بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر مئی

آج کی اہم خبریں (2016-05-23)

پانامہ لیکس پرشورمچانے والوں کاکچاچٹھاسامنے آگیا،نوازشریف
کسی پرالزام لگانے والاصاف نہیں ہوتاتواس کی اپنی چیزیں بھی سامنے آتی ہیں برطانیہ آنے کامقصدطبی معائنہ کراناہے
جان کیری نے گزشتہ رات فون کرکے ڈرون حملے سے متعلق آگاہ کیا، حملہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے امریکہ سے احتجاج کرتے ہیں
ملااخترمنصورکی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہورہی ،محمدولی نامی شخص کاپاسپورٹ اورشناختی کارڈملاہے اورمحمدولی قلعہ عبداللہ کارہائشی تھا
وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں صحافیوں سے گفتگو

سینئرطالبان کمانڈر نے ملااخترمنصورکی ہلاکت کی تصدیق کردی ،غیر ملکی خبر رساں ادارے کا دعویٰ
افغان طالبان امیر ملا اختر منصور پاک افغان بارڈر کے قریب دوران سفر ساتھیوں سمیت امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں، سینئر افغان طالبان کمانڈر ملا عبدالروٴف

ملامنصور کی مبینہ ہلاکت،امریکہ نے معلومات کا تبادلہ ڈرون حملے کے بعد کیا،دفترخارجہ
معلومات کا تبادلہ ہفتے کو رات گئے وزیراعظم اور آرمی چیف سے کیا گیا، ڈرون حملہ پاک افغان سرحدی علاقے میں پاکستان کے اند کیا گیا
حملے میں2افراد ہلاک ،ولی محمد قلعہ عبداللہ کا رہائشی،اس کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ تھا،ڈرائیورکی شناخت ہو گئی
دوسرے شخص کی لاش کی جائے حادثہ سے ملنے والے شواہد اور دیگر متعلقہ معلومات کی بنیاد پر تصدیق کی جارہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

نوازشریف کے احتساب کا وقت آگیا،وزیر اعظم رہیں گے تو ائیر پورٹ اور موٹروے بنیں گی،عمران خان
حکومت میں آئے تو الزام نہیں نواز شریف سمیت سب کرپٹ لوگوں کو جیلوں میں ڈالوں گا،پانامہ لیکس پر متحدہ اپوزیشن کے ساتھ ہیں، اکیلا چلناپڑا تو چلیں گے،ریکارڈ موجودہے ن لیگ نے کبھی مدت پوری نہیں کی
قومیں موٹروے سے نہیں بنتیں،بچوں کو تعلیم دینے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا،ڈھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں،سربرا تحریک انصاف
میاں صاحب کو نیا خیبر پختونخواہ سڑکوں پر نہیں سکولوں اور ہسپتالوں میں نظر آئیگا،
2016 کے آخر تک مشن میں کامیاب ہو جائیں گے،مینگورہ میں جلسہ سے خطاب

آف شور کمپنیاں غیر قانونی نہیں ہیں،پانامہ لیکس جیسے معاملہ سے بچنے کیلئے آف شور جیسی کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کا نظا م بجٹ کے بعد لا رہے ہیں، اسحق ڈار
ٹی او آرز کے لئے کمیٹی کا اعلان ایک دو روز میں کر دیا جائے گا ، ایس ای سی پی ، ایف بی آر اور اسٹیٹ بنک کی ذمہ داری ہے کہ وہ آف شور کمپنیوں پر کام کرے، وزیر خزانہ کا چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

وزیراعظم میاں نوازشریف کی لند ن میں سابق صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کاامکان
ملاقات کیلئے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے انتہائی اہم کرداراداکیاہے

ٹی او آرز پاناما جیسی کمپنیوں، قرضے معاف کرانے اور کرپشن سے متعلق بنیں گے، ایاز صادق
ناما لیکس کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن کے قومی اسمبلی کے نام میرے پاس آگئے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی گیلانی ہاؤس لاہو ر میں میڈیا سے گفتگو

جمہوری لوگ ہیں جمہوریت کو چلتا دیکھنا چاہتے ہیں، مولا بخش چانڈیو
کچھ وزراء حالات خراب کررہے ہیں جس سے جمہوریت کو خطرات لاحق ہیں، کراچی میں کئی کئی گھنٹو ں اور اندرون سندھ کے شہروں میں کئی کئی دنوں تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے،میڈیا سے گفتگو

نئے مالی سال بجٹ میں 800 اور1800 سی سی تک استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائد کسٹمز ڈیوٹی کی شرح میں5 فیصد کمی کا فیصلہ

ملک بھر میں شب برآت انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی
اہل ایمان نے رب کائنات کے حضور سربسجود ہو کر توبہ و استغفار کیا اور اعمال کی اصلاح، گناہوں سے توبہ، رزق میں برکت اور صحت و تندرستی کے لئے دعائیں مانگیں ، مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

وزارت داخلہ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سرفراز مرچنٹ کا مکمل بیان ریکارڈ کر لیا
بیان کی روشنی میں کئی اہم شخصیات کابیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ،بیان کی ڈرافٹنگ رواں ہفتے مکمل کر لی جائے گی،ذرائع

حکومت نے ملک میں قدرتی گیس کی قلت پر قابو پانے کیلئے منصوبہ بندی کر لی
ایل این جی کی درآمد کے ساتھ ساتھ ایران اور ترکمانستان کے ساتھ گیس فراہمی کے معاہدے کئے جائیں گے