بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مئی

آج کی اہم خبریں (2016-05-17)

پانامہ لیکس پر وزیراعظم کی سپیکر قومی اسمبلی سے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی درخواست
کسی بھی احتسابی عمل کا سامنا کرنے کیلئے تیارہوں،نوازشریف
اپوزیشن کے ٹی او آرز کسی بدعنوانی کے خاتمے کی بجائے ایک فرد کے گرد گھومتے ہیں اور وہ شخص میں ہوں،جس شخص کا پاناما میں ذکر تک نہیں اس پر کمیشن کے قیام اورتحقیقات کے آغاز سے پہلے ہی فرد جرم عائد کردی گئی
چاہتے ہیں کہ بدعنوانی، اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے، ٹیکس چوری، کک بیکس لینے، پیسہ غیر قانونی طور پر باہر بھیجنے اور قرضے معاف کروانے والوں کی اصل کہانی بھی قوم کے سامنے آجائے،وزیراعظم کا قومی اسمبلی میں خطاب

وزیر اعظم کا خطاب ، سات سوالات کا جواب نہ ملنے پر اپوزیشن ایوان سے واک آؤٹ کر گئی
ایوان میں وزیراعظم کے خلاف شدید نعرے بازی
وزیراعظم کا رنگ زرد ہوگیا ، سر نیچے کر کے بیٹھ گئے
وزیراعظم سات سوالات کاجواب دینے کی بجائے ہمارے سوالات مزید 70 تک بڑھا دیئے ہیں ،خورشید شاہ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر چین پہنچ گئے
پرتپاک استقبال ،چین کی سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقاتیں، دفاعی ٹیکنالوجی ، انٹیلی جنس معلومات کے موثر تبادلے سمیت خطے کی سیکورٹی و طاقت کے توازن کی صورت حال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم نے اپوزیشن کے 7 سوالوں کے جواب نہیں دیئے،خورشید شاہ
مشترکہ اپوزیشن کا اجلاس آج ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے ،پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

نوازشریف خریدوفروخت کے معاہدے دکھا دیتے معاملہ ختم ہوجاتا،عمران خان
میرے پاس جائیداد کی خریدوفروخت کے تمام ثبوت ہیں،احتساب کے لئے تیار ہوں ، پیسہ لانا معیشت میں بہتری بیرون ملک لے جانا ملک کو تباہ کرتا ہے
نواز شریف نے 1981ء سے 1993ء تک ماہانہ آمدن 22600روپے ظاہر کی اگر آمدن اتنی کم تھی تو پھر پیسہ کہاں سے آگیا،پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پوری دنیا بھارت کو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس کر رہی ہے،امریکی کانگریس کا چند ایف سولہ طیاروں کی فراہمی میں روڑے اٹکانا زیادتی ہے، خواجہ آصف
امریکہ میں پاکستان مخالف لابیز خصوصاً بھارت سرگرم ہے، پاک امریکہ تعلقات مجموعی طور پر بہتر ہیں اتا ر چڑھاؤ ہو تا رہتا ہے ،
شکیل آفریدی پاکستانی مجرم ہے پاکستان کے اندرونی مسئلے میں مداخلت نہ کی جائے، وزیر دفاع کی میڈیا سے گفتگو

سینٹ،سپریم کورٹ میں خواتین ججوں کو نمائندگی دینے کا بل اکثریت رائے سے منظور
حکومت نے بابر اعوان کے بل کی مخالفت کی، رائے شماری پر بل کے حق میں 23 ، مخالفت میں 15 ووٹ آئے،کمیٹی کو بھجوا دیا گیا
خواتین جج کی شمولیت پر کوئی پابندی نہیں،زاہد حامد،سپریم میں ستر سال سے خاتون جج تعینات نہیں ہوسکی،بابر اعوان

افتخار محمد چوہدری نے نوازشریف کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا
وزیر اعظم کے اثاثوں کی تفصیلات دیکھنے کے بعد نااہلی کیلئے درخواست دائر کی جائے گی

پانامہ لیکس پر چیف جسٹس کے جواب کے بعد وزیراعظم نواز شریف اورانکی فیملی کیخلاف نیب میں تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر

معلوم نہیں آصف زرداری کب وطن آئیں گے،پیر اعجاز شاہ
پارلیمنٹ کا اجلاس دیکھنے آیا ہوں، مدینہ جاؤں گا پاکستان کی بہترین کیلئے دعائیں کروں گا،میڈیا سے گفتگو

جنوبی وزیرستا ن، ایف ڈی اے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سمیت سات مغوی اہلکار رہا
تمام مغو ی اہلکا ر پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان کے حوالے کر دےئے گئے
اغواء کاروں نے تمام مغویوں کو افغانستان پہنچا دیا تھا

مسلم لیگ ن کی طرف سے جاوید ہاشمی سے معاملات آگے بڑھانے کیلئے رواں ہفتہ پیش رفت کا امکان