بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مئی

آج کی اہم خبریں (2016-05-20)

ملکی ترقی اور بیر وز گاری کے خاتمے سے دہشت گردی ختم ہوگی ،نواز شریف
عالمی سطح پر علم کے ہتھیار سے معاشی جنگ لڑی جارہی ہے ،نوجوانوں کو روز گار ملے گا تو وہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کی جانب نہیں جائیں گے ،خنجراب سے راولپنڈی تک فائبر کیبل منصوبہ آنے والے دور میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا ، منصوبے سے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور خطے میں ترقی کی راہیں کھلیں گی ، خطے میں تھری جی اور فور جی کی سہولیات میسر ہوں گی،وزیر اعظم
سڑکیں بنانا کوئی جرم نہیں،سڑکیں ہی ملکی ترقی کا پہلا زینہ ہوتی ہے،موٹروے کی مخالفت کرنے والے سڑک پر نہیں موٹروے پر ہی سفر کرنا پسند کرتے ہیں ،خنجراب سے لیکر کراچی تک امن قام کر دیا ہے،ملک کے کسی کونے مزید خون بہانے کی اجازت نہیں دیں گے ،گلگت بلتستان کونسل کے نومنتخب ممبران کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب

قومی اسمبلی ، پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے بارہ رکنی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل بارے قرارداد منظور
پارلیمانی کمیٹی میں ایم کیو ایم کی شمولیت پر حکومت اور اپوزیشن کے مابین نیا تنازعہ پیدا ہوگیا حکومت نے اپوزیشن کو اعتماد میں لئے بغیر کمیٹی کی تعداد بارہ سے بڑھا کر سولہ رکنی کردی اپوزیشن کا حکومتی اقدام کیخلاف شدید احتجاج
حکومت کی نیت میں فتور ہے ہمیں اعتماد میں لئے بغیر تعداد میں اضافہ کردیا گیا ،خورشید شاہ

بھارت کے حالیہ میزائل تجربے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑا ہے ،سرتاج عزیز
پاکستان اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا جانتا ہے ،خطے میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ میں خاتمے کیلئے رواں برس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں قرارداد پیش کی جائے گی،مشیر خارجہ کا سینٹ میں اظہار خیال

کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے تاکہ وہ اپنی مرضی کے مطابق مستقبل کا فیصلہ کر سکیں،عمران خان
آزاد کشمیر کے عوام بیدار ہو چکے ہیں اور وہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کو کامیاب کرائیں،نیا نظام لائیں گے، اپنی نگرانی میں آزاد کشمیر میں ایسا احتسابی نظام بناؤں گا تاکہ کوئی بھی کرپٹ اس سے بچ نہ سکے
پاکستان میں پانامہ لیکس کے بعد اب کرپشن کیخلاف تحقیقات کا دروازہ کھل گیا ہے کرپٹ لوگوں سے نجات حاصل ہو گی
نواز شریف حکومت نے تین سال میں پانچ ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا یہ پیسہ عوام پر خرچ ہونے کے بجائے حکمرانوں کی جیبوں میں گیا حکمران پیسہ چوری کر کے باہر لے جاتے ہیں اور اسمبلی میں آ کر جھوٹ بولتے ہیں نواز شریف کرپشن بچانے کے لئے فضل الرحمان میدان میں نکلے ہیں، بھمبر میں جلسہ عام سے خطاب

امریکی خصوصی مندوب رچرڈ اولسن کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقاتیں

لوگوں کو ٹیکس جمع کرنے کی ترغیب دینے والا خود ٹیکس چور نکلا،مولانا فضل الرحمن
پانامہ لیکس کی منظر عام پر آنے کے بعد تحقیق کرو تحقیق کرو کہہ کر اچھلنے والے کی خودآف شور کمپنی نکلی تو کہنے لگا کہ ٹیکس سے بچنے کیلئے ایسا کیا
ہمیں ایسی مخلوق سے واسطہ پڑا ہے عالمی قوتیں اس طرح کے لوگ ہم پر مسلط کرنا چاہتی ہیں
پارٹی کے سو سال پورے ہونے کے موقع پر اگلے سال سات آٹھ اپریل کو پشاور میں عالمی اجتماع کا انعقاد کریں گے جماعت نے سو سالہ مدت پوری کرلی ہے اب ہمارے اکابرین اور بزرگو ں کو بھی اطمینان اور قلبی سکون مل رہا ہوگا کہ انہوں نے جو امانت ہمیں حوالے کی تھی وہ ہم نے نئی نسل کو پہنچادی ہے
کارکن کمر بستہ ہو کر ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں تاکہ باطل قوتیں بند کمروں کے خلاف بھی کبھی نہ سوچ سکے، کوئٹہ ہاکی گراؤنڈ میں ورکر کنونشن سے خطاب

طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا ہما ری ذمہ دار ی نہیں، پاکستان
امن کیلئے پاکستان کی نیت پر شک کرنا کم عقلی کا ثبوت ہو گا،پاکستان پر طالبان کی حمائت کا الزام سراسر غلط ہے،بھارت سمجھوتہ ایکسپریس کے ذمہ دارکرنل پروہت اوراس کے ساتھیوں کو بچانے کی کوشش میں ہے عالمی برادری نوٹسلے ،بھارت جب بھی مذاکرات کے لیے راضی ہوا تو پاکستان کو تیار پائے گا، پاک امریکہ تعلقات کو ایف 16 طیاروں کے دائرے میں نہ دیکھا جائے، ترجما ن دفتر خا رجہ

یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان
پٹرول1روپے 25پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے

کوشش ہے ملک میں ایک ہی دن رمضان المبار ک اور عید الفطر ہو،سردار یوسف
حکومت شرعی معاملات میں کسی صورت مداخلت نہیں کرے گی، علماء کرام سے مشاورت کی جا رہی ہے
قرانی تعلیمات پر عمل کرنا ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی کا باعث ہے ، ملکی سطح پرمقابلہ حفظ و قرأت کے انعام یافتگان کو بیرونِ ملک مقابلوں میں بھجوایا جائے گا،قومی مقابلہ حفظ و قرات کے موقع پر خطاب

پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجیز کا آغاز 2020میں ہوگا ‘تھری جی اور فورجی سے شہری اوردیہی علاقوں میں براڈبینڈ کی شرح نمو نا قابل یقین حد تک بڑھ گئی،18 ماہ کی قلیل مدت میں صارفین کی تعداد تیس ملین سے تجاوز کر گئی،وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشتہ رحمان کا پاک چآئنہ ایف سی پروجیکٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب

سعودی عرب میں 2393 پاکستانی قید ہیں،سینیٹ میں انکشاف
یہ قیدی قتل، اقدام قتل ، منشیات چوری اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں،پاکستانی سفارتخانہ قانونی معاونت کررہا ہے، سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ثمینہ عابد کا اظہار خیال

پاک ایران ریلوے حکام کے درمیان ملاقات
پاک ایران ریلوے حکام کا کوئٹہ سے زاہدان تک ہر ہفتے مال بردار ٹرین چلانے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی وزیراعظم کی نااہلی کیلئے اگلے ہفتے الیکشن کمیشن سے رجوع کریگی،لطیف کھوسہ
وزیراعظم کے اثاثوں کی تفصیلات کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دیدی،کسی صورت اس معاملے کودبنے نہیں دیں گے، نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو