بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات مئی

آج کی اہم خبریں (2016-05-12)

متحدہ اپوزیشن نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کے لئے سوالنامہ تیار کرلیا
مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے بھی اپوزیشن سے7 سوالوں کے جواب مانگ لئے

حق وسچ کا ساتھ دیں تو ہم نیا پاکستان بنا سکتے ہیں ،عمران خان
ملک کو کرپشن دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ہم چاہتے ہیں اسکا مقابلہ کریں اور کرپشن کے بادشاہ شریف کا احتساب کریں
وقت آگیا ہے اور قوم چاہتی ہے نواز شریف اپنے اثاثے بتائیں کہ کتنے ہیں اور کیاہے جس ملک کا حکمران کرپٹ ہوگا وہاں سارا نظام کرپٹ ہوگا،بنوں میں میں جلسہ عام سے خطاب

آئی ایم ایف نے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کردیا
نجکاری پروگرام میں سست روی اوربجلی چوری روکنے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت

وزیر داخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،باہمی تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
دونوں رہنماؤں کا انسداد دہشت گردی اور عمر فاروق قتل کیس میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاراچنار ، احتجاجی مظاہرین پر ایف سی اور لیویز اہلکاروں کی فائرنگ اور لاٹھی چارج، تین مظاہرین جان بحق
پانچ لیوی سپاہیوں سمیت گیارہ زخمی

ملتان سے اغوا کرنے کے بعد فیصل آباد اور پھرافغانستان منتقل کیا گیا، علی حیدرگیلانی
افغان فوجیوں نے پشتو میں بات کی جو نہ سمجھ سکا تاہم امریکی فوجیوں کو بتایا کہ سابق وزیراعظم کا بیٹا ہوں،حیدر گیلانی
اپنی آزادی کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ داڑھی نہیں تراشوں گا اور پانچ وقت کی نماز پڑھوں گا،میڈیا سے گفتگو

علی حیدر گیلانی کو اغواء تاوان نہیں دہشتگردوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کیلئے کیا،ذرائع کا دعویٰ

جن ممالک سے حرام گوشت کی درآمد کا شبہ تھا وہاں سے گوشت کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے، خرم دستگیر
بیرون ممالک سے دودھ اور گوشت کی درآمد پر 43 فیصد ٹیکس عائد ہیں
خوردنی اشیاء کی درآمدات میں اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے ان میں حرام اجزاء شامل نہ ہوں،وفاقی وزیر تجارت کا قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب

تاریخ میں پہلی بار حکومت اور آرمی میں قربت دیکھی،اکرم خان درانی
عمران کا چیلنج قبول ہے، وہ بنوں آئیں ہیں ،پٹھانوں کی روایت ہے وہ مہمانوں سے اچھا سلوک کرتے ہیں،وہ بنوں میں پانچ تھپڑ بھی ماریں تو برداشت کرلوں گا
سی پیک اور گوادر منصوبے کو روکنے کیلئے دھرنے دیئے جارہے ہیں،2018 تک بجلی کے تمام منصوبے مکمل ہو جائیں گے، وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

سینیٹ کی خصوصی اوور سائٹ کمیٹی کا سیکرٹری داخلہ کی عدم شرکت پر سخت برہمی کا اظہار ،سیکرٹری داخلہ کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ
500سے 600تحقیقاتی افسران ہیں ۔2015میں بد عنوانی کے خلاف 30ہزار شکایتیں موصول ہوئیں ،663کی انکوائریاں ہوئیں اور329کی تحقیقات ہو رہی ہیں ،نیب 10کروڑ سے زائد رقم کے مقدمہ کو دیکھتی ہے ،بلوچستان میں کرپشن میں ملوث سیکرٹری فنانس کے معاملے کو نیب دیکھ رہا ہے ،ایف آئی اے کو صوبے میں کاروائی کا اختیار نہیں کون سا کیس بنانا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ چیئرمین نیب کرتا ہے،نیب حکام کی کمیٹی کو بریفنگ

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری نارکوٹکس، ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل، نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر، نادرا کے چیئرمین، ڈائریکٹر جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ، آئی جی اسلام آباد اور دیگر سینئر حکام کی شرکت
بڑے کریک ڈاؤن کے دوران ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس نے 1800 سے زائد اشتہاری ملزمان، انتہائی مطلوب انسانی سمگلروں اور مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا، اجلاس کو بریفنگ

وفاقی پولیس کی کارروائی،پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران چوری ہو نے والی گا ڑ ی بر آمد،2کار چور گرفتار