بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مئی

آج کی اہم خبریں (2016-05-11)

وزیراعظم آرمی چیف ملاقات،کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کا فیصلہ
کرپشن کسی بھی ادارے یا کسی بھی سطح پر ہو اس پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد ہونے والی اہم ترین ملاقات میں اتفاق
آرمی چیف نے وزیراعظم نواز شریف کو پانامہ لیکس ایشو کو جلد حل کرنے کیلئے کہا،نجی ٹی وی نے اپنے مصدقہ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ
میڈیا قیاس آرائیوں پر مبنی خبریں جاری نہ کرے،ترجمان، ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی، وزیراعظم کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس
اجلاس میں دہشت گردی کیخلاف آپریشن کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم اور جنرل راحیل شریف کو بریفنگ دی

یوسف گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی افغانستان سے بازیاب، افغان سفیر نے تصدیق کر دی
سرتاج عزیز کا سابق وزیر اعظم سے رابطہ ،بیٹے کی بحفاظت بازیابی بارے آگاہ گیا
افغان سکیورٹی فورسز نے صوبہ غزنی میں کارروائی کے دوران علی حیدر کو بازایاب کرایا ،ذرائع
علی حیدر گیلانی بازیاب ہوگئے، بلاول بھٹو زرداری کا ٹوئٹ پیغام

بلاول بھٹو زرداری کا پھر وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ
کشمیر کے الیکشن تاریخی اور اہم ہیں، (ن) لیگ جیت گئی تو سمجھوں گا نواز شریف اور مودی کی دوستی کی حمایت کی گئی
67 سال ہوگئے آج تک کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی کسی قرار داد پر عمل نہیں ہوا،وزیر اعظم نے خارجہ پالیسی کا حلیہ ہی بگاڑ دیا ، یہ ریاست کے ریاست سے تعلقات نہیں ، انڈیا ہمارا دشمن ، افغانستان اور ایران بھی ہمارے خلاف ہیں
پنجاب وزیر اعلی ہاؤس میں بیٹھے چھوٹو گینگ کا بھی خاتمہ کیا جائے، حکمرانوں نے تحریک آزادی کشمیر کو مذاق بنا دیا ہے
نواز شریف نے اپنی سالگرہ کا کیک مودی کے ہاتھوں کٹوا لیا ، انہیں یہ کیوں یاد نہیں کہ مودی کے دور میں مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم اپنے عروج پر تھا، باغ میں جلسہ عام سے خطاب

چیف الیکشن کمشنر،ارکان کا تقرر،مجوزہ آئینی ترمیم پر اتفاق
اسحاق ڈار کی زیر صدارت انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، الیکشن کمیشن کے آئین میں ترامیم کیلئے سب کمیٹی کی تجاویزپر غور
سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کے علاوہ سینئر سرکاری افسر یا ٹیکنوکریٹ چیف الیکشن کمشنر بن سکے گا،بلدیاتی انتخابات بھی الیکشن کمیشن کرائے گا
مجوزہ ترمیم پر وسیع تر اتفاق رائے ہے، آئندہ اجلاس پیر کو ہوگا جس میں مجوزہ ترامیم کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کیلئے حتمی شکل دی جائے گی،زاہد حامد

جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیرمطیع الرحمان کو پھانسی دیدی گئی
مطیع الرحمان کو پھانسی دیئے جانے پر بہت تکلیف ہوئی ہے، حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی پر بہت افسوس ہے، سراج الحق

کوئٹہ ،ٹریفک پولیس چوکی کے قریب ٹائم ڈیوائس بم دھماکہ 2 ٹریفک پولیس اہلکار شہید ،3 اہلکاروں سمیت7 افراد زخمی
4 موٹرسائیکلیں ایک رکشہ مکمل طور پر تباہ، نزدیکی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے
علاقے میں خوف وہراس اور بھگدڑ مچ گئی
دھماکے میں2 کلو گرام وزنی بارودی مواد استعمال کیا گیا

