بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر مئی

آج کی اہم خبریں (2016-05-16)

کرپشن الزامات سے چھٹکارا ، وزیر اعظم (آج)اہم اعلان کریں گے
وزیراعظم ایوان کوپاناما لیکس میں اپنے خاندان کا نام آنے سے متعلق وضاحت پیش کریں گے، لیگی ارکا ن کو اجلا س میں شر کت یقینی بنا نے کی ہدایت
سیاستدانوں پر کرپشن کے الزامات کے تناظر میں حکومت کی جانب سے بڑے فیصلے متوقع

اپوزیشن کا وزیر اعظم کی آمد پر احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ، نواز شریف اسمبلی میں پالسی بیان اور حزب اختلا ف کے ضمنی سوالوں کے جواب دیں گے

عمران خان کے مالی معاملات کی نگران فرم نے ن لیگ کا جھوٹا پراپیگنڈا مسترد کردیا
30برس سے عمران خان کے مالی معاملات دیکھ رہے ہیںآ ج تک انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے ٹیکس بچانے یا اثاثے چھپانیکا کوئی نوٹس نہیں دیا،یوسف اسلام ایسوسی ایٹس کا تحریک انصاف کی قیادت کو خط

آف شور پر شور مچانے والوں کی اپنی کمپنیاں نکل آئی ہیں، پرویز رشید
وزیراعظم محمد نوازشریف اپوزیشن کے تمام سوالوں کے جواب قومی اسمبلی میں دیں گے، اپوزیشن مذاکرات کیلئے بیٹھنے کی بات کرتی ہے تو وہ اسے ویلکم کہیں گے
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشیدکی نیوزچینل کی پہلی سالگرہ کے موقع پر گفتگو

ہم کر پشن اور پانامہ لیکس کیخلاف اپنے سٹینڈ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ عمران خان
(ن) لیگ اپنی کر پشن کا حساب دیں ان سے کسی صورت بلیک میل نہیں ہوں گے‘کر پشن کیخلاف تحر یک انصاف کی تحر یک ختم نہیں ہوگی ‘میں باہر سے پیسہ پاکستان لیکر آیا مگر نوازشریف اورانکی فیملی پیسہ پاکستان سے باہر لیکر گئی ہے جسکا ان کو حساب دینا ہوگا ‘نوازشر یف نے پار لیمنٹ میں اپوزیشن کے سوالوں کا جواب نہ دیا تو اپوزیشن کی مشاورت سے آئندہ کی حکمت عملی بنائیں گے ‘لندن میں کارکنوں سے گفتگو

مذہبی جماعتوں نے پرویز رشید کو موجودہ دور کا ’’ابو جہل‘‘قرار دیدیا
کرپٹ سیاستدان کو باوا آدم کہنا توہین نبوت کے زمرے میں آتا ہے :علامہ ممتاز اعوان
جد ِآدم حضرة آدم صفی اللہ، اللہ کے نبی اورخلیفتہ اللہ ہیں،بیان پر توبہ کریں :علماء کا ردعمل

ملکی معیشت میں مالیاتی شعبہ بالخصوص بینکنگ سیکٹرکو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے، اشرف محمود وتھرا
اس شعبے کی کامیابیوں کی حوصلہ افزائی کاکردگی بڑھانے کے لیے ناگزیر ہے
بینکنگ انڈسٹری ملک میں مالیاتی خدمات کادائرہ وسیع کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے ہر سال دیہی اور شہری علاقوں میں بینکوں کی 800نئی شاخیں قائم کی جارہی ہیں
بینکاری مصنوعات بشمول ایس ایم ایس بینکنگ، موبائل بینکنگ اور انٹرنیٹ بینکنگ ملک میں مالیاتی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہی ہیں،گورنرسٹیٹ بینک کا پہلے بینکنگ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب

68سال سے قوم کو رلانے والوں کو ملک وسیاست سے باہر نکالیں گے تو ہمارے مسائل حل ہوں گے،سراج الحق
زرداری، نوازشریف،بلاول اور مشرف پیدا کرنے والے نظام کو بدلنا ہوگا
علما اور دینی جماعتیں مسجد و منبرکی بنیادپر متحد ہو جائیں تو پاکستان کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے ہم اس غرض کے لیے کوشاں ہیں، اس سے پہلے عوام کو متحد ہونا پڑے گا
کوہاٹ میں بڑے جلسہ عام سے خطاب

حکومت کی بہتر اقتصادی اصلاحات کے باعث پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن،میکرواکنامکس کی صورتحال مستحکم ہوئی ہے، آئی ایم ایف

وزیر اعظم خوفزدہ ہیں، کیا کرنا ہے فیصلہ نہیں کر پا رہے، سید خورشید شاہ
عمران خان آف شور کمپنی سے متعلق پاکستان میں پہلے ہی بتا دیتے
پیپلزپارٹی احتساب کے لئے تیار، رائیونڈ کے احتجاج میں شامل نہیں ہو گی
اپوزیشن لیڈر کی نجی ٹی وی سے گفتگو