بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مئی

آج کی اہم خبریں (2016-05-10)

پانامہ لیکس کی دوسری قسط کے سارے نام سامنے آگئے،250 آف شور کمپنیوں کے 400 پاکستانی مالک ہیں
سیف اللہ خاندان 30 سے زائد آف شور کمپنیوں کیساتھ پہلے نمبرپر،عمران خان کے دوست زلفی بخاری کی بہنوں کی 6 آف شور کمپنیاں ہیں،کراچی کے 150 سے زائد اور لاہور کے 100 سے زائد شہری آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں

قومی اسمبلی ،شیخ رشید،قادر بلوچ میں جھڑپ،متحدہ اپوزیشن کا واک آؤٹ، سینیٹ میں بھی اپوزیشن کا واک آوٴٹ
معمول کی کارروائی موخر کر کے پانامہ لیکس پر بات کی جائے پورا ملک بریک ہو رہا ہے،شیخ رشید،ایجنڈے پر کارروائی کی جائے، سپیکر
پانامہ لیکس ایشو کو وزیر اعظم نے خود ہائی لائٹ کیا ہم نے کوئی تحریک چلانے کا پروگرام نہیں بنایا صرف مل بیٹھ کر ٹی او آرز بنائے،خورشید شاہ
وزیر اعظم آئیں اور پانامہ لیکس پر پارلیمنٹ میں جواب دیں پارلیمنٹ سے بہتر اور کوئی فورم نہیں،ہمیں دہشتگردوں سے منسوب نہ کیا جائے،شاہ محمود قریشی

نیب کی کاروائیاں تیز، مشتاق رئیسانی کے انکشاف کے بعد ایکسیئن قلات اور ٹھیکیدار گرفتار،سابق چیئر مین بلوچستان پبلک سروس کمیشن ،2ڈپٹی ڈائریکٹر گرفتار
اشرف مگسی نے میرٹ کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے بیٹے، دو بیٹیوں سمیت ہزاروں نا اہل افراد کو غیر قانونی بھرتی کروا کے کروڑوں روپے بٹورے
دو ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالوحید اور نیاز محمد کاکڑ کو گرفتا ری کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا، عدالت میں ریفرنس دائر

ملک کا لیڈر کرپٹ ہو تو قوم کو تباہ کردیتا ہے ،عمران خان
جب لیڈر خود چور ہو تو ملکی اداروں کو کیسے آزاد ہونے دے گا لیکن میاں صاحب اب اپنے امپائر بھی کھڑے کردو لیکن شکست آپ ہی کی ہوگی،پشاور میں جلسے سے خطاب
نواز شریف اگر بے قصور ہیں تو خیبرپختونخوا کی طرح احتساب کا قانون لیکر آئیں،پاناما لیکس کا جواب دینے کے بجائے نواز شریف معصوم بن جاتے ہیں اور آجکل جلسے کرنے نکلے ہوئے ہیں، پشاور میں جلسہ عام سے خطاب

آرمی چیف سے امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف کی ملاقات
دوطرفہ تعلقات خطے کی صورت حال اور افغانستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

ہمارا لندن میں کاروبار اور لندن میں ہی رہتے ہیں ،مجھے دانستہ ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، زلفی بخاری
عمران خان قومی ہیرو ہے انکی سماجی خدمات کی پوری دنیا معترف ہے
شوکت خانم کو پہلے بھی فنڈز دیئے تھے اور اب بھی دل کھول کر دوں گا
مجھے ہدف بنا نے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں،عمران خان کے دوست کی خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو
ہمارا کاروبار ہر طرح سے لیگل ہے ، بلاجواز ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، عدالتی چارہ جوئی کیلئے وکلاء سے مشورے کر رہے ہیں، والد واجد بخاری

بیویوں کو پاؤں کی جوتی اور تیسرے درجے کی مخلوق قرار دینے والے جہالت کا شکار ہیں، مولانا طارق جمیل
ہمارا اخلاق اور ریاستی ادارے تباہ ہوگئے ہیں، جب قومیں زوال کا شکار ہوتی ہیں تو وہ اپنی غلطیوں او رکوتاہیوں پر غور کے بجائے ناکامیوں کا ذمہ دار دوسری قوموں کو قرار دیتی ہیں،نامور مذہبی سکالر کا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں خصوصی خطاب

میں اپنے بیان پر ابھی بھی قائم ہوں، رائیونڈ میں میری ماں میری بہن رہتی ہے، زعیم قادری
کوئی بری نیت سے وہاں کا گھیراؤ کرے گا تو میں اپنا حق اور فرض سمجھتا ہوں کہ ان لوگوں کی ٹانگیں توڑ دوں،ترجمان پنجا ب حکومت

وزیر اعلیٰ سندھ اور کور کمانڈ کراچی کی ملاقات
نیشنل ایکشن پلان میں پیش رفت اور کراچی آپریشن پر تبادلہ خیال

پاکستان کے ساتھ ٹیکسٹائل ، کیمیکل انڈسٹری و زرعی شعبوں میں باہمی تجارت کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں،پرتگالی سفیر
پرتگال تعلیم کے شعبے میں طلباء کیلئے اور کاروباری افراد کیلئے ویزا پالیسی میں نرم پالیسی اختیار کی گئی ہے
پاکستان پرتگال بزنس کونسل، آئندہ ماہ جولائی میں پرتگال میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش منعقد کررہی ہے
آئندہ ماہ پرتگال کے سپیکر کی سربراہی میں پرتگالی پارلیمنٹرین کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا جو صدر پاکستان، وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی سمیت پاکستانی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات کرینگے، پاکستان میں ٹورزم کے بے پنا ہ مواقع موجودہ ہیں ،جاؤپاولو سابیڈو کوسٹا کا خبر رساں ادارے کو خصوصی انٹرویو

سندھ حکومت کی سفارش پر کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں 77 روز کی توسیع کا نوٹی فکیشن جاری

وزیراعظم نوازشریف نے غیر ملکی دوروں پر قومی خزانے کے 630 ملین روپے خرچ کر ڈالے
برطانیہ کے سب سے زیادہ دورے کئے گئے‘ رپورٹس

مذہب تبدیل کرنے والے باپ کے خلاف بیٹی کی در خواست
لاہور ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عدالتی معاونت کے لئے طلب کر لیا