بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار مئی

آج کی اہم خبریں (2016-05-22)

سٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 25 بیسس پوائنٹس کم کر کے 6.0 فیصد سے 5.75 فیصد کر نے کا اعلان
مالی سال 16ء میں مہنگائی کم رہنے کا امکان،حقیقی جی ڈی پی کی نمو اپنے 5.5 فیصد کے ہدف سے کم رہے گی
نئے مالی سال میں نئے ٹیکسز کے نفاذاور بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے جیسے بعض خطرات نے حقیقت کا روپ دھار لیا تو صارف اشاریہ قیمت مہنگائی پر اضافے کا دباؤ بڑھ جائے گاجس سے مالی سال 17ء میں مہنگائی بلند ترین سطح پرپہنچ سکتی ہے، آئندہ دوماہ کیلئے زری پالیسی کا اعلان
اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں پر کام رفتار تیز ہونے پر بیرونی براہِ راست سرمایہ کاری بڑھنے کی نوید بھی سنا دی گئی

پانامہ لیکس،سپریم کورٹ بار کی تجاویز ٹی او آرز میں شامل کی جائیں ورنہ تحریک چلائیں گے،وکلاء نے 15دن کی ڈیڈ لائن دیدی
سپریم کورٹ بار کے زیر اہتمام آل پاکستان وکلاء کنونشن،ٹی او آرز کمیٹی اور ممکنہ تحقیقاتی کمیشن میں وکلاء نمائندے کو بطور جج شامل کرنیکی تجاویز منظور
اقوام متحدہ کنونشن کے تحت آف شور کمپنیوں کی تحقیقات کی جا سکتی ہیں ،آج کرپشن کے خلاف آواز بلند نہ کی تو ملک سے کرپشن کبھی ختم نہیں ہوگی،علی ظفر
احتساب کاآغاز وزیراعظم سے ہونا چاہیے، وکلاء جمہوریت کے محافظ، جمہوری نظام ڈی ریل نہیں ہونے دینگے لیکن جمہوریت کرپشن کا لائسنس بھی نہیں،فروغ نسیم
ہر ادارہ کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے،طارق محمود جہانگیر ی ، پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ میں قانونی رٹ پٹیشن فائل کی جائے،رانا ضیاء عبدالرحمان و دیگر کا خطاب

وزیر اعظم کا فیملی کے ہمراہ یوسف رضا گیلانی کے گھر آمد،بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دی
شریف فیملی نے گیلانی فیملی کیلئے گلدستے ،پھل اور مٹھائی کے تحفے پیش کئے،کھانے کی ٹیبل پر 17 ڈشز تیار کی گئیں
وزیر اعظم کی گیلانی سے ملاقات ،پانامہ لیکس سمیت اہم امورپر تبادلہ خیال
تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں، نواز شریف ،گیلانی کی مکمل تعاون کی یقین دہانی

پانامہ لیکس ، وزیراعظم 4 سوالوں کے جوابات دے دیں تو معاملہ ختم ہوچکا ہوتا، عمران خان
تین راستے ہیں،وزیراعظم جتنی مرضی دیر کرلیں جواب دینا پڑے گا، وزیراعظم اپنے ساتھ ن لیگ کو بھی نیچے لے جارہے ہیں،تحریک چلائیں گے،سابق گورنر کے پی کے افتخارحسین کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

میثاق جمہوریت کی طرح میثاق معیشت بھی ہونا چاہیے: اسحاق ڈار
حکومت نے توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے متعدد ادارہ جاتی اقدامات کیے، بجٹ میں مثبت تجاویز شامل کرینگے ، پری بجٹ سیمینار سے خطاب

قطر کے وزیر اعظم سے وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی خواجہ آصف کی ملاقات،دفاعی تعاون ، برآمدات، سرمایہ کاری اور توانائی کے امور زیر بحث آئے

حکومت اتفاق رائے سے احتساب کے خود مختار ادارے کے قیام میں سنجیدہ ہے ،احسن اقبال
ٹی او آرز پر پارلیمانی کمیٹی بن چکی ایسے ٹی او آرز ہونے چاہییں کہ اس پل صراط سے سب گزریں
آف شور کمپنیوں کے واویلا سے آسمان سر پر اٹھانے والے خود آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے بعد ٹی وی ٹاک شوز اور جلسوں میں عدالت نہیں لگانی چاہیے
شور مچانے والے در اصل 2018کے انتخابات سے خوف زدہ ہیں
سی پیک کا خطے میں مرکزی کردار ہے، آدھی سے زیادہ لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا 2018میں لوڈشیڈنگ کے جن کو مکمل بوتل میں بند کر دیں گے ، جامع مسجد ارقم ضمیر اور دارالسلام ایجوکیشنل کمپلیکس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو

آزاد کشمیر کے 2006کے الیکشن میں چوہدری شجاعت سے ٹکٹ لینا مہنگا پڑگیا
مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس، کشمیر اسمبلی کے پنجاب کے حلقوں سمیت 12حلقوں کا جائزہ
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں مہاجرین کے تین حلقوں سے 2011کے الیکشن میں منتخب ایم ایل ایز راجہ صدیق ، چوہدری اسماعیل ،اورشوکت شاہ کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ

بھارت کا بجلی کے منصوبے مقبوضہ کشمیر حکومت کے حوالے کرنے سے انکار

مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، کپواڑہ میں پانچ کشمیری نوجوان شہید کردئیے

پاک چین تجارتی حجم 18ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے ،چینی سفیر
چین پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والا ملک ہے خطے میں امن و ترقی خوشحالی اور استحکام کے لئے دونوں ملکوں کے مشترکہ منزل ہے، پاک چین کے عسکری قیادت میں بھی تعلقات کا مضبوط رشتہ ہے، سونا وی ڈونگ کا سرکاری ٹی وی کو انٹرویو

یکم جون سے چھٹیاں، پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے بھی رضا مندگی ظاہر کردی
چھٹیوں کے حوالے سے تمام پرائیویٹ اداروں کا مشترکہ اعلامیہ آج جاری کئے جانے کا امکان ہے

قیدیوں کی رہائی کیلئے پاکستان کا سعودی عرب سے رابطہ،ابتدائی معلومات حاصل کیں
وزارت خارجہ نے دیگر ممالک میں پاکستانی قیدیوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا