بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات مئی

آج کی اہم خبریں (2016-05-19)

پانامہ لیکس کی تحقیقات ، حکومت اور متحدہ اپوزیشن کا 12 ارکان پرمشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق
اپوزیشن نے اعتزاز احسن کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی کا اعلان کردیا
چھ ارکان حکومت اور چھ اپوزیشن کے لئے جائیں گے، آج ایوان سے کمیٹی کی منظوری لی جائے گی جس کے بعد کمیٹی اپنا کام شروع اور دو ہفتے میں اپنی تجاویز ایوان میں پیش کرے گی ،پرویز رشید کی پریس کانفرنس

عمران خان نے خود کو احتساب کے لئے پیش کر دیا
نواز شریف شریف آدمی نہیں بلکہ ایوان کے اندر کرپشن چھپانے کے بعد نا اہل ہو گئے ہیں۔وزیر اعظم نے خود کو احتساب کے لئے نہیں کیا تو تحریک انصاف سڑکوں پر آئے گی۔ ۔ نواز شریف الزامات کی بجائے خود کو احتساب کے لئے پیش کریں،جن ٹی او آر پر وزیراعظم کا احتساب کرنا ہے ان پر میرا بھی کریں ، شوکت خانم کے اکاوٴنٹس بھی لے آئیں، بنی گالا محل اور ہیلی کاپٹروں پر الزام لگانے کی بجائے مجھے پکڑا جائے،میرے پاس دولت تھی ، شوگر مل اور فاوٴنڈری لگا سکتا تھا: عمرا ن خا ن کا ایو ا ن میں اظہا ر خیال ، مظفر آباد میں جلسہ عام سے خطاب

آئندہ الیکشن میں بھی قومی ترقی کے دشمن کو شکست دیں گے، نواز شریف
امن و امان کی بحالی، توانائی بحران کے خاتمے کے لئے منصوبے جاری رکھیں،وزیر اعظم کی ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو

چارفریقی رابطہ گروپ کا اجلاس، افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کے عزم کو جاری رکھنے کا اتفاق
تشدد اور بدامنی سے کچھ حاصل نہیں ہوتا ، مذاکرات ہی افغان امن مسئلے کا واحد سیاسی حل ہیں،رابطہ گروپ کے پانچواں اجلاس کا اعلامیہ

پاکستان سے کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات چیت کے لئے تیار ہیں،بھارتی ہائی کمشنر
کل بھوشن یادیو بھارتی شہری ہے اس تک رسائی مانگی ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی میں خورشید شاہ کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ پر برہمی کا اظہار
اپوزیشن لیڈر نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا موقع گنوا دیا اور دوسروں کے کہنے پر واک آؤٹ کیا،چیئرمین پی پی پی

وفاق کا اقتصادی راہداری منصوبہ کیلئے آئندہ بجٹ 350 ارب مختص کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کی نااہلی کے لیے تحریک انصاف کی درخواست سماعت کے لیے منظور
کیس کی سماعت تئیس مئی کو ہوگی،وزیراعظم کو میں لانڈرنگ کرنے پر نااہل قراردیا جائے، در خواست گزار

سینٹ قائمہ کمیٹی نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی بھارت سے کاٹن کی درآمد فوری بند کرنے کی سفارش
رواں سال پنجاب میں کپاس کی کاشت 30 فیصد کم ہوگی‘ ملک بھر میں کپاس کے بیج کے معیار کو چیک کرنے کیلئے صرف 28 افسران ،ضلعی سطح پر کپاس کے بیج کا معیار چیک کرنے کا کوئی عملہ ہی موجود نہیں ،قائمہ کمیٹی میں انکشاف
بتایا جائے اب تک کتنی کمپنیوں کو چیک کیا گیا اور کتنی کو سزا دی گئی ہے، کمیٹی کو کوئی رپورٹ پیش نہیں کی گئی ،چیئرمین قائمہ کمیٹی کی بیج کے معیار کو چیک کرنیوالے ادارے کے حکام کی سرزنش

بجلی کا پیداواری منصوبہ:چینی فرم پیچھے ہٹ گئی
۱پی پی آئی بی نے بھی پراجیکٹ کے آگے نہ بڑھنے کی تصدیق کر دی
منصوبے سے2017 کے آخر تک بجلی کی پیداوار کا آغاز ہونا تھا۔59 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ پاک۔ چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کا اہم حصہ تھا

پاکستانیوں کیلئے ترک ویزا کے حصول کیلئے ڈراپ باکس سسٹم متعارف کرانے پر غور ، ویزا کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے،ترک قونصل جنرل
پاکستان کیلئے ترکی کے سالانہ12ہزار ویزا جاری کئے جاتے تھے جس میں اب20فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، مرات اونرٹ

پیپلز پارٹی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے،اعجاز چوہدری
ایک گروپ میں بلاول بھٹو ،اعتزاز اور قمر زمان شامل جبکہ دوسرے گروپ میں آصف زرداری ، خورشید شاہ اور رحمن ملک شامل ہیں،صحافیوں سے گفتگو