام کرسکتے ہیں‘ ترجمان

بجٹ تین جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،اسحاق ڈار
بروقت بجٹ پیش کرنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں،وزیر خزانہ کا بیان

صدر ممنون حسین کو بھی دل کی تکلیف ہوگئی
چیک اپ کیلئے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی پہنچ گئے،ڈاکٹروں نے صحت تسلی بخش قرار دے دی

جرائم پیشہ عناصرکومذہبی،سیاسی اورلسانی رنگ دینے والوں کوبھی پکڑناضروری ہے، میجر جنرل بلال اکبر
دہشت گرد، ٹارگٹ کلر اور جرائم پیشہ عناصر کو پکڑنے کے لیے آخری حد تک جائیں گے،کراچی کے ٹارگیٹڈ آپریشن کو مذاق بننے نہیں دیں گے
جرائم عناصر کیخلاف انتہائی سخت اقدامات بھی کرنے پڑے تو ضرور کریں گے، کراچی آپریشن کامیابی کے ساتھ آگے بڑھتا رہے گا
آپریشن کی پہلے والی گہما گہمی کم ضرور ہوچکی ہے مگر ہم ہوا میں مکے نہیں مار رہے ہیں بلکہ پہلے جوکریمنل سرگرمیاں کر رہے ہیں انہیں پکڑا گیا اب ان کے سرپرستوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہاہے۔،ڈی جی رینجر ز سندھ کا عشائیے سے خطاب

ملکی سلامتی کیلئے دشمنوں سے نمٹنا ہوگا،بھارتی عزائم ڈھکے چھپے نہیں،خواجہ آصف
ایران برادر ملک ہے چاہ بہار میں بندرگاہ بنانا چاہتا ہے تو بنالے ، اقتصادی راہداری منصوبہ کی طرف کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے
امریکہ نے افغان امن عمل کو نقصان پہنچایا، پاکستان کیلئے امریکی دروازہ بند ہوا تو دوسرے کھل جائیں گے
ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے ایسا ادارہ بنانا ہوگا جو سب کا آزادانہ احتساب کر سکے، سیالکوٹ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری اور یوم تکبیر کی مناسبت سے تقریب سے خطاب

وزیر اعظم کے بغیر قومی اقتصادی کونسل اور بجٹ کی آئینی حیثیت پر بحث چھڑ گئی
ملک میں قائم مقام وزیر اعظم کی گنجائش نہیں، بذریعہ سکائپ اجلاس کی صدارت کی قانونی حیثیت دیکھنا ہو گی،شاہ محمود قریشی
وزیر اعظم آئین کے تحت براہ راست یا وزراء کے ذریعے کام کر سکتے ہیں اور کوئی بھی وزیر اجلاس کی صدارت کر سکتا ہے،ترجمان وزیر اعظم ہاؤ س

اسلام آباد، ملکی تاریخ میں پہلی بار پولیو وائرس کے ماحولیاتی نمونے نیگیٹو نکلے
نمونے ڈبلیو ایچ اور کے ماہرین کی نمائندگی میں حاصل کےئے گئے تھے، سربراہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر

شہباز شریف کی قوم سے وزیر اعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرنے کی اپیل
وزیراعلی پنجاب آج لندن روانہ ہونگے،نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری کے موقع پر موجود رہیں گے

امریکی قونصل جنرل کی چودھری شجاعت پرویزالٰہی اور طارق بشیر چیمہ سے طویل ملاقات
ملکی صورتحال اور پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال، دہشت گردی کیخلاف پاک فوج اور عوام کی قربانیاں بے مثال ہیں: مسلم لیگی قائدین

بلاول بھٹو زرداری کراچی سے اسلام آباد ،سابق صدر آصف علی زرداری لندن سے دبئی پہنچ گئے

وزیر اعظم علاج معالجے، طبی ٹیسٹ، برطانیہ میں قیام، وغیرہ کے اخراجات ذاتی خرچ پر کر رہے ہیں، ترجمان وزیر اعظم ہاوٴس

زونگ کے سی ای او نے ایک اور کمپنی کے انضمام کا اشارہ دیدیا
پیرنٹ کمپنی کی سرمایہ کاری تقریبا 3بلین ڈالر ہے جس میں ایک بلین ڈالر سے 3gاور 4gکے خریدے گئے لائسنس بھی شامل ہیں، سی ای او زونگ