بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مئی

آج کی اہم خبریں (2016-05-13)

اپوزیشن کا ہدف بدعنوانی نہیں میری ذات ہے،نوازشریف
پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے سوالوں کا جواب نہیں دوں گا ، اپوزیشن کمیشن بننے کی کوشش نہ کرے
پارلیمنٹ کی بات پارلیمنٹ اور کمیشن کی کمیشن میں کروں گا ، کاروبار سے سیاست میں آئے کھویا پایا کچھ نہیں، تاجکستان سے وطن واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو

آرمی چیف نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ پانچ دہشتگردوں کی سزائے موت میں توثیق کردی

کاسا 1000 منصوبے کا افتتاح، وزیر اعظم نواز شریف سمیت چار ملکوں کے سربراہوں کی شرکت
منصوبے کے تحت پاکستان کو 1000،افغانستان کو 300 میگا واٹ بجلی ملے گی ،کاسا 1000 منصوبہ 2018 میں مکمل ہوگا جس سے پاکستان، افغانستان، تاجکستان اور کرغستان منسلک ہوں گے
علاقائی روابط مزید مضبوط،تجارت کو فروغ ملے گا، وزیراعظم نواز شریف

وزیر اعظم (آج) نہیں پیرکو پارلیمنٹ میں پامانہ لیکس پر پالیسی بیان دینگے ،اپوزیشن نے وزیر اعظم کے خطاب کے دوران ماحول خراب نہ کرنے کی یقین دہانی کر ادی،ایوان کی کارروائی خوشگوار ماحول میں چلانا چاہتا ہوں
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خورشید شاہ سمیت دیگر اپوزیشن وحکومتی رہنماوں سے رابطے،ایوان کی کارروائی پر امن انداز میں چلانے پر مشاورت

رواں مالی سال 4.5 فیصد کی شرح نمو کا ہدف حاصل کر لیں گے، 21 سو ارب کے ٹیکسز بھی وصول کر چکے ، اسحاق ڈار
پاکستان سٹاک ایکسچینج انڈیکس 36 ہزار کی سطح سے عبور کر گیا ہے، تین اسٹاک ایکسچینج بن گئی ہیں، بجٹ خسارہ کے لئے اسٹیٹ بینک سے لئے گئے قرضے اہداف کے اندر ہیں
اگلے مالی سال کے بجٹ جی ڈی پی کا نمو 6 فیصد تک رکھیں گے ،دبئی میں میڈیا سے گفتگو

سپریم کورٹ نے افغانستان کوپولٹری اورمویشیوں کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کے حوالے سے پشاورہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قراردیدیا

مجھے وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹا کر ناکردہ گناہ کی سزا دی گئی ،یوسف رضا گیلانی
این آر او سے فائدہ نہیں اٹھایا ،مجھ پر27 سے مقدمات بن چکے ہیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کیلئے قربانیاں پیش کی ہیں،بیٹا حیدر معجزانہ طور پر بچ کر واپس آئے ہیں، سابق وزیر اعظم
فیملی سے ملکر بہت خوش ہوں،دوران قید بہت صعوبتیں برداشت کیں جو نہیں سنا سکتا،حیدر علی گیلانی

بھارت اور پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات کی اپنی اپنی اہمیت اورمقاصد ہیں ، امریکہ
ایف سولہ طیاروں کی فروخت بارے کانگریس کے خدشات کو بخوبی سمجھتے ہیں ، نیشا بسوال ڈیسائی

وزیر اعظم پانامہ لیکس پر ایوان میں جواب دے دیں تو کمیشن کے مطالبے سے ہٹ جائیں گے ، نوازشریف نے پارلیمنٹ کو مطمئن کر دیا تو میں بھی مان جاؤں گا ،نیب چاہے تو مسئلہ ہفتوں میں حل ہو سکتا ہے ، حکومت میں بلیک میلر بیٹھے ہوئے ہیں ، میاں صاحب پر بڑا مشکل وقت آنے والا ہے ، جہانگیر ترین اور علیم خان کرپٹ ہیں تو پچھلے آٹھ سالوں سے (ن) لیگ نے ان کیوں نہیں پکڑا
پاکستان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نجی ٹی وی کو انٹرویو

سپریم کورٹ کا نیب کو اپنے ملازمین کاسروس ریکارڈ دو ہفتوں میں عدالت میں جمع کرانے کا حکم
جب نیب کا کوئی افسر عدالت میں بیان دیتا ہے توا س پر عمل کیوں نہیں ہوتا ،جسٹس گلزار احمدکا نیب حکام سے استفسار
عدالتی حکم کا احترام کرتے ہیں احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،نیب حکام

ایچ ای سی اور کامسیٹس کے درمیان دوہری ڈگری کا مسئلہ مذید گھمبیر صورت اختیار کر گیا
کامسیٹس یونیورسٹی کے ڈبل ڈگری پروگرام میں زیر تعلیم 2ہزار سے زائد طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ،چیرمین ایچ ای سی کا لنکاسٹر یونیورسٹی کی ڈگری اوررزلٹ کارڈکی تصدیق کرنے سے انکار ، پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کی کوششیں بھی ناکام
اپنے قوانین کے خلاف کسی طور پر بھی نہیں جا سکتے ہیں اگر اجازت دی گئی تو مستقبل میں اسی فیصلے کے تحت دیگر یونیورسٹیاں بھی اپنے طلباء کو غیر ملکی ڈگریاں دیں گے،چیرمین ایچ ای سی
لنکاسٹر یونیورسٹی کے ساتھ دہری ڈگری پروگرام شروع کرنے سے قبل ایچ ای سی سے اجازت لی تھی، ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی