بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ مئی

آج کی اہم خبریں (2016-05-21)

پاکستان کی تقدیر بدلنے والی،2018 ء میں بجلی کی قلت ختم ہوجائیگی،نوازشریف
سیاسی مخالفین جس تبدیلی کو دیکھ رہے ہیں وہ نہیں آئی تبدیلی ہم لائیں گے،سڑکوں پر آنے کا نعرہ لگانے والے سڑکوں پر آتے رہیں ہم سڑکیں بناتے رہیں گے
عوام 2013 ء میں جھانسہ میں نہ آئے تو تبدیلی آچکی ہوتی، سوات اور مینگورہ کے حالات تبدیل نہیں ہوئے، ٹوٹے پھوٹے سکول اور ہسپتال ہیں،سوات میں جلسہ سے خطاب

اپوزیشن کومتحدرکھیں گے،پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے والے کو وزیراعظم رہنے کا حق نہیں،عمران خان
نوازشریف4سوالات کے جوابات نہیں دے رہے ، ،سیاسی جماعتیں ساتھ نہ چلیں تواکیلے سڑکوں پرنکلیں گے،23مئی کوکسان دھرنے میں شرکت کروں گا
مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑدی ہے ،دالوں اوردودھ کی قیمتیں بڑھادی گئیں، ملک میں جب تک صاحب اقتدارکی کرپشن بندنہیں ہوگی ملک کاکوئی مستقبل نہیں
جب وزیراعظم اور وزراء کرپشن کررہے ہیں تونیچے کیسے روک سکتے ہیں ،کرپٹ آدمی کسی کااحتساب کیسے کرسکتاہے،فیصل آبادمیں جلسہ عام سے خطاب

متحدہ اپوزیشن،ایم کیو ایم معاملات طے،بیرسٹر سیف ٹی آر اوز کمیٹی میں شامل
خورشید شاہ کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا طویل اجلاس اجلاسمیں اپوزیشن رہنماوٴں اور ایم کیو ایم وفد میں شکوے شکایتیں
آفتاب شیرپاؤ کا اراکین کی تعداد 6 رکھنے پر اصرار،خود کمیٹی سے علیحدہ ہوگئے،چاہتے ہیں کمیٹی پیر سے کام شروع کر دے،خورشید شاہ

امریکی ایوان نے پاکستان کی فوجی امداد پر پابندیوں میں اضافے با رے دفاعی پالیسی بل کی منظور ی دیدی
ایوان نمائندگان کے277 میں سے 147 ارکان نے بل کے حق میں ووٹ دیا،بل میں شکیل آ فر یدی کی رہا ئی سمیت 3 ترامیم بھی شا مل
این ڈی اے اے کی منظور ی کے بعد پاکستان کو 45 کروڑ ڈالرکی امداد اْس وقت تک روک لی جائے گی، جب تک پاکستان عسکریت پسند گروپ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی نہیں کرتا

پاکستان نے نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کیلئے درخواست دیدی

پر امن ، مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستا ن کے بہترین مفاد میں ہے، افغان پناہ گزینوں کورضاکارانہ طور پر افغانستان واپس بھجوایا جائے گا،سرتاج عزیز کا پانچویں پاکستان افغانستان ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

نواز شریف اور میری سیاست علیحدہ نہیں ہو سکتی ، مولانا فضل الرحمن
میرا سیاسی مقام مبہم نہیں ،میری پارٹی وفاق کی اتحادی جماعت ہے ،جلسہ کا کرنا ہر سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے
خبر کی بنیاد پر کسی کی کردار کشی نہیں ہونی چاہیے ،میڈیا ٹرائل سے ملکی مسائل حل نہیں بگڑتے ہیں،سربراہ جے یو آئی
مسائل ہمیشہ مذاکرات سے ہی حل ہوتے ہیں، پیپلز پارٹی سے تعلقات بھی بہت اچھے ہیں،پی پی نے بہت مشکل دور دیکھے ،خود کو مزید مسائل پر نہ پھنسائے،میڈیا سے گفتگو

ماضی میں توہین عدالت کا استعمال کر کے غیر قانونی کام کروائے گئے،ججوں کا کردار لوگوں کے ساتھ ہمدردانہ ہونا چاہیے،مقبوضہ کشمیر میں آج بھی ظلم و ستم ہو رہا ہے ،، ظلم پر عالمی امن کے ٹھیکیداروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا مظفرآباد میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب

وزارت خزانہ نے قرض معاف کرانے والوں کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کرد یا
یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن میں اربوں کی کرپشن میں ملوث120 افراد کی لسٹ پیش
گزشتہ پانچ سالوں کے دوران دہشتگردی کے باعث ملکی معیشت کو5ہزار 193ارب روپے کا نقصان ہوا،سینیٹر چوہدری تنویر
پورٹ قاسم پر درآمد شدہ کنٹینرز کی غیر قانونی کلیئرنس اور یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی کرپشن میں ملوث افراد کے کیسز ایف آئی اے کو بھجوا دیئے گئے ،حکومت

قومی اسمبلی ، کل بھوشن یادیو کی گرفتاری کے معاملہ پر بحث کی اجازت نہ ملنے پر تحریک انصاف کا شدید احتجاج
اپوزیشن کی طرز حکمرانی اور عوامی مسائل کے حل میں ناکامی پر حکومت پر شدید تنقید
انصاف پرمبنی پالیسیاں بنائی جائیں نواز شریف نے معاہدہ نہ ہونے کے باوجود ایک شہری کو برطانیہ کے حوالے کردیا ، اب برطانیہ اور امریکہ سے بھی مجرموں کو پاکستانی حکومت کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا جائے ، پی ٹی آئی اراکین
ڈپٹی سپیکر اور پی ٹی آئی کے سرور خان کے مابین شدید جھڑپ،کیپٹن صفدر نے معاملہ ٹھنڈا کرایا
فاٹا میں تلاشی کے نام پر عورتوں کی بے عزتی کی جارہی ہے، قبائل کے ساتھ اس طرح کے رویہ سے لوگوں کے اندر بغاوت کے جذبات پیدا ہونگے، جمال دین

پرویز رشید سے اتفاقیا ملاقات کو کسی ڈیل سے تعبیر کرنا درست نہیں،نعیم الحق
پرویز رشید سے ملا قات 15منٹ جاری رہی جس میں ماحول کو بہتر کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی، عمران خان کو بریف کردیا،ترجمان تحریک انصاف

یکم جون کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

یمرا نے ٹی وی چینلز پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ، شخصی وقار کے مجروح ، خود کشی کے مناظر دکھانے پر پابندی عائد کردی
جرائم کی ڈرامائی تشکیل والے پروگرام پر یکم رمضان سے پابندی ہوگی، تحقیقاتی صحافت سے متعلق جلد گائیڈ لائنز متعارف کرائی جائینگی
قوانین کی پابندی نہ کرنے والے ٹی وی چینل کو بند کردیاجائے گا ،چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی پریس کانفرنس

پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں جامع مذاکرات چاہتے ہیں ،بھا رت
دونوں ممالک کے کروڑوں عوام کی یہ خواہش ہے کہ دونوں ممالک آپس میں تعلقات کو بہتر اور امن کی فضا کو ہموار کریں تاکہ آر پار تجارت کو یقینی بنایا جاسکے، مذاکرات میں ٹھہراؤ ضرور آگیا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ بھارت نے مذاکرات کا دروازہ بند کردیا ہے، پیرس میں دونوں سربراہان نے جموں کشمیر سمیت تمام معاملات پر مذاکرات کی حامی بھری ہے ، بھارتی وزیر خارجہ کا انٹرویو