بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مئی

آج کی اہم خبریں (2016-05-18)

حکومت نے پاناما پیپرز کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے پر اپوزیشن کو راضی کر لیا
پانامہ پیپرزمعاملے پر حکومتی اوراپوزیشن رہنماوٴں کا اجلاس آج ہوگا
ٹی اوآرکمیٹی کیلئے حکومت و اپوزیشن کے ناموں کو آج حتمی شکل دیدی جائے گی،ایاز صادق

نیا پاکستان بنانے والے خیبر پختونخوا کو بھی کھو دیں گے،نواز شریف
مخالفین کے نصیب میں دھرنے ہیں وہ یہی کچھ کرتے رہیں گے، حکومت مخالفین کو ترقیاتی کاموں سے جواب دے گی
دل چاہتا ہے ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے بہت کچھ کر جاؤں ،ہکلہ موٹروے ایک بڑا منصوبہ ہے جسے ژوب تک لے جائیں گے،شاہراہوں کے منصوبوں سے ملک کی تقدیر بدل دیں گے،وزیر اعظم جلسہ عام سے خطاب
پاناما لیکس کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے والے خود چور ہیں عدالتی کمیشن بنانے سے بھاگ رہے ہیں،مولانا فضل الرحمان
وزیر اعظم کے زرعی یونیورسٹی بنانے،ترقیاتی کاموں کے لیے 50کروڑ فنڈز،ڈی آئی خان ائیر پورٹ پر پروازوں کی جلد بحالی سمیت متعدد اہم اعلانات ،ہکلہ منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا،

آرمی چیف کی چینی وزیراعظم، وزیرخارجہ، چیف آف جنرل سٹاف اور وائس چیئرمین سنٹرل ملٹری کمیشن سے ملاقاتیں،پاک چین دوستی، اسٹریٹجک تعلقات اور سی پیک کی حفاظت کے عزم کا اعادہ

متحدہ اپوزیشن نے مزید 70سوالات تیار کرلئے،12صفحات پر مشتمل نیا سوالنامہ بھی تیار
نواز شریف حکومت وضاحت کرکے کہ ان کے خاندان نے بیرون ملک پیسہ کیسے بھجوایا،کیا وزیراعظم نے اپنے نابالغ بچوں کے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے، اپوزیشن

وزیراعظم نے خود کو احتساب کیلئے ایوان میں پیش کردیا ، اسحا ق ڈا ر
اپوزیشن تقسیم در تقسیم ہونے کے بعد دھرنے والے پھر اکیلے رہ جائیں گے ،ٹیکس نیٹ بڑھانے اور بگڑی ہوئی معیشت اور شرح نمو کو سات فیصد تک بڑھانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، میڈیا سے گفتگو

وفا ق کا آئندہ مالی سال کابجٹ نویں قومی مالیاتی ایوارڈکے تحت دینے سے انکار
بجٹ کی تیاری آدھی سے زیادہ مکمل کرلی گئی ،نئے مالیاتی ایوارڈکے اعلان کے بعد مالی وسائل کی تقسیم نئے فارمولے کے تحت کرنے میں ایک سے ڈیڑھ ماہ لگ جائے گا ،موقف

وزیراعظم سے 70سوال،اپوزیشن نے اسحاق ڈار کے منی لانڈرنگ بیان حلفی سے رہنمائی لیکر تیار کئے

عمران خان کا آف شور کمپنی سے متعلق ایک اور جھوٹ قوم کے سامنے آگیا
عمران خان کی بے نامی آف شور کمپنی نیازی سروسز لمیٹڈ نہ صرف یکم اکتوبر 2015 تک فعال رہی بلکہ 2014 فروری تک اس کے سالانہ ریٹرنز بھی ادا کیے جاتے رہے

نکرک میں ساڑھے 6 ارب کی گیس چوری ،کنکشن نہیں دے سکتے،پٹرولیم حکام
وزارت پٹرولیم اور کے پی کے حکومت کے درمیان مسائل مشاورت سے حل کرنے کیلئے مشترکہ اجلاس بلائیں ،چیئرمین کمیٹی کے پی کے چوبیس مطالبات
خیبر پختونخوا کے ان علاقوں میں جہاں ریکوری سو فیصد ہے لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی،362 فیڈرز پر کوئی لوڈشیڈنگ نہیں، سیکرٹری پانی وبجلی

وزیر اعظم کی میڈیکل چیک اپ کیلئے لندن روانگی کا شیڈول تبدیل
18 مئی کی بجائے اب 20 مئی کے بعد روانہ ہوں گے،ذرائع

پاکستان امن پسنداور افغانستان میں امن و امان کی خواہش رکھتے ہیں،مشیر قومی سلامتی
30لاکھ افغان مہاجرین کو اپنے گھروں میں پناہ دی لیکن مہاجرین اسمگلنگ اور دہشتگردی میں پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں،پاکستان افغانستان میں ڈبل گیم نہیں کر رہا ، عالمی برادری 3ڈالرز فی کس دے کر اپنی ذمہ داری پوری سمجھتی ہے، ناصر جنجوعہ کا تقریب سے خطا ب

ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں،مراعات سارک ممالک کے برابر،بل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کر نیکا فیصلہ
ارکان پارلیمنٹ کے تیل، تنخواہ ، سفری اخراجات ، میڈیکل الاؤنس میں اضافہ، پارلیمنٹرین کو توقیر و احترام ، سرکاری گاڑی ، سرکاری دفتر اور سٹاف مہیا کرنے کی تجویز

گوادربندر گاہ پر سی پیک منصوبے کے تحت پہلا چینی جہاز لنگرانداز

نواز شریف کا 23سال میں 3کروڑ 59لاکھ روپے ٹیکس
شریف گروپ نے 1993 سے 2016 تک 9 ارب 87 کروڑ 97 لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کیا۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے دستاویزات جا ری کر دیں