بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مئی

آج کی اہم خبریں (2016-05-27)

پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کو ملک سے باہر نکال دینگے ،آرمی چیف
بلوچستان میں غیر ملکی ایجنٹوں کے نیٹ ورک کو توڑنا انٹیلی جنس اداروں کی بڑی کامیابی ہے،دنیا کا کوئی ادارہ پاک فوج جیسی کارروائیاں تن تنہا نہیں کرسکتا
دہشتگردی اور انتہا پسندی عالمی مسئلہ ہے ، متحرک پاک فوج کا کمانڈر ہونے پر فخر ہے ،دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،جنرل راحیل شریف
آرمی چیف کا سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ کیا ،علاقائی صورتحال پر بریفنگ ،جنرل راحیل کا دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کااعادہ،جوانوں کی صلاحیتوں کو سراہا

سیکورٹی اداروں نے بلوچستان سے افغان انٹیلی جنس کے 6 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا،سرفراز بگٹی
گرفتار افراد میں محمد شفیع ،محبوب خان ، عصمت اللہ ، عبداللہ شاہ ، احمد اللہ اور نور احمد شامل، بلوچستان کے معصوم لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ، 40 افراد کے قتل کا اعتراف کیا
افغان مہاجرین پاکستان کے امن و امان کی خرابی میں ملوث ہیں بہت ہو گیا مہاجرین باعزت واپس چلے جائیں ورنہ دھکے دے کر نکالا جائے گا،وزیرداخلہ بلوچستان کی پریس کانفرنس

پانامہ لیکس پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، 4 نکاتی ابتدائیہ پر اتفاق
اپوزیشن نے 15میں سے2 سوال واپس لے لئے، ٹی او آرز پر بحث خوش اسلوبی سے جاری ،اسحاق ڈار،اپوزیشن نے فراخدلی سے ابتدائیہ کے نکات قبول کئے،اعتزاز احسن
حکومت نے کمیٹی میں ساتواں ممبر شامل کرنے کی کوشش کی ٹی او آرز کیلئے بحث کا آغاز ہو چکا،شاہ محمود، ٹی او آرز کا کام خاصہ پیچیدہ ہے، سعد رفیق

اسلام میں مرد کو عورت پر اور عورت کو مر د پر تشدد ؤ کا کوئی حق نہیں،مولانا شیرانی
شادی شدہ خاتون شوہر کی اطاعت نہ کرے توخاوند کو ہلکی پھلکی سزا دینے کا حق حاصل،عورت کی کفالت کی ذمہ داری شوہر ،والد ،بھائی اور رشتہ داروں پر ہے
بچوں کی جسمانی سزا کے حوالے سے سینٹ کی جانب سے بھجوائے جانیوالے بل پر کونسل کے اراکین نے مشاورت کی،جلد ہی سفارشات بھجوا دی جائیں گی ،پریس کانفرنس

پاکستان نے 5 دن بعد ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کردی
ولی محمد ہی ملا اختر منصور تھا ،نام تبدیل کر کے سفر کررہا تھا ،لاش ہمارے پاس ہے ،ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ کے بعد حوالے کی جائے گی،سرتاج عزیز
ڈرون حملے پاکستان کی خود اور سالمیت کے خلاف ہیں ،امریکہ کو احتجاج ریکارڈ کرادیا،اقوام متحدہ میں بھی آواز اٹھائیں گے ،مشیر خارجہ
ایک طرف مذ اکرات دوسری طرف طالبان پر حملے کی امریکی پالیسی درست نہیں،ملا اختر منصور کی ہلاکت سے امن عمل کو شدید دھچکا لگا ،معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی ،مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے چین اور افغانستان سے بات کریں گے،2001 سے اب تک 390 ڈرون حملے ہوئے ،دہشت گردی کی جنگ میں60 ہزار سے زائد جانیں ضائع ہوئیں،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکی امداد بہت کم ہے ، دفتر خارجہ میں پریس بریفنگ

خصوصی اقتصادی زون سی پیک کا حصہ نہیں،سینٹ کمیٹی منصوبہ بندی میں انکشاف
خصوصی اقتصادی زون سی پیک منصوبوں میں شامل نہیں تو سیاست بھی نہ کی جائے، خصوصی اقتصادی زون مختلف اضلاع میں بنانے کے اعلانات بدنیتی ہے، طاہر مشہدی
خصوصی اقتصادی زون کیلئے بلوچستان میں 5 اور خیبرپختونخوا میں 7 سائیٹ کی نشاندہی کی گئی ، نشاندہی کے بعد مزید کام کیا جائے گا،چیئرمین این ایچ اے کی بریفنگ

سیکرٹری خارجہ سے سعودی، ترکی اور چینی سفیروں کی الگ الگ ملاقاتیں
اعزاز چوہدری نے امریکی ڈورن حملہ کے دوران ملامنصور کی ہلاکت پر تفصیلی بریفنگ دی

تحریک انصاف نے اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ مسترد کر دیا
ملک میں عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں، غریب عوام کی محرومیاں اراکین اسمبلی کے شاہانہ اخراجات کے متحمل نہیں ہو سکتے،عمران خانکی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈی جی سطح کااجلاس 21جولائی کوہونے کاامکان

وزیر داخلہ چودھری نثار نے ضابطہ فوجداری کو بہتر بنانے کیلئے اہم تبدیلیوں کی منظوری دیدی

شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں اور فورسز کے درمیان جھڑپ میں تین دہشتگرد ہلاک چار زخمی، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا

جھوٹے الزام اور ساکھ کو نقصان پہنچانے پر اسحاق ڈار کے بیٹے علی مصطفی ڈار نے عمران خان کیخلاف 5 ارب ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا

صورتحال بھیانک، دفاعی اورخارجہ پالیسی پرنظرثانی کرنا ہوگی،خواجہ آصف
ایف16کے معاملے پربلیک میل کیاجارہاہے ،امریکہ کے پابندنہیں ، طیارے کسی اورملک سے بھی خریدسکتے ہیں،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

حکومت کا فرانس اور اٹلی سے ایل این جی خریدنے کا منصوبہ
حکومت فرانس اور اٹلی سے بھی مجموعی طور پر سالانہ 60 لاکھ ٹن ایل این جی خریدنے کا ارادہ کر رہی ہے

وفاقی حکومت نے 276 ارب کا نیا قرضہ حاصل کر لیا
مقصد 2017-2016 کے بجٹ خسارے کو پورا کرنا ہے، اسٹیٹ بینک