بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات مئی

آج کی اہم خبریں (2016-05-26)

وزیر داخلہ کا نادرا کو شناختی کارڈ کی تصدیق کا لائحہ عمل 48 گھنٹوں میں تیار کرنیکا حکم
غیر ملکیوں کے زیر استعمال شناختی کارڈ فوری طور پر منسوخ ،جعلی شناختی کارڈ کے اجراء میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
تضحیک آمیز ہے کہ پیسے دیکر نادرا کا شاختی کارڈ مل جاتا ہے،نادرا اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے ایمرجنسی ورک پلان بنانا ہو گا،چوہدری نثار

آرمی چیف سے امریکی سفیر کی ملاقات ،ڈرون حملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا،آئی ایس پی آر
ڈرون حملہ خود مختاری اور سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاک امریکہ تعلقات متاثر ہو سکے ہیں،جنرل راحیل شریف

پانامہ لیکس پر قائم پارلیمانی کمیٹی نے کام کا طریقہ کار طے کرلیا
اپوزیشن اور حکومت نے اپنے اپنے ٹی او آرز ایک دوسرے کے حوالے کردیئے،کمیٹی کا سربراہ کوئی نہیں ہوگا۔ اجلاس آج پھر ہوگا
ہمارا موقف وہی رہے گا کہ پہلے پانامہ لیکس پر تحقیقات ہوں عوام کو مایوس نہیں کریں گے،اپوزیشن کے ارکان

آرمی چیف کا اے ایف آئی پی کا دورہ،ضرب عضب میں بینائی سے محروم جوانوں،افسروں کی عیادت کی
جوانوں کی دیسی ساختہ بارودی سرنگیں پھٹنے سے بینائی متاثر ہوئی، اب تک 179 جوانوں کا علاج کیا گیا ،66 فیصد جوانوں کا علاج کامیابی سے کیا گیا،بریفنگ
جنرل راحیل شریف کا جوانوں کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین، قومی ہیروز کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، حکام کو ہدایت

نوازشریف پانامہ لیکس کے بعد ملک بھر میں100ارب روپے سے زائد منصوبوں کے اعلانات کرچکے ہیں یہ بتائیں کہ اتنے پیسے ان کے پاس کدھر سے آئیں گے،عمران خان

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے وزراء،ارکان غیرملکیوں کے شناختی کارڈ بنوانے کیلئے دباؤ ڈالتے ہیں،ڈی جی کا چیئرمین نادرا کو خط
دباؤ ڈالنے والوں میں حامد اچکزئی ، عبدالرحیم زیارتوال، نجیب اچکزئی ، لیاقت آغا اور نصر اللہ زیرے شامل،معاملہ وزارت داخلہ کے ساتھ اٹھایا جائے،خط میں درخواست

بجٹ میں نان فائلراور ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائیگا،اسحاق ڈار
وزیرخزانہ کی ایف بی آر کے ٹیکس ہدف کی تازہ صورتحال اور آئندہ مالی سال کے بجٹ سفارشات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت، چیئرمین ایف بی آر نے بریفنگ دی

امریکی سینٹ نے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے نئے فنڈ کے قیام کی تجویز منظور کرلی
پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 2013 سے اب تک 3 ارب 10 کروڑ ڈالر دیئے جاچکے ہیں

ملا اختر منصور تین ماہ قبل مارے گئے تھے، ایرانی خبررساں ادارہ

سپیکر سردار ایاز صادق ، وزیر داخلہ چوہدری نثار اورپی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا مقامی ریسٹورنٹ میں آمنا سامنا، ، سیاسی رہنماؤں نے دور سے ایک دوسرے کی طرف ہاتھ ہلا کرحال پوچھا

حسن نواز کی لند ن میں رہائش گاہ کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ
پانامہ لیکس کے معاملے پر (ن) لیگ کی قیادت کے خلاف شدید نعرے بازی ،وزیراعظم کے جلد احتساب کا مطالبہ

درآمدی موبائل ٹیکس،حکومت کو 6 سے 7 ارب روپے اضافی ملنے کا امکان
بیرون ممالک سے درآمد کئے جانیوالے فی موبائل سیٹ پر 3 سو سے 1 ہزار تک ٹیکس لگانے کی تجویز منظور کر لی گئی

بلوچستان کے علاقے نوکنڈی اور دالبندین کے درمیان ہمارا کوئی ریڈار نہیں لگا ہوا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے امریکہ نے ڈرون حملہ کر دیا، پاکستان کا پاسپورٹ رکھنے کے بعد لوگ افغانستان چلے گئے
ائیر مارشل (ر) ریاض الدین شیخ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

سرتاج عزیز کی مرسڈیز کار کے ٹائروں کی خریداری کیلئے 20 لاکھ، کشمیر کاز کی ترویج کیلئے صرف 5 لاکھ روپے مختص کئے گئے

ملک میں وزیر خارجہ نہ ہونا بہت بڑا سوال اور حکومت کی ناکامی ہے ، تین دن گزرنے کے باوجود پاکستان اس بات کی تصدیق نہیں کر سکا کہ ڈرون حملے میں ولی محمد ہلاک ہوا ہے یا ملا اختر منصور ،سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی نجی ٹی وی سے گفتگو

سعودی عرب میں موبائل ، سوفٹ وییئر ، ٹیلی فون اور آئی ٹی کے شعبہ میں 20 ہزار گریجویٹ لڑکے اور لڑکیوں کی ٹریننگ مکمل
اس ٹریننگ کی وجہ سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لاکھوں افراد سعودی عرب میں نہ صرف بے روزگار ہو جائیں گے بلکہ ان کے ویزے کی معیاد ختم ہونے پر انہیں واپس بھیج دیا جائے گا

ملکہ ہانس: لو میرج سہولت کاری کا الزام شوہرپروحشیانہ تشددبیوی سے 6گھنٹے تک مبینہ گینگ ریپ
ملزمان متاثرہ کے بے ہوش ہو جانے پر نیم برہنہ زخمی حالت میں ابائی گاؤں میں پھینک کر فرار،مقدمہ درج