بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ مئی

آج کی اہم خبریں (2016-05-14)

چیف جسٹس کاپانامہ لیکس پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار
حکومتی خط کا جواب دیدیا ،ٹی او آرز سے تحقیقات پر برسوں لگ جائیں گے، انور ظہیر جمالی
فریقین ٹی او آرز پر متفق ہوں، مناسب قانون سازی کی جائے، انفرادی،خاندانوں اورگروپوں کی فہرست دی جائے تو تب جوڈیشل کمیشن کے قیام پر غور کرینگے، خط کا متن

چیف جسٹس کا جوابی خط متحدہ اپوزیشن کے موقف کی تائید ہے، سید خورشید شاہ
چیف جسٹس کا جواب پانامہ پیپرز کی تحقیقات پر بیان ہمارے موقف کی تائید ہے،تحریک انصاف

نواز شریف کی خواہش پر مولانا فضل الرحمن کاآصف زرداری سے رابطہ
مفاہمتی پالیسی جاری رکھنے کی درخواست ، وزیراعظم کی بھی زرداری سے ملاقات کا امکان

آرمی چیف سے افعان سفیر کی ملاقات
طورخم بارڈر کھولنے اور دہشت گردوں کیخلاف مل کرکوششوں پر اتفاق

پاک ،چین تعلقات اصولوں اور باہمی مفادات پر مبنی ہیں،نواز شریف
چین کے تعاون سے پاکستان کو بڑی صنعتوں کے قیام میں مدد ملے گی،اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کا عکاس ہے،وزیراعظم کی چینی وفد سے ملاقات میں گفتگو

وزیر داخلہ کی زیرصدارت اجلاس، جعلی اسلحہ لائسنس رکھنے والے افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت
دستی اسلحہ کی دوبارہ توثیق میں 6ماہ کی توسیع کا اعلان ، نئی ڈیجیٹل سفری دستاویز’ای پاسپورٹ’کے اجراء کی بھی اصولی منظوری ، ای پاسپورٹ 2017تک مکمل فعال ہو جائے گا

کاسا 1000 منصوبے کی افتتاحی تقریب میں بڑی غلطی ،نقشے میں کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھا دیا گیا
مجھے اس معاملے کا علم نہیں،مشیر خارجہ سرتاج عزیز
نقشہ دیکھ کر معاملہ اٹھایا تھا جس پر ہمیں بتایا گیا یہ نقشہ ”رف“ ہے آفیشل ڈاکومنٹس میں کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا ہے،طارق فاطمی

سپریم کورٹ کے خط کا ہمارے قانونی ماہرین جائزہ لے رہے ہیں،پرویز رشید
انکوائری کمیشن کی تشکیل قانونی مسئلہ ہے اپوزیشن اسے سیاسی نہ بنائے ،بیان

وفاقی بجٹ2016/17 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 20فیصد اضافے کا فیصلہ
آئی ایم ایف کی ہدایت پر 00 3ارب کے نئے ٹیکس عائد کئے جائینگے
لگ بھگ 44کھرب روپے کے حجم کا وفاقی بجٹ 2016/17 وزیر خزانہ اسحاق 3جون کو پیش کریں گے
آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف3600ارب روپے مقرر کرنے کی بھی تجویز

سانحہ ماڈل ٹاؤن ، سابق رکن صوبائی اسمبلی فیاض وڑائچ کا انسداد دہشتگردی عدالت میں بیان قلمبند
” طاہر القادری کی وطن واپسی سے ملکی فضا خراب ہو گی انہیں روکیں“
15جون 2014 کے دن CMہاؤس سے فون آیا ،”لاہور میں رہیں “ اہم میٹنگ کرنی ہے،بیان
وزیر اعظم،وزیر اعلیٰ اور وفاقی وزراء نے ماڈل ٹاؤن بلا کر ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد روکنے کیلئے دھمکیاں دیں
طاہر القادری شیڈول کے مطابق آئینگے ،جواب پر پرویز رشید نے کہا لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانیں گے ، میٹنگ میں چوہدری نثار ،خواجہ آصف،خواجہ سعد ،پرویز رشید ،عابد شیر علی،حمزہ شہباز،رانا ثناء اللہ اور ڈاکٹر توقیر موجود تھے

تھرڈ ڈویژن میٹرک پاس میڈیا پرسن ہماری عزتیں اچھال رہے ہیں‘ میڈیا کو لگام دی جائے‘ کیپٹن صفدر کی قومی اسمبلی جذباتی تقریر

افغا ن مفاہمتی عمل ، چار ملکی مشاورتی گروپ کا اجلاس 18، 19مئی کو اسلام آباد میں طلب
مشاورتی گروپ نے طالبان کو بطور فریق مدعو کرنے کا مطالبہ مسترد

پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے تین پراجیکٹس میں ٹھیکیداروں سے کروڑوں روپے پیشگی کمیشن لئے جانے کا انکشاف
پی ایچ اے نے جی الیون میں پارک اور مسجد کے لئے مخصوص جگہ پر رہائشی عمارت تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ۔ عدالت کی طرف سے حکم امتناعی ہونے کے باوجود کام شروع

اردو میں حلف لینے کا مقصد یہ تھا کہ میں اپنی کامیابی کو پاکستان کے نام کروں، سکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ کے نومنتخب پاکستانی نژاد رکن حمزہ یوسف کی برطانوی ذرائع ابلاغ سے گفتگو