بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ مئی

آج کی اہم خبریں (2016-05-07)

دہشت گردوں اور دھرنے والوں کا ایجنڈا ایک ہے، نواز شریف
دہشت گرد تخریب کاری سے ملک میں امن و امان اور خوشحالی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں ،سڑکوں اورچوراہوں پر احتجاج کرنے والے بھی اس ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں
مخالفین پر وار نہیں کریں گے ، مزید جوش و جذبے کے ساتھ ملک کی خدمت کرتے رہیں گے ،خوش ہوں کئی سال پہلے خواب دیکھا جو آج پورا ہو رہا ہے ،موٹروے منصوبے کی تکمیل سے پنجاب اور سندھ قریب آ جائیں گے ،وزیر اعظم
1999 ،1997 میں ایک دمڑی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی اور نہ ہی اب ہوگی ،نیک نیتی سے عوام کی خدمت کررہے ہیں ،قوم کی ایک ایک پائی کو امانت سمجھ کر خرچ کررہے ہیں
شاہ صاحب میرے دوست ملکی ترقی میں روڑے اٹکانے والوں کا حصہ نہ بنو،ہم آپ کے علاقے میں پل بنا رہے ہیں او ر آپ ہم سے استعفا مانگ رہے ہیں،سکھر سے ملتان موٹروے کے سنگھ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب
سکھر کے 125سالہ پرانے پل کی تعمیر نو کا اعلان

نیب بلوچستان کاسیکرٹری خزانہ کے گھرپرچھاپہ،73کروڑسے زائدرقم برآمد
وزیرخزانہ چھاپے پربرہم ،ترجمان بلوچستان حکومت نے تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کرادی
آج نیب عدالت میں پیش کیاجائیگا

وزیر اعظم نواز شریف پانامہ لیکس معاملے کو طول دینا چاہتے ہیں،عمران خان
کرپشن بچاؤ تحریک لے کر ملک کے دورے کررہے ہیں اب وہ خرید و فروخت کریں گے جس طرح ماضی میں کر چکے ہیں
آمریت کی گود میں پلنے والے یہ کیسے جان سکتے ہیں کہ احتجاج اور دھرنے جمہوریت کا حسن ہیں ملک دو حصوں میں بٹ گیا ہے
ایک طرف کرپشن بچاؤ تحریک ہے اور دوسری طرف کرپشن مٹاؤ تحریک ، مجھے امید ہے کرپشن مٹاؤ تحریک جیت جائے گی، اینٹ سے اینٹ بجانے والوں کیلئے میں اکیلا کافی ہوں
کے پی کے میں ہم نے پورا سسٹم تبدیل کردیا ہے وہاں کے سکول پاکستان کے سب سے بہترین سکول ہیں، بنی گالا کے باہر میڈیا سے گفتگو

پاک فوج نے جنگ میدان سمیت ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،جنرل راحیل شریف
آرمی چیف کا پانچویں پیسز چیمئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت ،مقابلوں کے معیار اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہا،آئی ایس پی آر

کرپشن کیس :ڈاکٹر عاصم حسین پر فرد جرم عائد،ملزم کا صحت جرم سے انکار
ملزموں پر کرپشن ، منی لانڈرنگ اور ٹرسٹ کی زمین کے غیر قانونی استعمال کے الزامات ہیں ،عدالت
”میں نے نیب کی بکری چرالی ہے “اب مجھ پر بکری چوری کا کیس بنے گا : ڈاکٹر عاصم
دبئی میں جائیدادیں بنانے والوں کا بھی حساب ہونا چاہیے، میڈیا نے دبئی لیکس لا کر بڑے پردہ نشینوں کے پردے فاش کر دیئے، عدالت پیشی پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر پی پی کے دو سابق وزرائے اعظم کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے

آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 20، پنشن میں 30فیصداضافہ کرنیکافیصلہ
سرکاری ملازمین کی ہمدردی حاصل کرنے کیلئے تنخواہ اورپنشن میں خاطرخواہ اضافہ کیاجائے،وزارت خزانہ حکام کوہدایت

سی پیک کے تحت ریلوے لائن کی تعمیر کا منصوبہ پاک چین مشترکہ کمیٹی سے منظور کیا گیا ہے
مغربی روٹ کی تعمیر حکومت پاکستان خود کر رہی ہے اس میں تین سال سے زیادہ عرصہ لگے گا،سینٹ کی خصوصی کمیٹی کو بریفنگ
کمیٹی کا مغربی روٹ کو نظر انداز کرنے پر تحفظات کا اظہار ، کمیٹی کی رپورٹ ایوان بالا میں پیش اور پاک چین مشترکہ کمیٹی میں طے شدہ منصوبوں کی تفصیلات کمیٹی کو فراہم کرنیکی سفارش
منصوبہ کیلئے لئے گئے قرضوں کی شرح سوداور بجلی کی قیمتوں سے متعلق آگاہ کرنے کیلئے آئندہ اجلاس میں وزارت خزانہ اور دیگر حکام طلب

بھارت جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو دہشت گرد ثابت کرنے میں ناکام
اقوام متحدہ میں بے درپے ناکامیوں کے بعد اب بھارت اپنی ایک نئی حکمت عملی کے تحت سفارتی ذرائع استعمال کر کے دنیا کو یہ باور کرانے کی کوشش کریگا کہ جیش محمد ایک دہشت گرد تنظیم ہے

لاہور،ڈی ایس پی زیادتی کیس ، ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے بھجوا دیئے گئے

ہیکرزکاخطرہ:دفترخارجہ کا’آئی ایس آئی‘سے مددکا فیصلہ
وزارت خارجہ کی جانب سے یہ قدم گزشتہ ڈیڑھ سال میں تین بڑے سائبر حملوں کے بعد اٹھایا گیا ہے