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت کے تین مجرموں کی سزاؤں پر عملدرآمد روک دیا
اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری

وزیر اعظم جمعہ کو ایوان میں آئیں گے، پرویز رشید، بڑے ادب سے سنیں گے، خورشید شاہ
پانامہ لیکس سے پاکستان دنیا بھر میں بدنام ہو چکا ،وزیر اعظم آئیں گے تو ہم بھی دونوں قدموں سے دوڑے ہوئے آئیں گے ،اپوزیشن لیڈر
وزیر اعظم ایوان میں اپوزیشن کے تمام سوالوں کا جواب دیں گے ،وزیر اطلاعات و نشریات

لوڈشیڈنگ بجلی بلوں کی ریکوری کی بنیادوں پر کی جا رہی ہے، خواجہ آصف
پورے ملک میں متعدد فیڈر ایسے ہیں جہاں ریکوری 50 فیصد سے زیادہ نہیں وہاں لوڈشیڈنگ زیادہ کرتے ہیں
سی پیک کے 46 ارب ڈالر میں سے 35 ارب ڈالر توانائی منصوبہ بندی پرخرچ ہوں گے،قومی اسمبلی میں اظہار خیال

کراچی ،مشتاق رئیسانی کے پاس کرپشن کی رقم کمیشن کا حصہ نکلی، ٹھیکیدار سہیل مجید شاہ نے بھانڈاپھوڑ دیا
بلوچستان کرپشن اسکینڈل کیس میں کراچی سے گرفتار ملزم کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا گیا

پانامہ لیکس میں مونس الٰہی کا نام نہیں، حکومت کنفیوژن پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے: پرویزالٰہی
ن لیگ نے الیکشن 2013ء سے پہلے بھی یہ شرارت کی تھی جس کی تردید کر دی گئی، حکمران دوسروں کے نام شامل کرنے کی بجائے اپنی فکر کریں
حقیقت اور سچ کو دبایا نہیں جا سکتا، جھوٹ کی عمر تھوڑی ہوتی ہے، حکمرانوں کو اپنے کیے کا حساب دینا ہو گا: میڈیا سے گفتگو

وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں پانامہ لیکس پر کوئی بات نہیں ہوئی، پانامہ لیکس کا مسئلہ اب صرف سیاسی نہیں رہا ، یہ فلم بہت ہٹ ہوئی تھی اب پٹ چکی ہے ،اپوزیشن لیڈر کی تقریر کا فالو اپ ضروری ہے ،نوازشریف جمعہ کو پارلیمنٹ سے خطاب میں اپوزیشن کے اعتراضات پر جواب دیں گے
وزیر دفاع خواجہ آصف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ریلوے میں خسارہ برقرار، منافع بخش محکمہ بنانے کیلئے کئی دہائیاں لگ سکتی ہیں ،سعد رفیق
ریلوے خسارہ سالانہ پنتیس ارب سے کم ہوکر ستائیس ارب روپے ہوچکا ہے،
سی پیک کے تحت آٹھ ارب ڈالر ریلوے پر خرچ ہونگے، وزیراعلیٰ شہباز شریف نے رائیونڈ جنکشن کے تزئین و آرائش کیلئے ایک ارب کی امداد کی ہے، سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی اطلاع افغان حکام نے دی ،جس کے بعد وزیراعظم اور یوسف رضا گیلانی کو آگا ہ کیا گیا،علی حیدر بگرام ائیر بیس پر موجود ہیں،(آج)پاکستانی سفیر کے حوالے کیا جائے گا
مشیر خارجہ سرتاج عزیزکی نجی ٹی وی سے گفتگو

ایف آئی اے نے فاریکس ٹریڈنگ میں ملوث ایئر فورس کے دوحاضر سروس اہلکاروں کو گرفتارکرلیا،پوچھ گچھ جاری