بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار مئی

آج کی اہم خبریں (2016-05-08)

حکومتی اور اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس : اپوزیشن کی ٹی او آرز مسترد ،اپوزیشن سے رابطے کمیٹی کیلئے کمیٹی تشکیل
وزیر قانون زاہد حامد کا شرکاء کو حکومتی اور اپوزیشن کی ٹی او آرز پر بریفنگ
ٹی او آرز نہیں بلکہ یکطرفہ فیصلہ ہے،اتحادی جماعتوں نے ہر فیصلے کا اختیار وزیر اعظم کو دیدیا
کوئی بھی کمیشن بنا پورے خاندان کیساتھ احتساب کیلئے پیش ہونے کو تیار ہیں ،نواز شریف
کرپشن کے نام پر کسی کو سیاست ا و ر ملک میں افراتفری کی ہر گز اجازت نہیں دے گی ،وزیر اعظم کا اجلاس سے خطاب

ای سی سی نے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہ 85 کروڑ 80 لاکھ جاری کرنے کی منظوری دیدی
خیبرپختوانخواہ کو ہائیڈل منافع کی ادائیگی کیلئے 25 ارب کی بینک گارنٹی بھی منظور
بینک ٹرانزیکشن پر 0.4 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس میں 31 مئی تک توسیع دیدی گئی

وزیر خزانہ کا تین جون کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان
حکو مت پانامہ لیکس اور ٹی او آرز کا معاملہ حل کرنے کے لئے تیار ہے
تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی، ملکی ترقی کا راستہ روکنے والے سیاست کرنا چاہتے ہیں اپوزیشن کے ٹی او آرز چارج شیٹ حکومتی ٹی او آرز جامع میں بہتری کے لئے بات کی جا سکتی ہے ،اسحاق ڈار کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

کوئٹہ، سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
بلوچستان کے مستعفی مشیر خزانہ میر خالد لانگو کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا گیا
مشتاق رئیسانی کی گرفتاری ،نیب بلوچستان نے تحقیقات کادائرہ وسیع کردیا
سینیٹرمیرحاصل بزنجوکی سفارش پر مشتاق رئیسانی کوسیکرٹری خزانہ بلوچستان لگایاگیاتھا

پانامہ پیپرزپر تحقیقات کا مطالبہ تو کیا جارہا ہے لیکن اعتزاز احسن بیرون ملک آصف علی زرداری کے 60 ملین ڈالر سے زائد کے اثاثوں کا کیوں نہیں پوچھتے؟ ڈاکٹر عبدالقدیر
ملک میں بہت لوٹ مار ہوچکی، اب سب کا احتساب ہونا چاہیے،ایٹمی طاقت بناکر پاکستان کو تو محفوظ بنادیا لیکن بیرونی خطروں سے حفاظت کے بعد اب پاکستان کو اندرونی خطرات سے محفوظ بنانے کی بھی ضرورت ہے،معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا تھلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار سے خطاب

گورنر سندھ سے ڈی جی رینجرز سند ھ میجر جنرل بلال اکبر کی ملاقات
صوبہ میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور جاری کراچی آپریشن پر تفصیلی تبادلہ خیال
آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھا جائے گا، تمام قانونی اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے،دونوں رہنماؤں کا عزم

صرف اللہ طاقتور ہے، مضبوط کرسی کے کئی دعویدار جلد جاتے دیکھے: چودھری پرویزالٰہی
وزیراعظم کا اپوزیشن کو دہشت گرد کہنا افسوسناک ہے، وہ گھبراہٹ کا شکار ہیں، حکومت اور فوج کی کتاب الگ ہے
جوڈیشل کمیشن کیلئے چیف جسٹس کے پاس اختیارات ہونے چاہئیں، میڈیا سے گفتگو میں میئر لندن صادق خان کو مبارکباد

پاک چین اقتصادی راہداری سے کسی ملک یا ادارے کو مسئلہ تو نمٹنا جانتے ہیں، سیکرٹری خارجہ
سی پی منصوبے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کیلئے پوری قوم میں اتفاق ہے ،ایف 16 طیاروں کی خریداری کا معاملہ شکیل آفریدی کیس سے کوئی نہیں ،کوشش ہے امریکہ ہمارے ساتھ کھڑا ہو،نومبر میں پاکستان سارک سربراہ کانفرنس کی میزبانی کریگا،اعزازچوہدری کا میڈیا سے گفتگو

بلاول بھٹو کی دو سابق وزرائے اعظم کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی مذمت ، انتقامی سیاست قرار دیا

سابق صدر پرویز مشرف لندن پہنچ گئے، ریڑھ کی ہڈی کا معائنہ کرائیں گے

عمران خان اقتدارمیں آنے کیلئے چور دروازہ تلاش کر رہے ہیں،مگر انہیں امپائر نہیں مل رہا، پیپلز پارٹی جمہوری پراجیکٹ ڈی ریل نہیں کرے گی، شریف خاندان کی بیرون ملک لندن کے فلیٹ کے علاوہ کوئی جائیداد نہیں،جہانگیر ترین کا سیاسی حلقہ نہیں ہے ۔ جہانگیر ترین ، علیم خان اور پرویز خٹک نے الیکشن میں پیسہ چلایا
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

عمران فاروق قتل کیس میں پیش رفت، اسکاٹ لینڈ یارڈ کی دو رکنی ٹیم کی ثبوت لے کر پاکستان آمد