بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار مئی

آج کی اہم خبریں (2016-05-15)

پانامہ لیکس کا معاملہ قدرت کا تحفہ ،کچھ لوگ ابھی کچھ ایک سال کے دوران پکڑے جائیں گے ،صدر ممنون
ہر شعبہ جات میں کرپٹ بد عنوان لوگوں کی بھر مار ہے، کرپٹ اور بد عنوان لوگوں کا بائیکاٹ کیا جائے اور انہین اٹھاکر پھینک دیا جائے،کوٹری نوری آباد سمیت سندھ کے صنعت کاروں سے ملاقات میں گفتگو

عمران خان پاکستان میں آف شورکمپنیوں کے بابائے آدم ہیں ، آف شور کمپنی بنانے کے اعتراف کے بعد وہ سیاست کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں ، جھوٹ کو اچھالنا اور سچ کو چھپانا عمران خان کی طبیعت کا حصہ ہے ، وہ عوام پارلیمنٹ اورسپریم کورٹ کو جواب دیں، عمران خان کو رنز بنا نا اوروکٹیں لینا تو یاد ہے لیکن یہ1983میں بنائی گئی آف شورکمپنی بھول گئے ،سب سے زیادہ وائٹ کالر مجرم عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے ہیں ، تحریک انصاف 6کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست پائی گئی ہے، (ن) لیگ کے کسی رکن پارلیمنٹ یا وزیر کا نام کسی آف شور کمپنی میں نہیں ،پاکستان میں تمام جرائم میں پی ٹی آئی ملوث ہوتی ہے‘چیف جسٹس کے خط پر وزیراعظم پیر کو ایوان میں پالیسی بیان دینگے
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کاپریس کانفرنس سے خطاب

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے شریف خاندان کے5 اہم شخصیات کے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں
ثابت کریں گے شریف خاندان نے اپنے اصل اثاثے چھپا رکھے ہیں، رہنما پی ٹی آئی محمد مدنی

وزیرِداخلہ کا سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ
بنگلہ دیش میں جماعتِ اسلامی رہنماؤں پھانسیاں دینے کے مسئلے پر مشاورت
قومی اسمبلی کی قرارداد بارے مشترکہ لائحہ عمل بنانے اور دیگر جماعتوں کو شامل کرنے پراتفاق

ڈی جی رینجرزسندھ سے متحد ہ ،مہاجر قومی موومنٹ اور پاک سرزمین پارٹی کے وفود کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
تینوں پارٹیوں کے رہنماؤں نے کراچی کے امن کے لیے اپنامثبت کرداراداکرنے کی یقین دہانی کرائی،ترجمان رینجرز سندھ

امریکا کا پاکستان سے پھر ’ڈو مور‘ کا مطالبہ،پاکستان حقانی نیٹ ورک کے خلاف کاروائی کرے ،امریکی اراکین کانگریس
اسلام آباد کو پتہ ہے کہ اسے کیا کرنا ہے،ٹھوس کارروائیوں کے بغیر پاکستان کو فوجی امداد دینے کے لیے تیار نہیں ہیں، امریکی محکمہ خارجہ کی بریفنگ

کابینہ کی ساری توجہ پانامہ لیکس اور وزیراعظم کے دفاع پر ہے،نعیم الحق
پرویز رشید نے پریس کانفرنس کرکے قوم کا وقت ضائع کیا ،قوم انتظار میں تھی کہ وزیراعظم پانامہ لیکس سے متعلق سوالات کا جواب دینگے
حکومت کو چیلنج کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی اے کے جن لوگوں کا نام پانامہ میں آیا ہے ان کی تفتیش شروع کروائیں،میڈیا سے گفتگو

ڈاکٹر عبدالقدیر کا خاندان بھی پاناما پیپرز کی زد میں آگیا
خان کے بھائی ،اہلیہ،دوبیٹیاں ڈ وحدت لمیٹڈ نامی آف شور کمپنی کی مالک نکلیں
اہلخانہ سمیت کسی نے اس کمپنی کا نام نہیں سنا نام پاناما پیپرز سامنے آنے کے بعد سنا، دستاویزات پر موجود دستخط جعلی ہیں،ایٹمی سائنسدان کی وضاحت

پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں چین کا بڑھتا ہوا دفاعی اثرورسوخ باعث تشویش ہے ، امریکہ
چین نے بھارت کے سرحدی علاقے میں اضافی فوج تعینات کر دی ہے ، عہدیدار پینٹاگون

نواز شریف وزارت عظمی کو چھوڑ کر کسی اور کووزیر اعظم بنا دیں،افتخار محمد چوہدری
وزیر اعظم مستعفی نہیں ہوں گے ملک میں سیاسی ٹینشن مزید بڑھتی جائے گی ،چاہتے ہیں ملک میں بے رحمانہ احتساب ہو
تمام سیاسی جماعتوں میں جاگیردانہ سسٹم ہے کسی نے ملک کے غریب اور پسے ہوئے طبقے کے لئے کچھ نہیں کیا،سربراہ جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی

پانامہ لیکس میں شامل ہر ایک کیخلاف غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے ،مولا بخش چانڈیو
اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لیا جائے، چیف جسٹس نے حکومتی ٹی اوآرز کو قانون اور انصاف کے مطابق مسترد کیا ہے ،مشیر وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعظم نواز شریف ترک صدر کی بیٹی کے نکاح کے گواہ بن گئے

ایان علی کسٹم انسپکٹر چوہدری اعجازکے قتل میں ملزم نامزد
معروف ماڈل کو سیشن جج راولپنڈی خالد نوید ڈار کے حکم پر مقتول کی بیوہ اور بھائی کے بیان کی روشنی میں ملزمہ نامزد کیا گیا
خاوندقتل ہونے سے قبل شدید ذہنی دباؤکا شکار تھے، شبہ ہے کہ میرے خاوند کو ایان علی نے ہی قتل کرایا ہے،مقتول کی بیوہ کا بیان

نیب کا چھاپہ، حیدرآباد کے تاجروں نے چیمبر کے صدر گوہر اللہ کو گرفتار کرنے کی کوشش ناکام بنادی