بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مئی

آج کی اہم خبریں (2016-05-24)

بلوچستان میں ڈرون حملہ ، پاکستان کا امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے واقعہ پر شدیداحتجاج
پیپلزپارٹی نے امریکی ڈرون حملے کے خلاف تحریک التوا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ،پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی

پاکستان کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں، ملا منصور کی ہلاکت تشدد نہ چھوڑنے والوں کے لئے سخت پیغام ہے،ملا منصور کے ایران جانے سے متعلق کوئی علم نہیں،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا بیان
ملا اختر منصور افغانستان میں امریکیوں کے لئے خطرہ تھا اس لئے نشانہ بنایا، پینٹاگون

پانامہ لیکس،وزیراعظم نوازشریف نے پارلیمانی کمیٹی کے حکومتی ارکان کی منظوری دیدی
میرحاصل بزنجو، اسحاق ڈار، سعدرفیق، خواجہ آصف،اکرم خان درانی اور انوشہ رحمان شامل
اسپیکر قومی اسمبلی نے پانامہ لیکس پر بننے والی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس (کل) 4بجے طلب کر لیا

وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ڈی کی ایف آئی اے کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیدیا
ایف آئی اے کی تنظیم نوکے معاملے پر وزیرداخلہ کی ڈی جی ایف آئی اے کی سرزنش،محمدعملیش نے وزیرداخلہ کومستعفی ہونیکی پیشکش کردی
وزیرداخلہ نے پہلے ڈی جی ایف آئی اے کو چارج ڈی جی امیگریشن کے حوالے کرنے بعدازاں استعفیٰ بھیجنے اورکام جاری رکھنے کا حکم دیدیا، ذرائع

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک ارب 75 کروڑ کے رمضان پیکج کی منظوری دیدی
یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا ، چینی ، گھی تیل اور دالوں سمیت اٹھارہ اشیاء کی قیمتوں میں دو روپے سے بیس روپے تک کمی کردی گئی

الیکشن کمیشن نے شریف فیملی کے اثاثوں کی تفصیلات پیپلزپارٹی کو دینے کی منظوری دیدی
پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم، اسحاق ڈار سمیت خاندان کے 1990سے 2013تک اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنیکی درخواست کی تھی
علیم خان کیخلاف جھوٹا حلف نامہ جمع کرانیکی درخواست پر فیصلہ محفوظ،کیپٹن صفدر کواثاثوں کی غلط تفصیلات فراہم کرنے پر نوٹس

پیپلز پارٹی کا نوازشریف کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ
نواز شریف ،شہباز شریف، اسحاق ڈار ‘ کیپٹن صفدر منی لانڈرنگ میں بھی ملوث رہے، آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورے نہیں اترتے
پیپلزپارٹی آئندہ دو سے تین روز میں حکومت کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے جارہی ہے،لطیف کھوسہ

اسلام آباد ،حکومت کا پاکستان ائیرویزکامعاملہ پائلٹس کی کمی کے باعث کھٹائی میں پڑگیا
نئی ائیرلائن کیلئے ریٹائرڈ پائلٹس کوزیادہ تنخواہوں پربھرتی کرنے کافیصلہ

2014،پاکستان سے4ارب70 کروڑ ڈالر بھارت منتقل،ورلڈ بنک رپورٹ
2010 ء سے 2013 ء تک10 لاکھ ڈالر سالانہ بھیجے گئے، اگلے سال اسٹیٹ بینک اعلیٰ حکام کی ملی بھگت سے 4 ارب 70 کروڑ ڈالر باہر متتقل ہوئے
ورلڈ بینک نے 2014 ء میں ترسیلات زر پر ایک سٹڈی کروائی جو حقیقت پر مبنی نہیں، گزشتہ سال بھی وضاحت دے چکے ہیں،ترجمان سٹیٹ بنک

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارنے ایف آئی اے کی تشکیل نو پر رپورٹ لیک ہونے کی انکوائری کا حکم دے دیا

نوازشریف نے 1993ء میں خودلندن میں جائیدادخریدی ،عمران خان
وزیر اعظم عوام کوپیسہ باہرنہ لے جانے کی تبلیغ اور خودلندن میں اپنے لئے جائیدادیں خریدرہے تھے،ٹویٹر پیغام

ملا اختر منصور کی ہلاکت، طالبان شوریٰ نے نئے سربراہ کے انتخاب کیلئے غور کرنا شروع کر دیا
طالبان حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی کو اپنا نیا لیڈر منتخب کرنے کے لیے شوری اجلاس میں صلاح مشورے جاری

سفارتخانو ں کی فروخت میں اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات مکمل
نیب نے سابق سفیر جنرل(ر) سید مصطفیٰ انور شاہ اور کامران نیاز کو نوٹسز جاری کر دیئے

نوشکی ڈرون حملے میں مارے جانیوالے ولی محمد کے گیارہ بچوں کا ووٹ بھی درج